ALI walay

ALI walay

Share

ہم نہیں ہوتے پریشان۔ علی (ع) وارث ہے ⁦�⁩

13/10/2023
10/04/2021

"کربلا کی زیارت یا پھر اپنی خاص خواہشات"

دیکھئے جناب ۔۔۔ یہ priorities کا سلسلہ ہےکہ کوئی پہلی سیلری سے نیاز کرتا ہے ، دسترخوان کرتا ہے، نیاز کرتا ہے ، مجلس کرتا ہے یا پھر دوستوں کے ساتھ پارٹی۔ اسی طرح کوئی پورے سال کمیٹی ڈال کر کار لیتا ہے ، موبائل لیتا ہے،بائیک لیتا ہے یا پھر کربلا جاتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ایک گھر میں ایک سال میں 5 ، 6 بار مختلف احباب کی سالگرہ کا کیک کاٹا جاتا ہو مگر 13 رجب و 3 شعبان کو اس گھر میں سب کو سانپ سونگھ جاتا ہو۔ ممکن ہے گھر میں دعوت کا اہتمام بہت شایان شان طریقے سے ہوتا ہو مگر مجلس کے لئے امام بارگاہ کا چناؤ کرلیا جاتا ہو۔ ممکن تو یہ بھی ہے کہ مجلس میں کھانا کم پڑجانے کو نیاز بول کر ختم تو ختم اور دعوت میں ناک کٹ جانا کہلایا جاتا ہو۔ عین ممکن ہے پورے سال گھر کی شادی یا کسی خاص ایونٹ کی پلاننگ ہو اور سالانہ مجلس سے 2 ،4 دن پہلے روایتی تیاری کی جاتی ہو۔

نیت مان لیا سب کچھ ہوتی ہے مگر priorities آپ کی نیت دکھاتی ہے۔ اب دیکھے ممکن ہے آپ اپنے گھر کا فنکشن ہو تو بھرپور تیاریاں کرتے ہو مگر مجلس کو ایک سالانہ ثواب سمجھ کر نبھاتے ہوں۔ اسی طرح بہت سے ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں پر ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ جیسا مولا نے چاہا جیسے مولا ع کی مرضی، بے شک مولا ہی کی مرضی ہے سب ۔ لیکن آپ کی نیت میں خود اونچ نیچ ہوتی ہے۔ اب دیکھئے آپ میں سے اکثر ایسے ہیں جو 3 4 سال سے کربلا جانے کا ارمان لئے بیٹھے ہیں مگر ساتھ ساتھ گاڑی یا بائیک کے لئے کمیٹیاں بھی ڈال رہے ہیں۔ چند کے علاوہ اکثریت کی سوچ یہ ہی ہے کہ پہلے موبائیل، بائیک، کار ،پلاٹ کا کرلیں پھر کربلا جائیں گےمگر پھر اس معاملے میں آکر کہتے ہیں ہمیں تو مولا ع بلاتے نہیں۔

مان لیا کربلا نیت سے اور تڑپ سے جاتے ہیں مگر پیسے بھی لگتے ہیں، یہ کہہ دینا کہ مولا نہیں بلاتے تو اپنی نیت پر بھی نظرثانی کیجئے ذرا۔ اسی طرح جس طرح اپنے گھر کے فنکشن یا شادی کے بارے میں پلاننگ کرتے ہیں کیا ہم اس طرح مجلس یا جشن کی تیاری میں کرتے ہیں؟ ہم میں سے اکثریت نیت کے کمزور ہیں اور یہ ہی نیت ہمارے سامنے آتی رہتی ہے۔ ہم نہ جانے کس کو دھوکہ دیتے ہیں مگر دراصل ہم اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں اور یہ ہی دھوکا ہمیں دنیا کی خودساختہ الجھنوں میں الجھا کر رکھتا ہے۔

اپنے آپ کو الجھنوں سے دور رکھئے۔ اچھی زندگی جینا یا پھر اچھے کپڑے پہننے میں کوئی قباحت نہیں مگر اس زندگی میں کھوجانا آپ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ اگر آپ کو کھونا ہے تو کربلا میں کھو جائیں اس دنیا میں بھی فائدہ ہے اور اگلی دنیا میں بھی.

۔۔۔تحریر : مدثر سید۔۔۔
۔۔۔ شیعہ کہانی۔۔۔

©ShiaKahaniTeam

13/03/2021

😭😭😭😭😭 Haye karbala walon 😭😭😭😭😭

12/03/2021

مدینے سے سفر کا سلسلہ ہے دیکھیے کیا ہو
خُدا جانے کہاں تک کربلا ہے دیکھیے کیا ہو
😭😭

19/01/2021

أَمَّنْ یجِیبُ الْمُضْطَرَّ إِذا دَعاهُ وَیکشِفُ السُّوءَ

"پیاسی ہے سکینہ س" ، "آپ کہا تھے بابا ع" اور ان جیسے سینکڑوں نوحوں کے پڑھنے والے ، ہمارے سینیئر نوحہ خواں جناب ناصر حسین زیدی صاحب اس وقت شدید علیل ہیں ۔ دعاگو ہیں بیمارِ کربلا امام زین العابدین ع کے صدقے میں ، خداوند کریم ناصر صاحب کو جلد از جلد شفاء کاملہ و عاجلہ عنایت فرمائیں۔ الہی آمین

07/01/2021

Coming soon

07/01/2021

اسلام علیکم
یا علی مدد
نوحہ۔۔۔حر ع کا سر ہے زانوئے شبیر ع ہے۔۔۔۔۔
نوحہ۔۔۔ انجمن ذوالفقار حیدری ۔۔۔۔

24/12/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Imam Bargah Shohadae Karbalaع, Saadat Society, Incholi
Karachi