Madarsa Mahmoodia Tajweed-ul-Quraan

Madarsa Mahmoodia Tajweed-ul-Quraan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madarsa Mahmoodia Tajweed-ul-Quraan, Education, North Karachi Sector 1-A-3, Karachi.

مسجد و مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق سن 1993 سے قائم ہے
مدرسے میں فی الوقت صرف شعبہ حفظ و ناظرہ میں 750 سے زائد جبکہ شعبہ اسکول میں 350 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔

13/09/2026
31/05/2026

تعارف مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی
بیاد: شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللّٰہ۔
سنگ بنیاد 1993۔
بانی و مہتمم:
حضرت قاری محمد جمال الدین صاحب
سرپرست:
محترم انیس احمد شیخ صاحب۔
مسلک و مشرب:
اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی ۔
ملحق:
وفاق المدارس العربیہ پاکستان
الحاق نمبر؛ 03676
واقع: شمالی/نارتھ کراچی
شعبہ جات:
1. شعبہ روضہ / قاعدہ
2. شعبہ حفظ و ناظرہ
3. شعبہ کتب للبنات
4. شعبہ اسکول (عصری تعلیم)

مسجد و مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق سن 1993 سے قائم ایک دینی ادارے مدرسہ محمودیہ تجوید القرآن ٹرسٹ کی تعلیمی و تربیتی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے
مدرسے میں فی الوقت صرف شعبہ حفظ و ناظرہ میں 750 سے زائد طلبہ و طالبات قرآنی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ شعبہ اسکول میں 350 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
سن 1993 سے اب تک شعبہ حفظ و ناظرہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات قرآن مجید کی تجوید کے ساتھ مکمل کر کے سند فراغت حاصل کرچکے ہیں۔
جبکہ درس نظامی سے فراغت حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد ساٹھ ستر سے متجاوز ہیں۔
الحمد للّٰہ اللہ کے فضل سے اس غریب بستی جہاں بنیادی وسائل کی دستیابی مشکل ہے وہاں پر بے لوث خدمت کے 33 سال ہو چکے ہیں۔
اور ہم دعا گو ہیں اور اپ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اور ادارے کو اپنی مقبول دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ جل جلالہ خدمات کو قبول فرمائے اور اس کے فیض کو تاقیامت جاری و ساری فرمائے ہمارےلیے ، ہماری نسلوں کے لیے اور امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اس کو صدقہ جاریہ بنائے
والسلام
محمود الحسن بن محمد جمال الدین
منتظم : مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی

