Sheikh Naveed شیخ نوید

Sheikh Naveed شیخ نوید

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikh Naveed شیخ نوید, Karachi.

Social Media Strategist | Digital Marketing Executive | Content Creator | Translation Specialist | Brands Strategist | Manager Marketing | Social Media Management | Freelancer | Trainer

24/11/2024

مفتی طارق مسعود نے جہلم اکیڈمی جانے کی تیاری پکڑ لی، انجینئر محمد علی مرزا کا نیا پینترا کیا ہوگا؟



15/09/2024

مزہ تو آرہا ہوگا ناں 🙂

13/09/2024

دنیا کو جنت کی تلاش تھی اور جنت میرے آقا علیہ السلام کے قدموں میں پڑی ہے ❤❤❤

12/09/2024

امیر شریعت سید عطااللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کا شورش کاشمیری رحمہ اللہ کو ایک خط جس میں وہ تاثیر کے متعلق تنبیہ کررہے ہیں، اس موقع پر وہ لکھنے والوں کو قلم کی حرمت بھی یاد دلاتے ہیں۔ شاندار خط ہے۔ ❤

11/09/2024

یہ غالباً 2010 کی یاد ہے جب ہم وفاقی اردو یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن کے ماسٹر پروگرام کا حصہ تھے اور سال اول چل رہا تھا، اس موقع پر یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران ہی ہم ایک میڈیا گروپ کے میگزین سے وابستہ ہوگئے تھے جس کے روح رواں ملک یعقوب نور تھے اور آج کل فلموں کے ڈائریکٹر بن چکے ہیں۔ تصویر میں جن داڑھی والے صاحب کو ایوارڈ دیا جارہا ہے یہ ہمارے میگزین ایڈیٹر فیض عالم تھے، ان سے سیکھنے کا بہت موقع ملا، ساتھ ہی ہمارے یونیورسٹی کے دوست موجود ہیں، نورانی لباس میں کھڑی شخصیت کو تو آپ ہہچان ہی گئے ہوں گے 🙂 اس کے ساتھ دائیں سے بائیں، ثاقب صدیقی، محمد یوسف ( جو اب ایکسپریس میں میرے ساتھ کولیگ ہیں)، فیض عالم، ملک یعقوب نور اور دانش زرین۔ (دانش میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن فیس بک پر میں نے اسے بلاک کیا ہوا ہے)۔

(شیخ نوید)

09/09/2024

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے ایک پیج بنایا ہے جہاں مختلف سروسز کے ساتھ آپ کو معلوماتی چیزیں بھی ملا کریں گی، اگر آپ کے ہاتھ غلط کاموں کی وجہ سے کمزور نہ ہوگئے ہوں تو اسے لائیک کردیں۔ بہت شکریہ 🙂

https://www.facebook.com/profile.php?id=61565658299734

Brandix360 At Brandix360, we are a results-driven digital marketing agency helping businesses grow online. From SEO and social media to web-design and paid advertise, we craft tailored strategies that boost brand visibility, engage audiences, and drive conversions.

05/09/2024

فیس بک پر ریچ ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ :
(شیخ نوید)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیس بک پر ریچ وڑنے کی تیسری بڑی وجہ فیس بک کے ’کمیونٹی اسٹینڈرڈز‘ ہیں، اور یہ وہ شے ہے جس کا تیزابی مزہ تقریباً ہر متحریک فیس بکی چکھ چکا ہے۔

سرخ پلیٹ فارم میں تو یہ سہولت ہے کہ اگر آپ نے وہاں کسی قانون کی خلاف ورزی کی تو اسٹرائیک کچھ عرصے بعد ختم ہوجاتی ہے اور چینل پاک ہوجاتا ہے لیکن فیس بک میں لگا داغ سرف ایکسل سے بھی صاف نہیں ہوتا ہے اور اس میں ایک سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ فیس بک والے پھوپھا آپ کی دس برس پرانی پوسٹ، کمنٹ یا تصویر پر بھی اسٹرائیک بھیج دیتے ہیں، آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا یہ متعفن مردے آپ کی فیس بک آئی ڈی کی ریچ کو چوس رہے ہوں گے۔

اس لئے جو حضرات چاہتے ہیں کہ ان کی ریچ میں مسائل پیدا نہ ہوں اور ان کا اکاؤنٹ سلامت رہے تو وہ فیس بک کے ’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کو اچھی طرح سے ذہن میں بٹھالے۔ اگے تہاڈی مرضی جے۔

یہ ’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کیا ہوتے ہیں؟

’کمیونٹی اسٹینڈرز‘ کی آسان سی تعریف کی جائے تو یہ وہ قوانین اور اصول ہیں جو فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ، مثبت اور تخلیقی بنانے کیلئے لاگو کیے ہیں۔

اہم لیکن موٹے موٹے قانون :

اب ہم ان اہم اصولوں کو مختصر بیان کردیتے ہیں، اگر آپ نے ان کو دھیان رکھ کر فیس بک پر کام کیا تو کم از کم آپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کی طرف سے ختم ہونے کا خطرہ نہایت کم ہوجائے گا۔

(1) فیس بک پر کسی بھی قسم کا نفرت انگیز مواد، جیسے کہ نسل، مذہب، جنس یا قومیت کی بنیاد پر نفرت پھیلانا سختی سے منع ہے۔ دوسروں کو نیچا دکھانے یا ان کے خلاف گالیوں والی زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

(2) کسی بھی قسم کی عریانی، تشدد، یا دیگر غیر مناسب مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسا مواد نظر آئے تو فوراً اسے رپورٹ کریں اور خود بھی اس قسم کا مواد کبھی پوسٹ نہ کریں۔ پھوپھا جی کے مطابق فیس بک کا مقصد تفریح اور معلوماتی مواد شیئر کرنا ہے،

(3) دوسروں کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، پتہ، یا شناختی دستاویزات بغیر ان کی اجازت کے شیئر نہ کریں۔ہمیشہ دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کریں، کیونکہ ہر شخص کو اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی آپ سے ذاتی معلومات طلب کرے تو ہمیشہ احتیاط سے کام لیں اور کسی ماہر سے مشورہ کریں۔

(4) فیس بک پر کسی کو تنگ یا ہراساں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر آپ کو کسی کی طرف سے بُلیئنگ یا ہراساں کیا جا رہا ہو تو فوراً اسے رپورٹ کریں۔ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اور ان کے جذبات کا خیال رکھیں۔

(5) فیس بک پر اکثر جعلی خبریں اور غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ ہمیشہ کسی بھی خبر یا معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور دوسروں کے ساتھ صرف وہ معلومات شیئر کریں جو صحیح اور مفید ہوں۔

(6) فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بنانا یا اسپام مواد پوسٹ کرنا کمیونٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیشہ اپنے اصل نام اور معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ بنائیں اور جعلی پروفائلز سے بچیں۔

(7) فیس بک پر کسی بھی قسم کی تشدد کو فروغ دینے یا غیر قانونی سرگرمیوں کی تشہیر کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس قسم کا مواد پوسٹ کرتا ہے تو اسے فوراً رپورٹ کریں اور خود بھی ایسے مواد سے دور رہیں۔

(8) فیس بک پر کسی بھی مواد جو خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہو، سختی سے منع ہے۔ اگر آپ کسی کو ایسی حالت میں دیکھیں تو فوراً متعلقہ ادارے سے بات کریں۔

(9) کسی اور کے مواد، جیسے کہ تصاویر، ویڈیوز، یا تحریری مواد کو بغیر اجازت شیئر کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ہمیشہ اپنے اورجنل مواد کو پوسٹ کریں یا اس مواد کا جس کے آپ کو شیئر کرنے کی اجازت ہو۔دوسروں کی محنت اور تخلیقات کا احترام کریں۔

(10) اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا پاسورڈ مضبوط اور محفوظ رکھیں، اور اسے کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر معمولی لاگ ان کی صورت میں فوری طور پر فیس بک کو اطلاع دیں۔

ایک نہایت اہم پہلو :

ہمارے کچھ جذباتی دوستوں خیال ہے کہ ہمیں فیس بک پر کلمہ حق واشگاف انداز میں بلند کرنا چاہئے اور اگر اس کے نتیجے میں آئی ڈی وڑ جاتی ہے تو کوئی بات نہیں ہے۔ لیکن میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ ایک بڑی آئی ڈی کو کافی محنت سے بنایا جاتا ہے اور صرف نعرے لگانے کی چاہ میں اس کو ڈیلیٹ کروادینا درست نہیں لگتا۔ اس کے بجائے ہمیں حکمت، بصیرت اور ذہانت کے ساتھ اپنا مقدمہ اس پلیٹ فارم پر رکھنا چاہئے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے ایک نعرہ لگا کر اپنا فرض ادا کردیا ہے حالاں کہ آپ کے فرض سے پہلے پھوپھا جی اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور وہ اس کی ریچ ہی ختم کردیتے ہیں۔ اسی لئے اگر اسی پلیٹ فارم کو استعمال کرنا ہے تو اس کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سیکھنا ہوگا۔

