Al-Qalam Scholars Academy

Al-Qalam Scholars Academy اسلامی تعلیم سے آراستہ معاشرے کی تشکیل

Developing a Islamic Based Educated Society

"بعض اوقات علّت (وجہ) ختم ہو جاتی ہے لیکن حکم باقی رہتا ہے۔"مثال کے طور پر:(1) طواف میں رمل کرنا (کندھے ہلا کر تیز چلنا)...
28/05/2026

"بعض اوقات علّت (وجہ) ختم ہو جاتی ہے لیکن حکم باقی رہتا ہے۔"

مثال کے طور پر:

(1) طواف میں رمل کرنا (کندھے ہلا کر تیز چلنا)
جب نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ کرام علیھم الرضوان کے ہمراہ عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لائے، تو کفا/رِ مکہ نے یہ افواہ پھیلائی کہ مدینہ کی آب و ہوا نے مسلمانوں کو جسمانی طور پر کمزور کر دیا ہے۔ اس پروپیگنڈے کا جواب دینے کیلئے نبی کریم ﷺ نے حکم فرمایا کہ طواف کے پہلے تین پھیروں میں 'رمل' کیا جائے۔ یعنی پہلوانوں کی طرح کندھے ہلا کر تیز چلا جائے۔
اب علت موجود نہیں ہے لیکن حکم باقی ہے۔

(2) سفر میں قصر نماز (دو رکعت پڑھنا)
ابتدا میں کفا/ر کی جانب سے مسلمانوں پر حملے ہوتے تھے، لہذا زمانۂ خوف میں صحابہ کرام علیھم الرضوان کو رخصت دی گئی کہ وہ چار رکعت نماز والی نماز کو مختصر کرکے دو رکعت ادا کریں، بعد میں جب اَمن ہوگیا تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ رسالت میں اس اختصار کے حوالے سے عرض کی تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: *"یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے ایک ہدیہ (تحفہ) ہے، لہذا اس کو قبول کرو۔"*
دیکھیے علت ختم ہوچکی، فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے عرض بھی کی، مگر نبی کریم ﷺ کی جانب سے حکم باقی رکھا گیا۔
یہ حدیث ہمارے پیش کردہ مقدمے پر واضح دلیل ہے۔

(3) عورت کے لئے اب راستہ کتنا ہی پر امن ہو، دو چار گھنٹے میں جہاز سے آنا جانا بسہولت میسر ہو مگر حکم وہی ہے کہ عورت کو بغیر محرم شرعی مسافت کے سفر کی اجازت نہیں۔

اس کی مزید مثالیں کتبِ فقہ سے دی جاسکتی ہیں۔

دنیوی اور پروفیشنل طبقوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد میں ایک غلط روش پائی جاتی ہے کہ قرآن و حدیث کے واضح احکامات سن کر بھی ناک منہ ٹیڑھے ہو جاتے ہیں کہ یہ کیوں؟ کس لئے؟ وجہ؟ اسکی کوئی درست تعبیر بتادی جائے۔ گویا ان کے دل و دماغ اسے فورا قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔
ان لوگوں کے صحبت یافتہ بعض روشن خیال اسکالرز کی بھی یہ حالت ہوجاتی ہے کہ واضح طور پر یہ کہنے کے قابل نہیں ہوتے *کل من عند ربنا* یہ سارے احکام ہمارے رب کی طرف سے ہیں۔
احکام کی حکمتیں اللہ و رسول (عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم) جانیں ہمیں حکم کی تعمیل سے کام ہے۔
بحیثیت مسلمان ہمارا مزاج، ہماری طبیعت، ہماری سوچ اپنے دین کے بارے میں اتنی راسخ اور پکی ہونی چاہیے کہ بس کسی چیز کا حکم معلوم ہو تو اگلا مرحلہ عمل ہونا چاہیے۔

سوالات قلبی اطمینان کیلئے، خلجان دور کرنے کیلئے اور علم میں اضافے کیلئے ہونے چاہیے نہ کہ اپنی کمزور عقل کے مطابق صحیح غلط کا فیصلہ کرنے کے لئے۔

ابو محمد عارفین القادری
#عارفین
28 مئی 2026 ء
عروس البلاد کراچی

عيد الأضحى مباركـــــ 🌷تقبل الله منا ومنكم
27/05/2026

عيد الأضحى مباركـــــ 🌷
تقبل الله منا ومنكم

25/05/2026

Taqreeb Iftitah-e-Dars-e-Bukhari | Allama Faisal Wahid Qadri | Al-Qalam

19/05/2026

Yak ki Qurbani Jaez hai ya Nahi | Islam | Al-Qalam

18/05/2026

Bakra Bakri mai 7 Hissay Q nhi Hoty? | Islam | Al-Qalam

17/05/2026

Teen Qism ki Qurbani ka Gosht Sadqa Karna Wajib Hai | Islam | Al-Qalam

علمی ترقی کے لیے روحانی ترقی بے حد ضروری ہے ۔🌹*حلقہ رضویہ*اس حلقے میں درسِ بخاری شریف اور حزب البحر سمیت تمام ذکر و اذکا...
16/05/2026

علمی ترقی کے لیے روحانی ترقی بے حد ضروری ہے ۔🌹

*حلقہ رضویہ*

اس حلقے میں درسِ بخاری شریف اور حزب البحر سمیت تمام ذکر و اذکار کا ثواب پابندی کے ساتھ
حضور غوث پاک
حضور خواجہ غریب نواز
حضور بہاء الدین نقشبند
حضور مجدد الف ثانی
حضور شیخ شہاب الدین سہروردی
حضور شیخ ابو الحسن شاذلی
حضور سید اشرف جہانگیر سمنانی
مشایخ مارہرہ شریف
مشایخ بدایوں شریف
مشایخ کچھوچھہ شریف
مشایخ بریلی شریف
خصوصا
حضور سیدنا اعلی حضرت امام احمد رضا خان اور تمام مشایخِ قادریہ رضویہ رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی بارگاہوں میں ایصال کیا جاتا ہے۔

یاد رکھیے: اولیائے کرام اپنا نام لینے والوں کو پہچانتے ہیں، ان کی دستگیری فرماتے ہیں، مشکلات میں مدد فرماتے ہیں، خواب میں مسائل کا حل ارشاد فرماتے ہیں۔

پابندی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔

https://maps.app.goo.gl/jLS1EhPwktiZgC9b8?g_st=ac

12/05/2026

Janwaro Kai Aaib sy Mutaliq Qaida | Islam | Al-Qalam

11/05/2026

Qurbani Kai Janwar Kai Do Daant Hona | Islam | Al-Qalam

تقریب افتتاحِ درسِ بخاری شریفبرائے آغاز دورۂ حدیث شریف01 مئی 2026 ء بروز جمعۃ المبارکمدرس: استاذ العلماء، شیخ الحدیث، عل...
10/05/2026

تقریب افتتاحِ درسِ بخاری شریف
برائے آغاز دورۂ حدیث شریف
01 مئی 2026 ء بروز جمعۃ المبارک

مدرس: استاذ العلماء، شیخ الحدیث، علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

القلم اسکالرز اکیڈمی

10/05/2026

Faqeer nai Janwar mai Hissa Milaya to Qurbani Wajib nhi hoti | Islam | Al-Qalam

Address

Karachi

Telephone

+923062917133

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Qalam Scholars Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Qalam Scholars Academy:

Shortcuts

Share

Category