30/05/2026

🌟 کار گزاری بابت قربانی و گوشت کی تقسیم 🌟
مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ، نارتھ کراچی
​بحمدہ سبحانہ و تعالیٰ، مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ان طلبہ و اہل محلہ کے لیے وقف قربانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جن کے ہاں قربانی کی استطاعت نہیں تھی۔ اس کاوش کا مقصد عید کی خوشیوں میں مستحق طلبہ اور اہل محلہ کو برابر شریک کرنا تھا۔
​📋 انتظامی و تنظیمی مراحل کی ایک جھلک:
​🐂 خریداری و دیکھ بھال:
قربانی کے لیے خالص گاؤں کے ماحول میں پلے بڑھے، صحت مند اور بہترین جانوروں کا انتخاب کیا گیا۔ عید سے ایک ہفتہ قبل ان کی خصوصی دیکھ بھال کی گئی تاکہ سفر کی تھکاوٹ دور ہو اور وہ مکمل چاق و چوبند ہو جائیں۔
​🔪 ماہر قصاب (کمیل دار) سے معاہدہ:
جانوروں کی بہتر کٹائی کے لیے ماہر قصابوں سے تحریری معاہدہ کیا گیا، جس میں گوشت کی مکمل صفائی، ہڈی والے گوشت کی بوٹی (70 گرام) اور صاف گوشت کی بوٹی (100 گرام) بنانے کی پابندی کروائی گئی، تاکہ گھروں میں خواتین کو گوشت صاف کرنے کی زحمت اور پکانے میں تکلیف نہ ہو۔
​💪 مخلص رضاکار:
گوشت کی کٹائی، صفائی ستھرائی اور بحسنِ خوبی تقسیم کے لیے مدرسے کے اساتذہ اور طلبہ نے رضاکارانہ طور پر دن رات خدمات سرانجام دیں۔
​⚖️ حاصل شدہ گوشت:
عید کے پہلے اور دوسرے دن بطور وقف مدرسے کو 5 مکمل جانور اور حصے حاصل ہوئے، جبکہ دو مختلف مقامات سے 3 حصے بھی موصول ہوئے۔ حاصل شدہ گوشت کا کل وزن تقریباً 606.85 کلو گرام تھا۔
​📦 تقسیم کا منظم طریقہ کار (تقریباً 300 مستحقین):
عید سے قبل ہی ایسے 200 طلبہ میں ٹوکن تقسیم کیے گئے جن کے ہاں قربانی نہیں تھی، جبکہ اہل محلہ اور دیگر مستحقین کی 80 سے 100 افراد پر مشتمل الگ فہرست تیار کی گئی۔
​1️⃣ دو مدارس میں 3 مکمل حصے ارسال کیے گئے، جبکہ بعض احباب کی ہدایت پر واقفین کو 2 مکمل حصے دیے گئے۔ بقیہ گوشت کے سوا سے ڈیڑھ کلو کے پیکٹس تیار کیے گئے۔
2️⃣ محلے کے سفید پوش اور مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے، گوشت بذاتِ خود ان کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
3️⃣ زیرِ تعلیم ضرورت مند طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو ٹوکن کی بنیاد پر ترجیح دی گئی، اور جو مستحق طلبہ ٹوکن نہ لے سکے، انہیں بھی محروم نہیں رکھا گیا۔
4️⃣ مخصوص حصے حسبِ ہدایت مدرسے کے رہائشی طلبہ کے لیے فریز (Freeze) کر لیے گئے ہیں، تاکہ مدرسہ کھلنے کے بعد طلبہ کو گوشت کھلایا جا سکے اور مدرسے کے بجٹ پر بوجھ نہ آئے۔
​🙏 اظہارِ تشکر و دعائے خیر:
انتظامیہ تمام معاونین، دردِ دل رکھنے والے مخلص احباب، رضاکاروں اور اساتذہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جن کی انتھک محنت سے یہ نظم کامیاب ہوا۔
​خصوصاً ادارے کے محسن و رہبر حضرت انیس احمد شیخ صاحب نور اللہ مرقدہ کے لیے دعا گو ہیں، جن کی کوششوں کی بدولت اس ادارے میں قرآن سیکھنے سکھانے والوں کی رونق لگی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی قبرِ اطہر پر کروڑ ہا کروڑ رحمتیں نازل فرمائے اور اس صدقہ جاریہ کو تا قیامت قائم رکھے۔
​اللہ پاک تمام معاونین و محبین کے علم و عمل، صحت، آل اولاد اور کاروبار میں برکتیں اور ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین۔
​انتظامیہ:
مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ، نارتھ کراچی
​ #قربانی #عیدالاضحی

17/04/2026

جامع مسجد محمودیہ: تعمیرِ مسجد میں حصہ لیں! 🕌
الحمدللہ! مسجد سے متصل کلاس میں ماربل لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے:
🔹 خادمِ مسجد کا حجرہ اور اسٹور
🔹 چھت پر بچوں کے لیے نئی درسگاہ (20x15)
آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون آپ کے لیے صدقہ جاریہ اور جنت میں گھر کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ آئیں! علم اور خدمتِ دین کے اس سفر میں ہمارے دست و بازو بنیں۔ ✨
Build a House in Jannah – Invest in Your Akhirah! 🏗️
Marble installation is in progress for the caretaker’s room and the rooftop Quran classroom. Don't miss this chance for everlasting rewards.
📢 تعاون کے لیے ابھی رابطہ کریں:
📞 03003571305
📞 03352173085

