Saut-ul-iman

Saut-ul-iman

Share

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَج

31/05/2026
31/05/2026

❌ اف!! آج کتنی گرمی ہے۔۔۔ 🥵
❌ اس موسم نے تو دماغ خراب کر دیا ہے۔۔۔ 🤯
❌ کمرے تندور کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ 🧱
...............
ہمارا مزاج بنتا جا رہا ہے کہ گرمیاں ہوں، سردیاں ہوں یا بارش کا موسم، ہم منفی باتیں کر کر کے خود کو بھی اور ارد گرد کے افراد کو بھی بدمزگی کا شکار کر دیتے ہیں۔
جس طرح ہر ہر چیز کسی مقصد کے ساتھ تخلیق کی گئی ہے، اسی طرح یہ موسم بھی اپنے ہونے کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ رکھتے ہیں۔ 🌤️
لہٰذا تبصروں اور موسم کو برا بھلا کہنے کی بجائے یہ سوچا کیجیے کہ یہ موسم ہمیں آخرت کی گرمی کی یاد دلاتا اور اس قبر کی وحشتوں کو یاد کرواتا ہے جو بالآخر ہم سب کی قیام گاہ بننے والی ہے۔ ⏳
تو کیوں نہ ہم ایک پریکٹس شروع کریں اور اس الجھن و اکتاہٹ کو اپنے مفاد میں استعمال کریں؟! ✨
اس طرح کہ جتنا گرمی متاثر کرے، اتنا ہم عذاب النار سے پناہ مانگیں۔۔ 🤲
جب گرمی کی شدت ستائے، اتنا ہم استغفار کی کثرت کریں۔
ان شاء اللہ
اللہم اجرنا من النار 🤲
اللہم اجرنا من النار 🤲
استغفر اللہ الذی لا إلہ إلا ہو الحی القیوم وأتوب إلیہ 🌲

Follow the Hawra's Reflective Writes channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbAW8D6LNSZwVLGZzd0b

29/05/2026

*عید کا قیمتی تحفہ*

اے مومنوں! صلح رحمی کرو.
اے بنی آدم! اپنے رشتوں کو جوڑو.

ارشاد باری تعالٰی ہے:
الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ١۪ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
📖)القرآن 2.27)

ترجمہ:
"جو توڑ دیتے ہیں اللہ کے (ساتھ کیے ہوئے) عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد۔ اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جسے اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔"

عید خے ان ایام میں صلح رحمی سے عمدہ تحفہ اور کچھ ہو ہی نہیں سختا جیسا کہ ارشاد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے:

"اگر تم میں سے کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کا رزق کشادہ کر دیا جائے اور اس کی عمر لمبی ہو، تو اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں سے صلح رحمی کرے"
📗)الحدیث)

اللّٰہ سبحانہ و تعالٰی کے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے حکم کو اٹھانے اور خود کو فاسقین میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے رشتہ داری اور صلح رحمی کو سمجھ لیا جائے اور اس کے فوائد و ثمرات پر نگاہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس حکم پر سر تسلیم خم کرنے میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لے لیا جائے.

رشتہ داروں کی دو اقسام ہوتی ہیں: ایک وہ جو خون کے رشتہ دار اور حرم کے رشتے ہیں جو ساتھ رہتے ہوں یا نہ رہتے ہوں، ان سے کوئی قلبی تعلق ہو یا نہ ہو، چاہے وہ ہم عقیدہ ہم مذہب ہوں یا نہیں، ان سے تعلق جوڑنا ان کی خبر گیری کرنا اور ان پر خرچ کرنے کا اللّٰہ نے تعقیدی حکم دیا ہے جیسا کہ اللّٰہ تعالٰی کا ارشاد ہے:

یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ
📖)القرآن 2.215)

ترجمہ:
"یہ آپ ﷺ سے پوچھتے ہیں کہ کیا خرچ کریں ؟ کہہ دیجیے جو بھی تم خرچ کرو مال و اسباب میں سے تو والدین رشتے داروں یتیموں مسکینوں اور مسافروں کے لیے (خرچ کرو) اور جو خیر بھی تم کماؤ گے اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔"

اور دوسرے وہ لوگ جو ہم مذہب، ہم دین، ہم مشن ہوتے ہیں جو کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں، کوئی سی بھی زبان بولنے والے ہوں قلبی تعلقات کے اعتبار سے قریبی ہوں یا دور، ان کی خیر خواہی کرنا، خوشی و غمی میں انہیں ساتھ رکھنا، ان کے جنازے میں شرکت کرنا اور ان سے صلح رحمی کرنا بھی فرض کے درجے میں آتا ہے جس کی دلیل سورة الحجرات میں کچھ یوں ملتی ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠ ۧ
📖)القرآن 49.10)

