Govt. National College - 2 Evening, Karachi.

Govt. National College - 2 Evening, Karachi.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. National College - 2 Evening, Karachi., Education, Shaheed e Millat Road, Gulshan Town, District East Karachi, Karachi.

03/02/2025
20/03/2024

@⁨Agha Shafqat⁩
جن اسٹوڈنٹس کا میٹرک سپلیمنٹری میں رزلٹ کلیئر ہو گیا ہے ان کا انرولمنٹ بھی جائے گا اور امتحانی فارم بھی
انرولمنٹ کی تاریخ یکم اپریل ہے اگر اس سے سے پہلے ان کی مارکس شیٹ آ جاتی ہے تو وہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنا آن لائن انرولمنٹ فارم بھر کر لیٹ فیس کے ساتھ انرولمنٹ بھی بھیج سکتے ہیں بصورت دیگر اس وقت ان کا صرف ایگزامینیشن فارم جائے گا

20/03/2024

انرولمنٹ فارمز یکم اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں فوری طور سے کالج سے رابطہ قائم کریں

Welcome to Board of Intermediate Education Karachi 20/03/2024

نمبر: بی آئی ای/پی آر/037/ 2024 تاریخ: 18 مارچ 2024ء
پریس ریلیز

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں بروز پیر یکم اپریل 2024ء تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/731/2024 کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز پیر 18مارچ سے یکم اپریل 2024ء تک 2 ہزار روپے جرمانے (Penalty) کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم اور فیسوں کا پے آرڈر بروز بدھ 3 اپریل سے بروز جمعہ 5اپریل 2024ء تک انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 4 (اکاؤنٹس سیکشن) میں جمع کروادیں۔
انٹربورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/732/2023 کے مطابق پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 2100 روپے فیس اور 2ہزار روپے لیٹ فیس ٹوٹل 4100روپے کے ساتھ بروز پیر 18 مارچ سے یکم اپریل 2024ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے انرولمنٹ فارم انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 3 اپریل سے بروز جمعہ 5 اپریل 2024ء کو بورڈ آفس کے کمرہ نمبر4 (اکاؤنٹس سیکشن)میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔نامکمل انرولمنٹ فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔
طلباء کیلئے ضروری ہدایات:
(1) انرولمنٹ فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھرے جائیں گے۔
(2) طلباء کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
(a) آن لائن انرولمنٹ ویب پورٹل سسٹم پر کلک کریں۔
(b) اگر آپ نئے ہیں تو پہلے اپنی ای میل اور پاس ورڈ کے ذریعہ رجسٹر ہوں۔ اپنی پروفائل میں آئندہ کسی بھی تبدیلی یا درستگی کیلئے اپنا ای میل اور پاس ورڈ یاد رکھیں۔
(c) آن لائن انرولمنٹ ویب پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کریں۔
(d) پروفائل مکمل کرنے کے بعد انرولمنٹ کے بٹن پر کلک کریں۔
(e) اپنی میٹرک کی تفصیلات کے مطابق اپنا ڈیٹا required field میں ٹائپ کریں۔
(f) اپنی پاسپورٹ سائز تصویر (نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ)، میٹرک کی مارکس شیٹ اور کالج میں داخلہ کی رسید اپ لوڈ کریں۔
(g) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے علاوہ کسی دوسرے بورڈ سے میٹرک پاس کرنے والے طلباء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے جاری کی گئی پرمیشن اور متعلقہ بورڈ سے جاری کی گئی مائیگریشن اپ لوڈ کریں۔
(h) او لیول کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء مائیگریشن کی جگہ اپنا آئی بی سی سی (IBCC) سے بنوایا گیاequivalence certificate اپ لوڈ کریں۔
(i) تمام تفصیلات درج کرنے اور اسناد منسلک کرنے کے بعد سسٹم پُر کیا گیا فارم پی ڈی ایف (PDF) فارمیٹ میں دکھائے گا۔مکمل فارم کو ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کریں۔
(j) پرنٹ کیے گئے انرولمنٹ فارم کی ہارڈ کاپی اپنے متعلقہ کالج میں جمع کرائیں۔
تعلیمی اداروں کیلئے ضروری ہدایات:
(1) آن لائن انرولمنٹ ویب پورٹل https:/institute.biek.edu.pk کھولیں جو خاص طور پر تعلیمی اداروں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
(2) ویب پورٹل میں انٹربورڈ کراچی کے آئی ٹی سیکشن کی طرف سے فراہم کردہ اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ ٹائپ کریں۔
(3) ویب پورٹل پر لاگ ان ہونے کے بعد اپنے تعلیمی ادارے میں زیرتعلیم طالبعلموں کی تصدیق کریں۔ طلباء کی جانب سے فراہم کردہ انرولمنٹ فارم میں درج شدہ کوائف (کالج کا نام، گروپ وغیرہ)،طالب علم کی تصویر اورجمع کرائی گئی اسناد (میٹرک مارکس شیٹ وغیرہ) کے درست ہونے کی تصدیق کریں۔ (طلباء کی ایسی تصاویر جو درج بالا فارمیٹ کے مطابق نہیں کھینچی گی ہوں، سیلفیز اور جعلی دستاویزات قابل قبول نہیں ہوں گی اور انرولمنٹ فارم سمجھا جائے گا۔)
(4) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ویب پورٹل فعال ہوجائے گا۔ کالجز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ جمع کرائے گئے انٹرولمنٹ فارمز اور طلباء کے کوائف لازمی طور پر چیک کر کے ان کی تصدیق کرے۔
(5) تعلیمی ادارے کو انرولمنٹ پورٹل پر اپنے ہر طالب علم کا فارم منظور کرنا ہوگا۔ ہر تعلیمی ادارہ ویب پورٹل سے اپنے طلباء کی فہرست کیو آر (QR) کوڈکے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ طلباء کی تین فہرستیں (اکاؤنٹس، انرولمنٹ اور آئی ٹی سیکشن) کیلئے ڈاؤن لوڈ کرکے تعلیمی ادارے کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ بشمول فیس واؤچر /سلپ(جہاں ضرورت ہو) انٹربوڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروائے گا۔
(6) اگر طالبعلم نے ثانوی تعلیمی بوڈ کراچی کے علاوہ کسی اور بورڈ سے میٹرک پاس کیا ہے تو اس کیلئے چینج آف بورڈ کی پرمیشن اور متعلقہ تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اوریجنل مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی اسکین کاپی درکار ہوگی۔ اسی طرح اگر طالب علم نے 2022ء سے پہلے میٹرک پاس کیا ہے تو اس کیلئے گیپ پرمیشن درکار ہوگی۔ اگر طالبعلم نے G.C.E (O Level) کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے تو آئی بی سی سی (IBCC) کی طرف سے جاری کیا گیا equivalence certificate درکار ہوگا۔ (تمام دستاویزات انرولمنٹ ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی)
(7) ایسے امیدوار جو اسی کالج اور فیکلٹی سے دوبارہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں دوبارہ انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی ضروت نہیں ہے۔ ایسے امیدوار صرف حصہ اول کے امتحانی فارم کے ساتھRepeat Permission منسلک کریں گے۔Repeat Permission کا فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
(8) تعلیمی ادارے ایسے امیدواروں کی فہرست اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کو بھیجنے کے پابند ہوں گے جنہیں عبوری داخلہ دیا گیا ہے ساتھ ہی عبوری داخلہ دینے کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔ انرولمنٹ فارم فوری طور پر اہلیت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ بورڈ کو بھیجے جائیں۔
(9) ایسے طلبہ جنہوں نے ٹیکنیکل اسکول سر ٹیفکیٹ کا امتحان پاس کیا ہے یا وہ طلبہ جنہوں نے کمپیوٹر سائنس کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا ہے وہ پری میڈیکل گروپ میں داخلہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔
(10) کسی ایسے تعلیمی ادارے کے انرولمنٹ فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے جن کا الحاق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے نہیں ہے۔

