GBSS MM SADIQ Campus Lyari Karachi

GBSS MM SADIQ Campus Lyari Karachi GOVERNMENT BOYS SECONDARY SCHOOL MM SADIQ CAMPUS LYARI KARACHI SOUTH.

30/07/2026

پيارا والدين صاحبان!
السلام عليڪم!
گرمين جون موڪلون پنهنجي پڄاڻي تي پهچي ويون آهن، ۽ هاڻي اسڪول ٻيهر کلڻ وارا آهن. توهان سڀني کي گذارش آهي ته پنهنجي ٻارن کي پهرين ئي ڏينهن کان باقاعدگي سان اسڪول موڪليو، جيئن سندن تعليم جو سفر بنا ڪنهن رڪاوٽ جي جاري رهي.
ٻارن جي روشن مستقبل لاءِ اسڪول جي حاضري، وقت جي پابندي ۽ توهان جو سهڪار انتهائي اهم آهي.
اچو ته گڏجي پنهنجي ٻارن کي علم، اخلاق ۽ ڪاميابيءَ جي راهه تي اڳتي وڌايون.
هن ڇنڇر ڏينهن پهرين آگسٽ پنهنجا ٻار اسڪول موڪليندا

06/05/2026

*بچے کی اصل تربیت، اسکول سے آگے کا سفر*

آج کے دور میں بہت سے والدین سمجھتے ہیں کہ بچے کو اچھے اسکول میں داخل کروا دینا ہی کافی ہے،
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسکول بچے کو علم دیتا ہے، مگر گھر بچے کی شخصیت بناتا ہے۔

بچے کی پڑھائی صرف ہوم ورک تک محدود نہیں ہوتی۔
اس میں والدین کی توجہ، وقت، محبت، ڈسپلن، صحت، نیند، غذا، سوال سننے کا حوصلہ اور بچے کے جذبات کو سمجھنا بھی شامل ہے۔

اگر بچہ روز اسکول جا رہا ہے مگر گھر میں کوئی اس کی بات نہیں سنتا،
اگر ہوم ورک چیک ہوتا ہے مگر دل کا بوجھ نہیں پوچھا جاتا،
اگر نمبر دیکھے جاتے ہیں مگر نیند، خوراک، خوف اور اعتماد نظر انداز ہو جاتے ہیں،
تو پھر بچے کی تربیت ادھوری رہ جاتی ہے۔

والدین کو چاہیے کہ روز چند منٹ بچے کے ساتھ بیٹھیں،
اس کا ہوم ورک دیکھیں،
اس کے سوال سنیں،
اس کی چھوٹی کامیابیوں پر حوصلہ افزائی کریں،
غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیں،
اور سب سے بڑھ کر بچے کو یہ احساس دیں کہ:

“تم ہمارے لیے صرف رزلٹ نہیں، ایک قیمتی انسان ہو۔”

بچے کا مستقبل صرف کتابوں سے روشن نہیں ہوتا،
وہ والدین کی توجہ، گھر کے ماحول، دعاؤں اور عملی تربیت سے روشن ہوتا ہے۔

آج کا چھوٹا سا عمل:
آج اپنے بچے کے ساتھ صرف 10 منٹ بیٹھیں، بغیر موبائل کے، بغیر ڈانٹ کے، اور اس سے پوچھیں:
“آج آپ کے دل میں سب سے اچھی بات کیا تھی؟ اور سب سے مشکل بات کیا تھی؟”

یاد رکھیں:
اچھا اسکول بچے کو کامیابی کی سمت دکھاتا ہے،
مگر اچھے والدین بچے کو اس راستے پر چلنا سکھاتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کا ایک طالبعلم ریاضی کی کلاس میں سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو طلباء کی آوازیں آ رہی تھیں کہ لیکچر ختم ہو چک...
06/05/2026

کولمبیا یونیورسٹی کا ایک طالبعلم ریاضی کی کلاس میں سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو طلباء کی آوازیں آ رہی تھیں کہ لیکچر ختم ہو چکا تھا۔

اس نے دیکھا کہ پروفیسر نے تختہِ سیاہ پر دو سوال لکھے ہوئے ہیں۔ اس نے سوچا کہ یہ یقیناً ہوم ورک کے سوالات ہوں گے۔ اس نے جلدی سے دونوں سوال اپنی کاپی میں نقل کر لیے تاکہ گھر جا کر حل کرے۔

جب اس نے ان پر کام شروع کیا تو پایا کہ یہ سوالات انتہائی مشکل ہیں مگر وہ ہمت نہ ہارا۔ لائبریری گیا، کتابیں کھنگالیں، حوالہ جات دیکھے، اور مسلسل کوشش کرتا رہا، یہاں تک کہ بڑی مشکل سے ان میں سے ایک سوال حل کر لیا۔

اگلی کلاس میں، اس نے حیرت سے دیکھا کہ پروفیسر نے پچھلے لیکچر کے ہوم ورک کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کی!
اس نے پوچھا: "سر! آپ نے پچھلی کلاس کا ہوم ورک چیک ہی نہیں کیا جو آپ نے آخر میں بورڈ پر لکھا تھا؟"

پروفیسر نے حیرت سے کہا: "ہوم ورک؟ وہ ہوم ورک نہیں تھا۔ میں نے تو صرف چند ایسی مثالیں دی تھیں جنہیں ابھی تک دنیا کے بڑے بڑے ریاضی دان بھی حل نہیں کر سکے!"

طالبعلم حیرت سے بولا:
"لیکن میں نے ان میں سے ایک سوال چار صفحات میں حل کر لیا ہے!"

بعد میں اس سوال کا حل کولمبیا یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹر کیا گیا اور آج تک وہ حل اس طالبعلم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وہ چار صفحات آج بھی یونیورسٹی میں محفوظ ہیں۔

یہ طالبعلم بعد میں ریاضی کے عظیم ماہر بنے: "جارج دانتزِگ (George Dantzig)"

انہوں نے صرف اس لیے یہ مسئلہ حل کر لیا، کیونکہ انہوں نے یہ نہیں سُنا تھا کہ:
"یہ سوالات آج تک کوئی حل نہیں کر سکا!"

انہوں نے خود کو یہ یقین دلا دیا کہ ان کا حل ممکن ہے۔
اور جب مایوسی کے بغیر کوشش کی…
تو وہ انہیں حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

کبھی کسی کی یہ بات نہ سنو کہ "تم نہیں کر سکتے!"

تم سب کچھ کر سکتے ہو، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ان شاء اللہ۔

📢 اهم اطلاع: تعليمي سال 2025-26 سنڌ جي صرف  سرڪاري اسڪولس م پڙھندڙ نياڻين  لاءِ حڪومت سنڌ جي تعليم کاتي طرفان ڪلاس اIX، ...
06/05/2026

📢 اهم اطلاع: تعليمي سال 2025-26 سنڌ جي صرف سرڪاري اسڪولس م پڙھندڙ نياڻين لاءِ حڪومت سنڌ جي تعليم کاتي طرفان ڪلاس اIX، V ۽ X جي ڇوڪرين لا۽ وظيفي جو اعلان ڪيو ويو آهي ، جنهن لاءِ سڀني اسڪولن جي هيڊ ماسترس کي هدايت ڪجي ٿي ته ڇوڪرين جو ڊيٽا صحيح نموني SAP فارمز ذريعي ڀري GS ڊيش بورڊ تي آنلائين ڪيو وڃي، ؛ ياد رهي ته سمورو ڊيٽا 25 مئي 2026 تائين مڪمل ڪرڻ لازمي آهي ته جيئن وظيفي جي ادائيگي وقت سر ۽ شفاف طريقي سان ٿي سگهي.

Address

AHMED SHAH BUKHARI Road KALRI LYARI KARACHI SOUTH
Karachi
75660

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBSS MM SADIQ Campus Lyari Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category