ترجمہ:
"یقینا تمام اہل ِایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کر ادیا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے"

عربی گرامر کی روح سے صلہ رحمی کو بہت گہرائی میں سمجھا جا سکتا ہے لیکن سادہ سلیس انداز میں بس اتنا سمجھنا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ صلہ رحمی یہ ہے کہ خود سامنے سے رشتوں کو جوڑا جائے، مل باٹ کر اللّٰہ کی نعمتوں سے مستفید ہونے کا گڑ سیکھا جائے، محبتیں کرنا اور کروانا سیکھا جائے، دوسرے کی شخصیت میں دل چسپی لی جائے، اور یہ تمام اجزائے صلہ رحمی کسی کے خلوص کا جواب دینے یا کسی کے احسان کے بدلے کے طور پر نہیں بلکہ خود محسن بن کر اختیار کی جائے.یہی خالص موثر صلہ رحمی کہلاتی ہے. باعث اجر صلہ رحمی. اللہ تعالٰی محبت کرتا ہے محسنین سے اور اس نے یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ
"عنقریب، ہم محسنین کو زیادہ دیں گے" (القرآن)

نیز فرمایا:
"بے شک اللّٰہ کی رحمت قریب ہے احسان کرنے والوں کے"

💭میں ہی کیوں تحائف خریدوں؟ میں بڑی ہونے کے باوجود ہمیشہ سامنے سے "عید مبارک" کے پیغامات کیوں کر ارسال کرتی پھروں؟ کسی کی دعوت قبول کر کے ہمیشہ میں ہی کیوں دوسروں کی مہمان بن کر خود کو کم اہمیت بناوں؟ میں ہی کیوں ان کی خاطر مدارت کا فریضہ انجام دیتی رہوں؟ اپنی خوشیوں اور غم کے مواقوں پر میں کیوں انہیں شریک کروں جبکہ وہ ایسا نہیں کرتے؟ کیا میری کوئی عزت کوئی حیثیت نہیں! 💭

تو بات دراصل یہ ہے کہ عزت اور بڑائی تو ساری کی ساری اللّٰہپی کے لیے ہے جبکہ ایمان کا دعوى کرنے والوں کو چاہیے کہ:

وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؐؕ اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
📖)القرآن 2.148)

ترجمہ:
") ہر ایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے تم نیکیوں میں سبقت کرو جہاں کہیں بھی تم ہو گے اللہ تم سب کو جمع کر کے لے آئے گا یقیناً اللہ تعالیٰ ہرچیز پر قادر ہے۔"

نیز سبقت کرنے والوں کو تو خوش ہو جانا چاہیے. اللہ نے ان کے وقار اور عزت کو بڑھا دیا ہے اور اپنی نعمتوں اور رحمتوں کا ان سے وعدہ فرمایا ہے:

وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚفِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ
📖)القرآن 56.11-15)

ترجمہ:
"اور آگے نکل جانے والے تو ہیں ہی آگے نکل جانے والے۔ وہی تو بہت مقرب ہوں گے۔ یہ نعمتوں والے باغات میں ہوں گے۔ ۔ یہ بڑی تعداد میں ہوں گے پہلوں میں سے۔ اور تھوڑے ہوں گے پچھلوں میں سے۔"

اور رشتہ داریاں نبھانے اور محبتوں کی تقسیم کے اس دشوار گزار عمل میں جو چیز سب سے زیادہ آڑے آتی ہے وہ انا ہے. مگر کیا پتہ یہی عمل ان تھوڑوں کی صف میں پہنچ جانے کا ذریعہ بن جائے، ابن آدم کے 1000 کے گروہ میں سے 1 ہونے کی وجہ بن جائے، اس کے واسطے ہی اللّٰہ کے مقرب بننے کا اعزاز مل جائے. ..

اور دنیا میں گر جو اس صلہ رحمی کا صلہ نہ ملے تب؟ رشتہ نبھانے کے چکر میں دل زخمی ہونے لگے اور احسان کے بدلے گالیاں اور خیر خواہی کے بدلے تانہ تشنی شروع ہو جائے تو ...

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ
📖)القرآن 2.153)

ترجمہ:
"اے ایمان والو ! صبر اور نماز سے مدد چاہو جان لو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"

اللّٰہ کا حکم ہے، ماننے کے علاوہ کوئی صورت نہیں کہ جنت بے حد مہنگی اور اس کا راستہ بڑا ہی دشوار گزار ہے. اور یہ دن تو ہیں ہی ابراهيم علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرنے کے. تو کون تھے ابراهيم؟

اِذْ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسْلِمْ١ۙ قَالَ اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
📖)القرآن 2.131)

ترجمہ:
"جب بھی کہا اس سے اس کے پروردگار نے کہ مطیع فرمان ہو جاتو اس نے کہا میں مطیع فرمان ہوں تمام جہانوں کے پروردگار کا۔,"

تو پھر دیں گے نہ آپ اپنے دونوں طرح کے رشتہ داروں کو اس سال سے یہ بیش قیمت تحفہ؟؟؟

اللّٰہ سبحانہ و تعالٰی اسے میرے اور آپ کے لیے آسان کر دیں. آمین...
فقط: بنت مرتضٰی🖊️

28/05/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
عید الاضحیٰ کے دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی سنت کو پورا کرتے ہوئے اس جذبے کو بھی دل میں تازہ کریں جو ان کا جذبہ تھا۔ ایسا جذبہ جس نے ان کی قربانی کو قیامت تک کے لوگوں کا طریقہ اور یاددہانی کا ذریعہ بنا دیا۔ ابراہیم علیہ السلام نے رب کی پکار پر کہا تھا،
"اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔"
'میں اللہ رب العالمین کا فرماں بردار ہو گیا۔'
پھر ان کی زندگی اس قول کا عملی نمونہ بن گئی، یہاں تک کہ وہ اپنا محبوب بیٹا بھی اللہ کی اطاعت کی غرض سے قربانی کے لیے لے گئے۔ اس عید یہ ضرور سوچیں کہ میری زندگی میں اطاعت اللہ کتنی ہے؟ یہ عہد کریں اور اس پر جم جائیں،
اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

اللہ آپ سے آپ کی اطاعت، قربانی اور اعمال صالح کو قبول فرمائیں۔ آمین۔ غربا و مساکین کو بھی خوشیوں میں شریک کریں۔
تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ۔
عید مبارک ✨️♥️

28/05/2026

Few dayz left

24/05/2026

Webinar has started.

Topic:
Importance of Tajweed while Quran Recitation.

To join the meeting on Google Meet, click this link:
https://meet.google.com/kga-nmkq-dcb

Or open Meet and enter this code: kga-nmkq-dcb

15/05/2026


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌷
صوت الایمان اکیڈمی کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کے لیے پیش ہے:
"الترتیل کورس )برائے خواتین("
تجوید لیول - 1 📖
اللہ تعالٰی نے اپنے نبی حضرت محمد ﷺ سے فرمایا:
"وَرَتِّلِ الْقُراٰنَ تَرتِیلًا"
اور (آپ ﷺ) قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھیے۔
سورة المزمل - 4 ✨
تو کیا آپ روانی کے ساتھ خوبصورتی سے عربی لب و لہجے میں تلاوتِ قرآن کا شوق رکھتی ہیں؟ تو یہ کورس آپ کے لیے ہے۔ 🤝
کورس میں شامل ہے:
🔹 نصاب: کتاب "احکام تجوید القرآن" کے منتخب ابواب
🔹 سورة البقرة کی مکمل تجوید کے ساتھ مشق
🔹 تجوید کے بنیادی قواعد کا علم
🔹 غلطیوں کی نشاندہی اور ان کی اصلاح
🔹 تجوید کو بہتر بنانے کے لیے عملی مشورے
🗓 کورس کا آغاز: بروز پیر، 1 جون 2026
🗓 دن: ہفتے میں 3 دن
⏰ اوقات: 6:00 سے 7:00 شام
دورانیہ: 6 ماہ

تجوید کی اہمیت و افادیت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے طالبات کے لیے 25 مئی بروز اتوار شام 4:45 بجے ایک لائیو ویبنار بالکل مفت منعقد کیا گیا ہے جس کا لنک ان شاء اللہ گروپ میں شیئر کر دیا جائے گا۔ 🎤
اگر آپ بھی قرآن مجید کو خوبصورتی سے اور روانی کے ساتھ پڑھنے کی خواہاں ہیں تو دیر نہ کریں اور فوری واٹس ایپ پر رابطہ کیجیے 📲
حوراء مرتضیٰ
📞 https://wa.me/qr/CCQVED7NMOFHE1

💰 فیس: 3000 ماہانہ
💰 رجسٹریشن فیس: 500
ضرورت مند طالبات کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ۔۔

🌐 ویبنار میں شرکت کرنے کے لیے گروپ جوائن کیجیے:
https://chat.whatsapp.com/BKeU3CuMRjNIvkHdSEQ7EA

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ 🌷
اس معلومات کو صدقۂ جاریہ کی نیت سے آگے شیئر کیجیے۔ 📢

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Virtual
Karachi
KARACHI