Basic Quran Academy

Basic Quran Academy

Share

For Registration follow this link
https://forms.gle/rwy9roY2uAZo5yAv8

As-salaamu Alaikum
BASIC QURAN ACADEMY
We offer Following Courses:
 Basic Qaida course.
 Quran Reading course.
 Quran Tajweed Course.
 Quran Memorization Course.

17/01/2023

ایک دن ایک حکمران محل میں بیٹھا ہوا تھا. جب اس نے محل کے باہر ایک سیب فروش کو آواز لگاتے ہوئے سنا:*
*"سیب خریدیں! سیب!"*
*حاکم نے باہر دیکھا کہ ایک دیہاتی آدمی اپنے گدھے پر سیب لادے بازار جا رہا ہے۔حکمران نے سیب کی خواہش کی اور اپنے وزیر سے کہا: خزانے سے 5 سونے کے سکے لے لو اور میرے لیے ایک سیب لاؤ۔*
*وزیر نے خزانے سے 5 سونے کے سکے نکالے اور اپنے معاون سے کہا: یہ 4 سونے کے سکے لیں اور ایک سیب لائیں۔*
*معاون وزیر نے محل کے منتظم کو بلایا اور کہا: سونے کے یہ 3 سکے لیں اور ایک سیب لائیں۔*
*محل کےمنتظم نے محل کے چوکیداری منتظم کو بلایا اور کہا:*
*یہ 2 سونے کے سکے لیں اور ایک سیب لائیں۔*
*چوکیداری کے منتظم نے گیٹ سپاہی کو بلایا اور کہا:*
*یہ 1 سونے کا سکہ لے لو اور ایک سیب لاؤ۔*
*سپاہی سیب والے کے پیچھے گیا اور اسے گریبان سے پکڑ کر کہا:*
*دیہاتی انسان! تم اتنا شور کیوں کر رہے ہو؟ تمہیں نہیں پتا کہ یہ مملکت کے بادشاہ کا محل ہے اور تم نے دل دہلا دینے والی آوازوں سے بادشاہ کی نیند میں خلل ڈالا ہے. اب مجھے حکم ہوا ہے کہ تجھ کو قید کر دوں۔*
*سیب فروش محل کے سپاہیوں کے قدموں میں گر گیا اور کہا:*
*میں نے غلطی کی ہے جناب !*
*اس گدھے کا بوجھ میری محنت کے ایک سال کا نتیجہ ہے، یہ لے لو، لیکن مجھے قید کرنے سے معاف رکھو !*
*سپاہی نے سارے سیب لیے اور آدھے اپنے پاس رکھے اور باقی اپنے منتظم کو دے دیئے۔*
*اور اس نے اس میں سے آدھے رکھے اور آدھے اوپر کے منتظم کو دے دیئے اور کہا,*
*کہ یہ 1 سونے کے سکے والے سیب ہیں۔*
*افسر نے ان سیبوں کا آدھا حصہ محل کےمنتظم کو دیا، اس نے کہا,*
*کہ ان سیبوں کی قیمت 2 سونے کے سکے ہیں۔*
*محل کے منتظم نے آدھےسیب اپنے لیے رکھے اور آدھے وزیر کو دیے اور کہا,*
*کہ ان سیبوں کی قیمت 3 سونے کے سکے ہیں۔*
وزیر نے آدھے سیب اٹھائے اور وزیر اعلی کے پاس گیا اور کہا,*
*کہ ان سیبوں کی قیمت 4 سونے کے سکے ہیں۔*
*وزیر نے آدھے سیب اپنے لیے رکھے اور اس طرح صرف پانچ سیب لے کر حکمران کے پاس گیا اور کہا,*
*کہ یہ 5 سیب ہیں جن کی مالیت 5 سونے کے سکے ہیں۔*
*حاکم نے اپنے آپ سوچا کہ اس کے دور حکومت میں لوگ واقعی امیر اور خوشحال ہیں، کسان نے پانچ سیب پانچ سونے کے سکوں کے عوض فروخت کیے۔ ہر سونے کے سکے کے لیے ایک سیب۔*
*میرے ملک کے لوگ ایک سونے کے سکے کے عوض ایک سیب خریدتے ہیں۔ یعنی وہ امیر ہیں۔اس لیے بہتر ہے کہ ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور محل کے خزانے کو بھر دیا جائے۔*
*اور پھر یوں عوام میں غربت بڑھتی بڑھتی بڑھتی بڑھتی بڑھتی ہی چلی گئی۔*. پاکستان کا حال بھی یہی ہے اللہ رحم کرے پاکستان پر،،