(شیخ نوید)


04/09/2024

کامیاب وائرل ویڈیو بنانے کا مخفی حکیمی نسخہ :
(شیخ نوید)
--------------------------------------------
--------------------------------------------

آج کل لال پلیٹ فارم کے تمام بڑے سرخے اپنی ویڈیوز کیلئے ’3 ایکٹ اسٹرکچر‘ استعمال کرتے ہیں، اور یہ ایک بہترین ویڈیو بنانے کا مجرب نسخہ ہے، ہر قسم کی ’نیش‘ کے مطابق اسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اپنی ویڈیو کے ویوز کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

تو آئیں، ہم آپ کو آسان الفاظ میں سمجھاتے ہیں کہ ویڈیوز کی کامیابی کا یہ فارمولا کیا ہے؟

’3 ایکٹ اسٹرکچر‘ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ اپنی ویڈیو کو تین حصوں میں تقسیم کرکے دلچسپ اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی بنا سکتے ہیں۔ یہ کچھ ویسا ہی ہے جیسے کہانی سنانے کا ایک طریقہ ہو، جس سے آپ کی ویڈیو کا پیغام صاف اور دلچسپ ہو جاتا ہے۔

پہلا ایکٹ : تعارف (Setup) ہے اور اسے بھی آسانی کیلئے تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

(1) ابتدا : سب سے پہلے، آپ کو ویڈیو کا موضوع اور خود کو متعارف کروانا ہے۔ آپ کو بتانا ہے کہ یہ ویڈیو کس بارے میں ہے اور ناظرین کو کیوں دیکھنی چاہیے۔
(2)مسئلہ بیان کریں : آپ بتائیں کہ آپ کس موضوع یا مسئلے پر بات کریں گے۔ یہ وہ حصہ ہے جہاں آپ ناظرین کی دلچسپی بڑھاتے ہیں۔
(3)ناظرین کی دلچسپی بڑھائیں : کچھ ایسا کہیں جس سے لوگ ویڈیو کے آخر تک دیکھنے پر مجبور ہوں۔ جیسے کہ آپ بتا سکتے ہیں کہ ویڈیو کے آخر میں کوئی خاص بات بتائیں گے۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) "ہیلو دوستوں! آج ہم بات کریں گے کہ آپ کیسے اپنی پڑھائی میں بہتری لا سکتے ہیں۔"
(2) "کبھی آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ پڑھائی کے دوران توجہ نہیں دے پاتے؟ آج کی ویڈیو میں ہم اس کا حل جانیں گے۔"
(3) "اور آخر میں میں ایک خاص طریقہ بتاؤں گا جو آپ کو حیران کر دے گا، تو ویڈیو کے آخر تک ضرور دیکھیں!"

دوسرا ایکٹ : مرکزی حصہ (Confrontation) ہے، اور اس کو بھی تین حصوں میں رکھا جاسکتا ہے۔

(1) تفصیل : اس حصے میں آپ ویڈیو کے اصل موضوع پر بات کرتے ہیں۔ آپ اپنے خیالات، تجاویز، یا ہدایات بتاتے ہیں۔
(2) مشکل بتائیں : کچھ عام مشکلات یا غلطیوں کا ذکر کریں جو لوگ اس موضوع میں کر سکتے ہیں۔ اس سے ناظرین کو آپ کی باتیں زیادہ سمجھ آتی ہیں۔
(3) مزید تفصیل میں جائیں : جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے، موضوع کو مزید وضاحت سے بیان کریں تاکہ ناظرین کی دلچسپی برقرار رہے۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) : "سب سے پہلے، آپ کو اپنا مطالعہ کا وقت مقرر کرنا چاہیے۔ اگر آپ بغیر منصوبہ بنائے پڑھیں گے تو آپ جلدی بور ہو جائیں گے۔"
(2) : "لیکن یہاں پر اکثر لوگ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اتنا سخت شیڈول بنا لیتے ہیں کہ اس پر عمل نہیں کر پاتے۔"
(3) : "اب ہم بات کریں گے کہ آپ کیسے ایک ایسا شیڈول بنا سکتے ہیں جو آپ کے لیے آسان ہو اور آپ کو کامیابی دلائے۔"

