50 سال سے بڑی عمر والوں کیلئے تحفہ
اگر آپ 50 سال سے زیادہ عمر کے ہوگئے ہیں تو یہ چند نصیحتیں ضرور یاد رکھیں اور اپنے دوستوں کو بھی شیئر کریں:
سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا ہے کہ آپکی یہ دو چیزیں آپکے قابو میں رہیں۔
1: فشار خون (بلڈ پریشر)۔
2: خون میں شکر کا تناسب
دوسری بات
ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا:
1: نمک
2: چینی
3: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
4: سرخ گوشت
5: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
6: نشاستہ دار غذائیں
7: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات
تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
1: سبزیاں
2: پھل
3: خشک میوہ جات
چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
1: عمر
2: ماضی
3: اگرآپ کے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو
پانچویں بات
ان چار چیزوں کو، بھلے جتنا بھی زور لگے، اپنے پاس رکھنا:
1: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
2: اپنے خاندان کا خیال
3: مثبت سوچ
4: اپنی مشکلوں کو اپنے گھر سے دور
چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
1: روزے
2: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
3: مسلسل سفر و سیاحت
4: جسمانی ورزش
5: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا
ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
1: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
2: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
3: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
4: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا.
Dr. Ghias Ahmed
ماہر نفسیاتll ماہر ادویات ll لیڈرشپ مینٹور
تجربہ کار ماہرِ مارکیٹنگ & سیلز مینجمنٹ
18/12/2024
"Leadership is the art of inspiring hope in others, even when the path ahead is uncertain."
"قیادت (Leadership ) وہ صلاحیت ہے جو خوابوں کو حقیقت میں بدل دیتی ہے۔"
ایک رہنما کا کردار یہ ہوتا ہے کہ وہ خیالات اور عملی نتائج کے درمیان پل بنائے۔
رہنما کی یہ طاقت صرف منصوبہ بندی تک محدود نہیں ہوتی بلکہ وہ لوگوں کے جذبات، ان کی صلاحیتوں اور ان کے اعتماد کو پروان چڑھا کر ایک ایسا ماحول پیدا کرتا ہے جہاں خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں۔
"ذہنی دباؤ صرف اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم حقیقت کو اپنی مرضی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔"
23/11/2024
کڑوا سچ اور اسکا تریاق
آپ کے گھر والے نہیں جانتے کہ آپ روزمرہ کی زندگی یا کام میں کتنی مشکلات اور دباؤ سے گزرتے ہیں۔
اور آپ کا کام نہیں جانتا کہ آپ کی زندگی اور گھر کی کیا صورتحال ہے۔
آپ کے ساتھی، دوست اور پیارے یہ نہیں سمجھ سکتے کہ آپ پر کتنی پرانی اور نئی ذمہ داریاں ہیں۔
اور آپ کی / کا شریک حیات آپ سے ہمیشہ بے لوث محبت اور سپورٹ کی توقع رکھتا ہے، چاہے آپ کتنی بھی بات کریں اور سمجھائیں، وہ آپ کے دباؤ کو نہیں سمجھ پائے گی / گا۔
کسی کو صحیح معنوں میں آپ کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہوگا، اور وہ شاید آپ کی محنت کی قدر بھی نہ کریں۔
اس مسئلے کے تین ممکنہ حل:
1. بات چیت اور احساسات کا اظہار کریں
اپنے خیالات اور احساسات کو خاندان، دوستوں اور شریک حیات کے ساتھ بانٹیں۔ کبھی کبھار ہم اپنے مسائل کو سمجھانے کی پوری کوشش نہیں کرتے، اس لیے اپنی مشکلات کو سادہ اور مثبت انداز میں بیان کریں تاکہ دوسروں کو آپ کی صورتحال کا اندازہ ہو۔
2. حدود مقرر کریں اور وقت نکالیں
اپنی زندگی میں حدود مقرر کریں اور ذاتی وقت کو ترجیح دیں۔ روزمرہ کی ذمہ داریوں اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اپنے لیے وقت نکالیں۔ یہ وقت آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے نہایت اہم ہے اور آپ کو طاقت دیتا ہے کہ آپ دوبارہ تازہ دم ہوکر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
3. معاونت حاصل کریں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ دباؤ بہت زیادہ ہے، تو مدد لینے میں جھجک محسوس نہ کریں۔ دوستوں، ساتھیوں یا ماہرین سے مدد حاصل کریں، جیسے کہ آپ کے Mentors۔ ان کے تجربات اور مشورے آپ کی سوچ کو مثبت سمت میں تبدیل کر سکتے ہیں اور آپ کو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹنے کا طریقہ سکھا سکتے ہیں۔
تحریر
ڈاکٹر غیاث احمد
Click here to claim your Sponsored Listing.