*فارسی ادب سے ماخوذ*

25/12/2022

جو کہا نہیں وہ سنا کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت کعب بن سوار کی فقاہت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت کعب بن سوار بیان کرتے ہیں،
ایک روز ہم سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، کہ ایک خاتون امیرالمومنین کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کہنے لگی :
امیر المومنین !
میں نے اپنی زندگی میں اپنے خاوند سے بڑھ کر کسی شخص کو نیک اور صالح نہیں دیکھا،
پھر کہنے لگی:
امیرالمومنین
اللہ کی قسم.!
وہ رات بھر قیام الیل (نماز تہجد) کا اہتمام کرتا ہے،
اور اس کا دن روزے سے گزرتا ہے
پھر اپنے خاوند کے لئے استغفار کرنے لگی۔
اور اپنے خاوند کی خوب تعریف کی
اور اٹھ کر چلی گئی۔

حضرت کعب بن سوار نے کہا.
امیر المومنین !
کیا آپ کی سمجھ میں یہ بات آئی کہ یہ خاتون اپنے خاوند کی شکایت کر رہی تھی ؟
امیر المومنین نے کہا:
میں نہیں سمجھتا کہ اس نے کوئی شکایت کی.
پھر اس خاتون کو بلا کر پوچھا کہ تمہیں اپنے خاوند سے کوئی شکایت ہے.
اس نے کہا:
جی ہاں۔
امیر المومنین.
میں نوجوان عورت ہوں اور میرا خاوند میرے حقوق ادا نہیں کرتا.

سیدنا عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حضرت کعب بن سوار سے کہا:

تم خاوند بیوی میں فیصلہ کرو.

کعب بن سوار نے کہا:۔

امیرالمومنین آپ کے ہوتے ہوئے میں کیسے فیصلہ کرسکتا ہوں ؟

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا ؛
جس گہرائی سے تم نے اس کی بات سمجھی وہ خود میں نہیں سمجھ پایا.
کعب بن سوار نے فیصلہ کیا کہ
شوہر کم از کم ہر چوتھا دن اور چوتھی رات اپنی بیوی کے ساتھ گزارے گا۔

اور قرآن کی آیت سے استدلال کیا کہ چار شادیوں کی اجازت ہے، اگر کسی شخص کی چار بیویاں ہوں، تو ہر چوتھے دن ایک بیوی کی باری آئے گی..

لہذا یہ ہر چوتھے دن اور رات اپنی بیوی کو وقت دے گا.
یہ فیصلہ سن کر امیرالمومنین خوشی سے جھوم اٹھے.
اور فرمایا.
اللہ کی قسم. اے کعب
تمہارا دوسرا معاملہ تو پہلے سے بھی زیادہ تعجب خیز اور خوش کر دینے والا ہے. "

(یعنی پہلے تو مجھے تعجب ہوا کس عقل مندی سے تم نے شکایت کو سمجھ لیا..
پھر قرآن کے استدلال سے فیصلہ کیا)
امیرالمومنین نے فرمایا:

"جاؤ آج سے تم بصرہ کے قاضی(جج) ہو ،
لوگوں کے فیصلے کرو.."
--------------------
غور فرمائیے !
خاتون نے اپنی شکایت کس شرم وحیاء اور خوبصورتی سے کی۔

===============
أن كعب ابن سور كان جالسا عند عمر بن الخطاب
فجاءت امرأة فقالت :
يا أمير المؤمنين
ما رأيت رجلا قط أفضل من زوجي و الله إنه ليبيت ليله قائما و يظل نهاره صائما
فاستغفر لها و اثنى عليها و استحيت المرأة و قامت راجعة

فقال كعب :
يا أمير المؤمنين هلا أعديت المرأة على زوجها فلقد أبلغت إليك فى الشكوى۔

فقال لكعب : اقض بينهما فإنك فهمت من أمرها ما لم أفهم
قال :
فإني أرى كأنها امرأة عليها ثلاث نسوة هى رابعتهن فاقضي بثلاثة أيام و لياليهن يتعبد فيهن و لها يوم و ليلة

فقال عمر :
والله ما رأيك الأول بأعجب من الآخر ، اذهب فأنت قاض على البصرة ، نعم القاضي أنت ،
صححه الألبانى فى ارواء الغليل
------------------------------
الراوي: الشعبي

المحدث: الألباني ،

المصدر: إرواء الغليل،

الصفحة أو الرقم: 2016 ،
خلاصة حكم المحدث: صحيح۔

16/11/2022

‏بیچارہ مرد شادی کے بعد بھی طالبعلم رہتا ہے. بیوی کو لگتا ہے کہ ماں سکھا رہی ہے اور ماں کو لگتا ہے کہ بیوی...
(ڈاکٹر یونس بٹ)

17/02/2022

گوگل اور سپر ہیومن

آپ گوگل سے جب کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں. اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں. گوگل دنیا کے
⬇️
جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے.
اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کر کے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے.
اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ
⬇️
کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

اب ہم کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں.



جہاں شعیب اختر یا بریٹ لی باؤلنگ کرا رہے ہیں گیند 150 KM فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے، وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے،
⬇️
ایک اینڈ سے دوسرے اینڈ تک پہنچنے میں بال کو 480 ملی سیکنڈز لگیں گےجبکہ جہاں بیٹسمین کھڑا ہے انیس میٹر کے فاصلے پر، 450 ملی سیکنڈز لگتے ہیں
اب فرض کریں کہ گیند شارٹ آف لینتھ ہے اور وکٹ کے نصف کے قریب ٹپہ دیا گیا ہے تو جب بیٹسمین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ باؤنسر ہے اور وہ بیٹھ جاتا
⬇️
ہے تاکہ باؤنسر سر کے اوپر سے گزر جائے.اس وقت اس کے پاس صرف 225 ملی سیکنڈز یعنی ایک سیکنڈ کا قریب ایک چوتھائی وقت بچتا ہے.
اس ایک چوتھائی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں انسانی جسم کیا کیا افعال سر انجام دیتا ہے،
آئیے اس کا ہلکا سا اندازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
⬇️
سب سے پہلے آنکھ نے ابھرتے ہوئے گیند کی پردہ بصارت پر شبیہ بنائی جو کہ الٹی ہے یعنی اپ سائیڈ ڈاون
دماغ نے سب سے پہلے اس شبیہ کو سیدھا کر کے سمجھا کہ باؤنسر آ رہا ہے
پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اس باؤنسر کی سمت شاٹ لگانے کیلئےدرست نہیں لہذا مجھے بیٹھ جانا چاہیے.
اس فیصلے کے بعد دماغ
⬇️
کے86ارب نیورونز میں سے ایک حصے میں موجود لاکھوں نیورونز نے اپر موٹر نیورونز کو پرو پریو سیپشن کا حکم دیا. پرو پریو سیپشن وہ عمل ہے جس میں انسانی ذہن جسم کے عضلات کو حرکت دینے سے پہلے ان کی درست جگہ کا تعین کرتا ہے کہ کون سا مسل کس پوزیشن پر اور کتنے کھچاؤ میں ہے. جسم کے سارے
⬇️
600 مسلز کے کروڑوں مسل فائبرز کی درست جگہ اور کھچاؤ کی معلومات دماغ کو پہنچا دی گئیں.
تب اس نے 450 کے قریب عضلات کی لاکھوں مسل فائبر کو اپنی جگہ سے سکڑنے یا پھیلنے کیلئے کروڑوں سگنلز اپر موٹر نیورونز کو فراہم کیے
اپر موٹر نیورونز نے یہ سارے سگنلز
حرام مغز کو پہنچا دیئے۔
⬇️