تیسرا ایکٹ : اختتام (Resolution) ہے اور اس کو بھی تین حصوں میں تقسیم کردیں:
(1) اہم بات : اب آپ ویڈیو کے آخر میں سب سے اہم بات یا حل بتاتے ہیں۔ یہ وہ حصہ ہے جہاں آپ کا پیغام مکمل ہوتا ہے۔
(2)خلاصہ : ویڈیو میں جو کچھ بھی بتایا ہے اس کا خلاصہ کریں اور ناظرین کو دوبارہ اہم نکات یاد دلائیں۔ ساتھ ہی کچھ کرنے کی ترغیب دیں، جیسے کہ سبسکرائب کرنا یا ویڈیو لائک کرنا۔
(3) ختم کریں : ویڈیو کو ایک اچھے نوٹ پر ختم کریں، جیسے کہ اگلی ویڈیو کا ذکر کریں یا ناظرین کو الوداع کہیں۔

ان کی مثالیں درج ذیل ہوسکتی ہیں :
(1) : "آخری بات یہ کہ Pomodoro Technique استعمال کریں—یہ طریقہ آپ کی پڑھائی کو مکمل تبدیل کر دے گا۔"
(2) : "تو یہ تھیں آج کی پانچ تجاویز جو آپ کی پڑھائی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ یاد رکھیں، کامیابی کا راز آپ کے اپنے طریقے میں ہے۔"
(3) : "اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی تو اسے لائک کریں اور مزید ایسی ویڈیوز کے لیے سبسکرائب کریں۔ اگلی ویڈیو میں ملتے ہیں!"

یاد رکھیں کہ ضروری نہیں آپ اس ’تھری ایکٹ اسٹرکچر‘ کو مکمل فالو کریں، آپ اپنی ویڈیو میں اس کے کچھ حصوں کو بھی استعمال کرسکتے ہو اور اس میں آپ کو اپنا تجربہ مدد دے گا لیکن ایک نئے سرخے کیلئے اپنی ویڈیو کو بنانے اور ایڈیٹنگ کرتے وقت اس ایکٹ کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

بڑے بڑے سرخے اسی فارمولے کے ساتھ اپنی ویڈیوز بناتے ہیں اور وہ وائرل ہوجاتی ہیں۔ ویڈیوز بنانے کے بہت سارے فارمولے ہیں اور یہ بھی ایک فارمولا ہے۔ اس فارمولے کے ساتھ آپ کی ویڈیو دلچسپ اور انگیجنگ بن جاتی ہے، ویوور آپ کی ویڈیو دیکھنے کیلئے رک جاتا ہے جس سے آپ کا واچ ٹائم بڑھتا ہے اور جب واچ ٹائم بڑھے گا تو الگوردم انکل آپ کی ویڈیو کو خود بخود آگے بڑھائیں گے۔

اس طریقے سے آپ کی یوٹیوب ویڈیوز نہ صرف معلوماتی ہوں گی بلکہ لوگ انہیں شوق سے دیکھیں گے اور دوسروں کو بھی بتائیں گے۔




02/09/2024

پروں والا جن :

اسرائیلی نوادرات کے محققین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2,700 سال پرانی ایک عبادت گاہ کی باقیات سے ایک نادر مہر دریافت کی ہے۔ اسرائیل کے آثار قدیمہ کی اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ مہر، جس میں پیلیو اورعبرانی رسم الخط میں ایک نام کندہ ہے اور ایک پروں والے جن کی شکل ہے، یروشلم میں 2700 سال پرانی عبادت گاہ کی دیوار کے قریب دریافت ہوئی ہے۔ کھدائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوول باروچ اور نووت روم نے کہا کہ سیاہ پتھر سے بنی یہ مہر قدیم یروشلم میں کھدائی کے دوران دریافت ہونے والی اب تک کی سب سے خوبصورت مہر ہے اور اسے اعلیٰ ترین فنکارانہ سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پتھر پر کندہ نام ہوشیایاہو ہے جسے بادشاہتِ یہود میں ایک سینئر منتظم سمجھا جاتا تھا۔ ہوشیایاہو نے ممکنہ طور پر اس پتھرہ مہر کو اپنے گلے میں تعویذ کے طور پر پہنا ہوگا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi