06/04/2025
یا اللّٰہ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما آمین ثم آمین 🥹🙏🥹🙏🥹🙏🥹🙏🥹
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed ali raza, School, shah latif town, Karachi.
06/04/2025
یا اللّٰہ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما آمین ثم آمین 🥹🙏🥹🙏🥹🙏🥹🙏🥹
02/04/2025
کاروان ناجیہ کا کیا مطلب۔۔۔۔؟؟؟؟
اور اس جگہ کا نام بھی کاروان ناجیہ ہے۔!
کاروانِ ناجیہ ایک اسلامی اصطلاح ہے جس کا مطلب "نجات یافتہ قافلہ" یا "نجات پانے والا گروہ" ہے۔ یہ اصطلاح عام طور پر ان لوگوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو دینِ اسلام کی اصل تعلیمات پر کاربند رہتے ہیں اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہیں۔
یہ اصطلاح حدیثِ مبارکہ سے ماخوذ ہے جس میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"میری اُمت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، ان میں سے صرف ایک فرقہ نجات پائے گا۔" صحابہ کرام نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! وہ کون سا ہوگا؟" تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر ہوگا۔"
اس بنا پر، "کاروانِ ناجیہ" کا مفہوم ایسے مخلص مسلمانوں کے گروہ کی طرف اشارہ کرتا ہے جو قرآن و سنت کی اصل تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ مختلف علماء اور تنظیمیں اس اصطلاح کو اپنے دینی و اصلاحی مشن کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں، تاکہ لوگوں کو صحیح عقیدے اور اعمال کی طرف راغب کیا جا سکے۔
27/03/2025
ُاُسکی انکھوں کا نور تو دیکھو
جس کا دیکھا ہوا مدینہ ہے 😭🙏
25/03/2025
سبحان اللہ العظیم ۔
امام حسن علیہ السلام کی ولادت کا مختصر تعارف (مدلل)
امام حسن علیہ السلام کی ولادت 15 رمضان المبارک 3 ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ آپ امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام اور سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فرزند اور نواسۂ رسول ﷺ ہیں۔
دلائل و شواہد:
1. تاریخی روایت:
علامہ ابن سعد اپنی کتاب الطبقات الکبریٰ میں ذکر کرتے ہیں کہ امام حسن علیہ السلام کی ولادت 3 ہجری میں ہوئی اور نبی کریم ﷺ نے خود آپ کے کان میں اذان دی، آپ کا نام "حسن" رکھا، جو اس سے پہلے کسی کا نام نہیں تھا۔
2. حدیثِ رسول ﷺ:
نبی اکرم ﷺ نے امام حسن اور امام حسین علیہما السلام کے بارے میں فرمایا:
«الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة»
(حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں)
(ترمذی، حدیث 3768)
3. قرآنی دلیل:
سورہ آلِ عمران، آیت 61 میں آیۂ مباہلہ میں امام حسن علیہ السلام کا ذکر بطور "ابنائنا" (ہمارے بیٹے) آیا ہے، جو آپ کے مقام و مرتبے کی دلیل ہے۔
4. سیرت و تواریخ کی گواہی:
علامہ ابن حجر عسقلانی اور امام ذہبی جیسے مؤرخین نے بھی آپ کی ولادت کو 3 ہجری میں قرار دیا ہے اور نبی اکرم ﷺ کی طرف سے خاص محبت و شفقت کا تذکرہ کیا ہے۔
نتیجہ:
امام حسن علیہ السلام کی ولادت 15 رمضان 3 ہجری کو ہوئی، نبی کریم ﷺ نے خود آپ کا نام رکھا اور آپ کے بارے میں بلند فضائل بیان کیے۔ قرآن و حدیث میں آپ کے مقام کی گواہی موجود ہے، جو آپ کی عظمت کو ثابت کرتی ہے۔
صدقہ فطر میں چار اجناس (گندم، جو، کھجور، کشمش) میں سے کسی ایک جنس کا دینا یا اس کی بازاری قیمت کا دینا ضروری ہے ، تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
1 - گندم : نصف صاع یعنی پونے دو کلو تاہم احتیاطاً دو کلو یا اس کی بازاری قیمت دینی چاہیے۔
2 جو : ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے ۔
3- کھجور : ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے ۔
4 کشمش : ایک صاع یعنی تقریبا ساڑھے تین کلو یا اس کی بازاری قیمت ہے ۔
لہذا مذکورہ چار اجناس میں سے جس قسم سے صدقہ فطر ادا کرنا چاہیں تو اس کی بازاری قیمت معلوم کر کے اس کا حساب کر کیجئے جزاک اللّہ خیرا کثیرا
سادات کرام کے خلاف زبان درازی کرنے والے کان کھول کر سن لیں ۔۔۔۔!!!!!!!
یوم وصال مخدومہ کائنات سیدہ پاک سلام اللّٰہ تعالیٰ علیہا🙏🙏
مریم از یک نسبت عیسی عزیز
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز
نور چشم رحمة للعالمین
آن امام اولین و آخرین
بانوی آن تاجدار ’’ہل اتے‘‘
مرتضی مشکل گشا شیر خدا
مادر آن مرکز پرگار عشق
مادر آن کاروان سالار عشق
مزرع تسلیم را حاصل بتول
مادران را اسوۂ کامل بتول
رشتۂ آئین حق زنجیر پاست
پاس فرمان جناب مصطفی است
ورنہ گرد تربتش گردیدمی
سجدہ ہا بر خاک او پاشیدمی
02/03/2025
یکم رمضان المبارک ولادت باسعادت پیرِ پیراں میرِ میراں حضور قدوۃُ الاولیاء سید عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی المعروف غوث الاعظم رحمت اللہ تعالی علیہ۔ اللّٰہ تبارک و تعالی ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
27/02/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ میں اپنے انتہائی قریبی اور شفیق بھائی سید علی حیدر شاہ کاظمی کو پورے جامعہ میں پہلے نمبر پر آنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں 🌹 اللہ تعالی قبلہ کے علم و عمل میں تقوی و پرہیزگاری میں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین