E-Learnning Centre By Hafiz M.Ibrahim

E-Learnning Centre By Hafiz M.Ibrahim

Share

DM/WhatsApp to start

📖 Hafiz Muhammad Ibrahim | Certified Online Quran Tutor
🎓 10+ Years Experience in Nazra, Tajweed & Hifz.
🌍 Serving Kids & Adults Worldwide.
🎁 Get 1-Week FREE Trial!

19/05/2026
19/05/2026

*ذوالحجہ کے یہ دس دن عام نہیں*
اگر رمضان میں آپ سے کوتاہی ہوگئی ہے۔
اگر آپ ویسی عبادت نہ کرسکے جیسے دل چاہتا تھا۔
اگر قرآن، تہجد، دعا یا توبہ میں کمی رہ گئی تھی۔
تو مایوس نہ ہوں
*اللہ نے ایک بار پھر اپنے بندوں کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے ہیں*
`یہ عام دن نہیں ہیں، ذوالحجہ کے پہلے دس دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک نیک اعمال کے لیے سب سے زیادہ محبوب دن ہیں`

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
“کوئی دن ایسا نہیں جس میں نیک عمل اللہ کے نزدیک ان دس دنوں سے زیادہ محبوب ہو۔”
— صحیح بخاری

اگر آپ حج پر نہیں جارہے تب بھی رحمت، مغفرت، ذکر، صدقہ، روزہ، قرآن اور سچی توبہ کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔
ان قیمتی دنوں کو سال کے دوسرے دنوں کی طرح گزرنے نہ دیں

*ان دنوں میں کیا کریں؟*

*1️⃣ پانچ وقت کی نماز*
سب سے پہلے اپنی نمازیں درست کریں۔

صرف پڑھنا نہیں…
دل کے ساتھ، سکون سے، خوب صورتی سے نماز ادا کریں۔
جس کی نماز سنور گئی، اس کی زندگی سنورنے لگتی ہے۔

*2️⃣ تہجد کو زندگی میں لائیں*

کوشش کریں کہ ان دس دنوں میں رات کو اٹھیں۔
اگر صرف 10 منٹ بھی مل جائیں تو اللہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔
روئیں، مانگیں، توبہ کریں۔
کبھی کبھی ایک سجدہ انسان کی تقدیر بدل دیتا ہے۔

*3️⃣ کثرت سے ذکر کریں*

اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھیں۔
* سبحان اللہ
* الحمدللہ
* لا إله إلا الله
* اللہ أكبر
* أستغفر الله

مختلف اذکار پڑھیں تاکہ دل حاضر رہے اور زبان صرف عادت میں نہ چلے۔

*4️⃣ تکبیرات پڑھیں*

اپنے دن کو تکبیر سے بھر دیں۔
چلتے پھرتے، کام کرتے، اٹھتے بیٹھتے:

اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

اتنا پڑھیں کہ دل گواہی دے
“اللہ ہر چیز سے بڑا ہے… میری پریشانیوں سے بھی، میرے خوف سے بھی، میری خواہشات سے بھی۔

*5️⃣ صدقہ کریں*

چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو
* ایک مسکراہٹ
* ایک وقت کھانا
* کسی کی مدد
* کسی کے لیے دعا
اللہ کے نزدیک کوئی نیکی چھوٹی نہیں۔

*6️⃣ قرآن سے تعلق جوڑیں*

روز تھوڑا ہی سہی، قرآن ضرور پڑھیں۔
قرآن صرف ثواب نہیں دیتا، دلوں کو زندہ بھی کرتا ہے۔

*7️⃣ معاف کرنا سیکھیں*

اگر کسی نے آپ کے ساتھ برا کیا ہے تو دل صاف کرنے کی کوشش کریں۔
`یاد رکھیں`
جو دل لوگوں کو معاف نہیں کرسکتا وہ راتوں کو اللہ کے سامنے سکون سے کھڑا بھی نہیں ہوسکتا۔
سلام دعا قائم رکھیں رشتے نہ توڑیں۔

*8️⃣ کسی کو تکلیف نہ دیں*

نہ زبان سے
نہ رویے سے
نہ سوشل میڈیا پر
ہوسکتا ہے آپ کا ایک جملہ کسی کے دل کو زخمی کردے۔

*9️⃣ حسد سے بچیں*

کوئی زیادہ عبادت کررہا ہے…
کوئی بڑی قربانی کررہا ہے…
کوئی عید کی اچھی تیاری کررہا ہے…
دل میں حسد نہ آنے دیں
کیوں کہ حسد نیکیوں کو بلکہ نیکیوں کی توفیق کو کھاجاتا ہے۔

