14/09/2026
📚 علم کی روشنی پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں! ✨
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم احباب!
کہتے ہیں، ایک اچھی کتاب کسی بچے کی سوچ بدل سکتی ہے، اس کے خوابوں کو سمت دے سکتی ہے اور پوری زندگی سنوارنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
اسی یقین اور جذبۂ خدمت کے تحت ہم اپنے فلاحی اسکول "العلم اکیڈمی ( AL Elm Academy )" میں بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور مفید کتب خانہ (Library) کی تعمیر و ترتیب کا کام سرانجام دینے جا رہے ہیں۔ 📖
اس لائبریری کو کتابوں سے سجانے اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ہمیں پری پرائمری سے میٹرک تک کے بچوں کے لیے:
📕 اردو، عربی اور انگریزی کی کتب
📗 تدریسی و تعلیمی کتابیں
📘 تربیتی اور اخلاقی کتب
📙 گرامر کی کتابیں
📚 انسائیکلوپیڈیا اور معلوماتی کتب
📖 دلچسپ، سبق آموز اور عمر کے مطابق Story Books
خصوصاً ایسی کتابیں درکار ہیں جو بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا کریں، ان کی تخلیقی سوچ کو اُجاگر کریں اور ان کے علم و شعور کے دائرے کو وسیع کریں۔
اگر آپ کے پاس نئی یا اچھی حالت میں قابلِ استعمال پرانی کتابیں موجود ہیں جو اب آپ کے استعمال میں نہیں، تو انہیں ضائع ہونے کے بجائے کسی بچے کے مستقبل کا حصہ بنا دیجیے۔ 💖
آپ کی دی ہوئی ایک کتاب شاید کسی بچے کے لیے صرف ایک کتاب نہ ہو—بلکہ ایک نیا خواب، ایک نئی سوچ اور ایک روشن مستقبل بن جائے۔
🌱 آئیے! ایک کتاب عطیہ کریں اور علم کی ایک نئی شمع روشن کریں۔
کتابیں درج ذیل پتے پر ارسال کی جا سکتی ہیں:
📍 Postal Address :
AL Elm Academy
House No 120 Peerano Goth Cattle Colony Road No 12 Near AL Saif Restaurant, Bin QASIM Town Karachi
Post office PTM, Post code # 75030
📞 Contact number : 03101311795
اللہ رب العالمین ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو صدقۂ جاریہ بنائے، اسے ہمارے بچوں کے لیے علم و تربیت کا ذریعہ بنائے اور تمام تعاون کرنے والوں کے مال، وقت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین