Darul Uloom Memon

Darul Uloom Memon Official page Which is Operated by the Social Media Department of Darul Uloom Memon.

جمعہ مبارک ❤️واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا
18/09/2026

جمعہ مبارک ❤️
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا

📚 انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم!دارالعلوم میمن، بولٹن مارکیٹ کراچیکے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر"دار المیمن للتحقیقات الاسلامیہ...
11/09/2026

📚 انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم!

دارالعلوم میمن، بولٹن مارکیٹ کراچی
کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر
"دار المیمن للتحقیقات الاسلامیہ"
کی جانب سے ایک عظیم علمی کاوش

📖 شکوک کے صحراء میں یقین کا قافلہ

منظرِ عام پر آچکی ہے!

✍️ جمع و ترتیب:
محمد انس بندیالوی
مدرس: جامعہ دارالعلوم میمن
شعبہ درسِ نظامی و تخصص فی المعقولات

📌 کتاب میں کیا ہے؟

اس کتاب میں عصرِ حاضر کے اہم فکری، نظریاتی اور الحادی مباحث کو علمی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جن میں:

• نظریاتی جنگ اور جنگوں کے ادوار
• مغربی نظریات کا تعارف
• دہریت، الحاد اور Naturalism
• جدیدیت اور تشکیک
• استشراق اور عقلیت پسندی
• عقل کا مقام اور اس کی حدود
• استعمار اور نوآبادیاتی نظام
• سوشلزم، کمیونزم اور سرمایہ دارانہ نظام
• مادیت پرستی اور انفرادیت پسندی
• فیمینزم اور Marital R**e
• Workplace Husband
• مسلم لڑکیوں کا ارتداد
• بین المذاہب شادیوں کے نقصانات
• الحادی شبہات اور ان کے جوابات
• خدا کو کس نے پیدا کیا؟
• کیا عورت نحوست ہے؟
• مذہبی طبقہ ناکام کیوں؟
• کیا اسلام میں سوال ممنوع ہے؟
• آپ پہلے انسان ہیں یا مسلمان؟
• سائنس پرستی (Scientism)

📍 دستیابی:
یہ کتاب مکاتبِ اہلِ سنت پر دستیاب ہے۔

📞 کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں:
محمد سلیم رضوی
0315 2421854

پیش کردہ:
دار المیمن للتحقیقات الاسلامیہ
دارالعلوم میمن، نیو میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ کراچی

09/09/2026

🇵🇰🇺🇿 پاکستان و ازبکستان کے علماء کرام کی اہم ملاقات

ازبکستان سے تشریف لانے والے معزز علماء کرام نے دارالعلوم میمن کی علمی قیادت کے ہمراہ امیرِ اہلِ سنت، امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی تعارف، علمی و دینی امور اور امتِ مسلمہ کی اصلاح و رہنمائی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

🤝 یہ ملاقات علم، دعوت اور اخوتِ اسلامی کے خوبصورت رشتے کی عکاس ہے۔

فتح باب نبوت پہ بے حد درودختم دور رسالت پہ لاکھوں سلام"انا خاتم النبیین لا نبی بعدی" (الحدیث)میں آخری نبی ہوں میرے بعد ک...
07/09/2026

فتح باب نبوت پہ بے حد درود
ختم دور رسالت پہ لاکھوں سلام

"انا خاتم النبیین لا نبی بعدی" (الحدیث)
میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں

ہمارا ایمان: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں ❤️

📚 AI CLASS | DARUL ULOOM MEMONWhen knowledge meets innovation, a new generation begins to emerge.دارالعلوم میمن میں Arti...
03/09/2026

📚 AI CLASS | DARUL ULOOM MEMON

When knowledge meets innovation, a new generation begins to emerge.

دارالعلوم میمن میں Artificial Intelligence (AI) کی کلاسز کا تعلیمی سفر جاری ہے۔

جہاں دینی تعلیم کے ساتھ طلبہ کو Artificial Intelligence، جدید ٹیکنالوجی اور اس کے عملی و تعلیمی امکانات سے بھی روشناس کرایا جا رہا ہے۔

یہ صرف ایک کلاس نہیں—
یہ طلبہ کو مستقبل کے علمی اور تکنیکی تقاضوں کے لیے تیار کرنے کی ایک کاوش ہے۔

روایت سے وابستگی، مستقبل سے آگاہی۔
علم کے ساتھ جدت، ایمان کے ساتھ ترقی۔

🇵🇰🤝🇺🇿 ازبکستان کے علماءِ کرام کا پنجاب کے علمی مراکز کا دورہدارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شامی صاحب کے ہمراہ...
28/08/2026

🇵🇰🤝🇺🇿 ازبکستان کے علماءِ کرام کا پنجاب کے علمی مراکز کا دورہ

دارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شامی صاحب کے ہمراہ ادارۃ المصطفیٰ سمیت مختلف دینی اداروں میں حاضری

الحمدللہ! ازبکستان سے تشریف لانے والے معزز علماءِ کرام نے دارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شامی صاحب کے ہمراہ پنجاب کے مختلف علمی و دینی مراکز کا دورہ کیا۔

اس دوران ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل سمیت مختلف دینی اداروں میں حاضری ہوئی اور معزز علماء و مشائخ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

یہ دورے علمی و دینی روابط، باہمی اخوت اور علماءِ امت کے درمیان محبت و تعلق کے خوبصورت مظہر رہے۔

📸 پنجاب کے علمی و دینی مراکز کے دوروں کی تصویری جھلکیاں

🇵🇰🤝🇺🇿 ازبکستان کے علماءِ کرام کا دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف کا دورہدارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شام...
28/08/2026

🇵🇰🤝🇺🇿 ازبکستان کے علماءِ کرام کا دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف کا دورہ

دارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شامی صاحب کے ہمراہ معزز علماءِ کرام کی بابرکت حاضری

الحمدللہ! ازبکستان سے تشریف لانے والے معزز علماءِ کرام نے دارالعلوم میمن کے مہتممِ اعلیٰ مفتی عمران شامی صاحب
کے ہمراہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف کا دورہ کیا۔

اس موقع پر معزز علماء و مشائخ سے ملاقات ہوئی اور
علمی و دینی روابط، باہمی اخوت و محبت کے خوبصورت لمحات میسر آئے۔

📸 دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، بھیرہ شریف کی حاضری کی تصویری جھلکیاں

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Memon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Darul Uloom Memon:

Shortcuts

Share