حرام مغز نے لوئر موٹر نیورونز کے ذریعے 450 مسلز کے لاکھوں مسل فائبرز کو علیحدہ علیحدہ ھدایت جاری کیں جو سارے سسٹم سے ہوتے ہوئے آخری سرے ایکسون پر پہنچی جس نے ایک کیمکل ایسی ٹائیلکولین acetylcholine پیدا کیا جس نے مسل نیورونز جنکشن پر عمل کرکے مسلز کو مطلوب کھچاؤ فراہم کر دیا
⬇️
یاد رہے لاکھوں میں سے ہر مسل فائبر کے مسل نیورونز جنکشن پر ایسی ٹائیلکولین کی مقدار طلب کے حساب سے مختلف پیدا کی گئی ایکبار کے سگنلز کے بعد دوبارہ ”سینسری فیڈ بیک“ لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نا جائے پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے ”پاسچورل ایڈجسٹمنٹ “ کی گئی۔
⬇️
اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیاجب بیٹسمین بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا اور یہ سارے کروڑوں نہیں اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے.

اللہ رب العزت کی قسم آپ خود کو ٹھیک سے نہیں جانتے۔
آپ صرف ہیومن نہیں سپر ہیومن ہیں
⬇️
اس کائنات کے خالقِ کل کی احسن تقویم۔
اپنی صلاحیتوں کا درست ادراک کیجیے۔
اٹھیٔے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومیاں مٹا دیجئے



17/02/2022

*درس حدیث*

*( حقیقت حیاء)*

رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اللّٰہ تعالٰی سے حیاء کیا کرو جیسا کہ اس سے حیاء کرنے کا حق ہے،
ہم نے عرض کیا: یارسول الله !
ہم الله سے شرم و حیاء کرتے ہیں الحمد لله،
فرمایا: وہ مطلب نہیں جو تم سمجھ رہے، بلکہ الله سے شرم و حیاء کرنے کا حق یہ ہے کہ تم اپنے سر کی اور اس میں آنیوالے خیالات کی نگرانی کرو
اور اپنے پیٹ اور اس کے اندر جو کچھ ہے اس کی حفاظت کرو
اور موت کو اور ہڈیوں کے گل سڑ جانے کو یاد رکھو،
اور جسے آخرت کی چاہت ہوتی ہے وہ دنیا کی زیب و زینت ترک کر دیتا ہے
پس جس نے یہ کر لیا، در حقیقت اسی نے الله تعالیٰ سے حیاء کی جیسا کہ اس سے حیاء کرنے کا حق ہے۔

*(ترمذی حدیث 2458، مسند احمد حدیث 3671)*

03/02/2022

شبِ جمعہ اور جمعہ کے دن درود پاک کی کثرت کیجئے۔
اللہ پاک قبول فرمائیں۔
اس دن خصوصی طور پر رسول اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کی کچھ اور ہی فضیلت ہے، جیسا کہ حضرت اوس بن اوس رضى الله عنه روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
”جمعہ کا دن تمہارے تمام دنوں میں سب سے افضل دن ہے، اس دن تم مجھ پر بکثرت درود بھیجو، اس لیے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔
میں نے کہا: یا رسول اﷲ ﷺ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش ہوگا جبکہ آپ تو مٹی میں مل چکے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
اﷲ تعالیٰ نے انبیاء کے جسموں کو مٹی پر حرام قرار دیا ہے“۔
(ابوداؤد :1047)
دنوں میں بہترین دن #یومِ_جمعۃ






Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

GULSHAN E HADEED
Karachi