Welcome to Board of Intermediate Education Karachi Board of Intermediate Education Karachi, One of the biggest Board of Sindh

Photos from Govt. National College - 2 Evening, Karachi.'s post 20/03/2024

گورنمنٹ نیشنل کالج ایوننگ کراچی کی ٹیم لیجنڈری ہاکی اولمپئین حنیف خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر ۔۔۔۔۔ دیگر تصاویر ٹیم کی چھٹے سندھ کالجز گیمز کے فائنل مرحلے میں تیاری کے سلسلے میں بنائی گئیں۔۔۔۔۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گراونڈ گلشن اقبال

13/03/2024

سیکنڈ ائیر آرٹس گروپ کے امتحانی فارم کالج میں جمع کیے جارہے ہیں آخری تاریخ 6 اپریل 2024 ہے

13/03/2024

فرسٹ ائیر آرٹس گروپ کی مارکس شیٹ کالج آفس میں آچکی ہے۔ طلباء اصل ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ کالج آفس تشریف لائیں۔

13/03/2024

Humanities Failure Students examination form date announced by BIEK.

26/01/2024

XI Enrolment Forms can be submitted in college from 01-02-2024 with Rs. 1000 Penalty.

26/12/2023

27 December, 2023 (Wednesday) college will remain closed.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Shaheed E Millat Road, Gulshan Town, District East Karachi
Karachi