*`چند خاص اعمال`*

اگر ہوسکے تو:
* عرفہ کا روزہ رکھیں
* روزانہ استغفار کریں
* والدین کے لیے دعا کریں۔
* اور ہر دن کم از کم ایک نیکی چھپ کر کریں جسے صرف اللہ جانتا ہو

*اور آخر میں:*

`ہوسکتا ہے یہ دس دن آپ کی زندگی بدل دیں، ہوسکتا ہے ایک سچی توبہ، ایک آنسو، ایک دعا، آپ کو اللہ کے بہت قریب کردے۔`
*اس لیے ان دنوں کو غفلت میں ضائع نہ کریں کیوں کہ ہر کسی کو یہ مبارک دن دوبارہ نصیب نہیں ہوتے*

18/05/2026
18/05/2026

ایک خوبصورت سنت، سکون بھری نیند کے لیے
📖 حدیث کا حوالہ:
حضرت حفصہؓ سے روایت ہے کہ
نبی کریم ﷺ سونے سے پہلے یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
اللّٰهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَكَ
📚 حوالہ:
Sunan Abi Dawud — حدیث: 5045
🌙 ترجمہ:
“اے اللہ! جس دن تو اپنے بندوں کو جمع فرمائے،
مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھ۔”
🎓 Presented By:
Learn E-Quran With Hafiz Muhammad Ibrahim
📲 WhatsApp: 03060011011

سونے سے پہلے صرف چند سیکنڈ نکالیں اور یہ خوبصورت دعا پڑھ کر سوئیں ❤️
اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲








18/05/2026
18/05/2026

قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے! ✨
اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اکیڈمی کا ایک ننھا طالب علم سورہ فاتحہ کی تلاوت کر رہا ہے، اور ساتھ ہی استاد صاحب بہت ہی پیار اور آسان انداز میں اس کی تلفظ کی غلطیاں ٹھیک کروا رہے ہیں۔

"Learn E-Quran"
اکیڈمی کا مقصد بچوں پر بوجھ ڈالنا نہیں، بلکہ ان کی غلطیوں کی بار بار تصحیح کر کے ان کا لہجہ اور تجوید خوبصورت بنانا ہے۔
جب بچہ استاد کی محبت بھری رہنمائی میں ایک ایک لفظ سیکھتا ہے،
تو وہ بہت جلد اور صحیح قرآن سیکھ جاتا ہے۔
اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے گھر بیٹھے اسی طرح پوری توجہ، پیار اور درست تجوید کے ساتھ قرآن پاک سیکھیں، تو دیر نہ کریں۔

🎁 آج ہی 3 دن کی بالکل "فری ٹرائل کلاس" (Free Trial Class) کے لیے ہم سے 📞 (WhatsApp): 03060011011📖

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے خوبصورت بناؤ۔"(سنن ابو داؤد: 1468)

15/05/2026
15/05/2026

"*کیا آپ کا بچہ بھی گھر بیٹھے اتنی ہی خوبصورت تلاوت سیکھ سکتا ہے؟ ماشاءاللہ سنیں محمد عیسیٰ کی تلاوت اور آج ہی اپنے بچے کا روشن مستقبل شروع کریں!* 📖✨"

*الحمدلله رب العالمین!*
ایک اور خوبصورت
سنگِ میل اور
عظیم کامیابی✨

آج ہماری اکیڈمی
Learn E-Quran with Hafiz Muhammad Ibrahim
کے انتہائی ہونہار طالب علم "محمد عیسیٰ" نے قرآن مجید کا آخری تیسواں (30) پارہ مکمل کر لیا ہے۔
محمد عیسیٰ نے انتہائی محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اللہ پاک اس پیارے بچے کے سینے کو قرآن کے نور سے منور فرمائے،
اسے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
📖 حدیثِ مبارکہ کا خوبصورت فرمان:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
*تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے دوسروں کو سکھائے۔* (صحیح بخاری)
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:
"*جس نے قرآن پڑھا، اس کو سیکھا اور اس پر عمل کیا، اس کے والدین کو قیامت کے دن نور کا ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی طرح ہوگی۔*" (الحاکم)
🌟 آپ بھی اپنے بچوں کا روشن مستقبل محفوظ کریں!
اگر آپ بھی اپنے بچوں کو تجوید، حفظ، اور خوبصورت لہجے کے ساتھ آن لائن قرآن پاک کی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں، تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں۔
ہماری اکیڈمی آپ کو گھر بیٹھے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے۔
📞 رابطہ کے لیے واٹس ایپ نمبر:
03060011011

09/05/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Online Quran
Karachi