*تعارف مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی* بیاد: شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللّٰہ۔سنگ بنیاد ...
25/03/2026

*تعارف مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی*
بیاد: شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللّٰہ۔
سنگ بنیاد 1993۔
بانی و مہتمم:
حضرت قاری محمد جمال الدین صاحب
سرپرست:
محترم انیس احمد شیخ صاحب۔
مسلک و مشرب:
اہل سنت والجماعت حنفی دیوبندی ۔
ملحق:
وفاق المدارس العربیہ پاکستان
الحاق نمبر؛ 03676
واقع: شمالی/نارتھ کراچی
شعبہ جات:
1. شعبہ روضہ / قاعدہ
2. شعبہ حفظ و ناظرہ
3. شعبہ کتب للبنات
4. شعبہ اسکول (عصری تعلیم)

مسجد و مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق سن 1993 سے قائم اور کراچی کی ایک پسماندہ بستی میں مستحق طلبہ و طالبات کی دینی،تعلیمی و تربیتی خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔
مدرسے میں فی الوقت صرف شعبہ حفظ و ناظرہ میں 750 سے زائد طلبہ و طالبات قرآنی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ شعبہ اسکول میں 350 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
سن 1993 سے اب تک شعبہ حفظ و ناظرہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات قرآن مجید کی تجوید کے ساتھ مکمل کر کے سند فراغت حاصل کرچکے ہیں۔
جبکہ درس نظامی سے فراغت حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد ساٹھ ستر سے متجاوز ہیں۔
الحمد للّٰہ اللہ کے فضل سے اس غریب بستی جہاں بنیادی وسائل کی دستیابی مشکل ہے وہاں پر بے لوث خدمت کے 33 سال ہو چکے ہیں۔
اور ہم دعا گو ہیں اور اپ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اور ادارے کو اپنی مقبول دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ جل جلالہ خدمات کو قبول فرمائے اور اس کے فیض کو تاقیامت جاری و ساری فرمائے ہمارےلیے ، ہماری نسلوں کے لیے اور امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اس کو صدقہ جاریہ بنائے
والسلام
محمود الحسن بن محمد جمال الدین
منتظم : مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی

5.0 ⭐ · Education center in Karachi, Pakistan

19/03/2026

الحمد للّٰہ ربّ العالمین!
اہل غزہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ تمام مخیر حضرات کے خلوص و تعاون سے مدرسہ محمودیہ تجوید القران ٹرسٹ نارتھ کراچی کے زیر اہتمام انیسواں (19واں) پروجیکٹ 29 رمضان المبارک کو بحسنِ خوبی مکمل ہو گیا ہے۔
یہ امداد اہلِ غزہ خصوصاً یتیم شہداء کے بچوں کے درمیان تقسیم کی گئی، اور الحمدللہ آپ کی معاونت سے ان معصوم بچوں تک خوشی اور سہارا پہنچایا جا سکا۔

ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور آپ سب احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ آپ کا تعاون ان بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ کا سبب بنا۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کے اس عمل کو قبول فرمائے، اسے صدقۂ جاریہ بنائے، آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور دنیا و آخرت میں بہترین اجر نصیب فرمائے۔

جزاکم اللہ خیراً کثیراً 🤍

---

🤍 تعاون کے لیے inbox

 #عیدسعید   #تقبل اللہ منا ومنکم
31/03/2025

#عیدسعید

#تقبل اللہ منا ومنکم

Address

North Karachi Sector 1-A-3
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa Mahmoodia Tajweed-ul-Quraan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Madarsa Mahmoodia Tajweed-ul-Quraan:

Shortcuts

Share

Category