10/05/2025
اج اجتماعی قران خوانی اور دعائیہ کلمات
پاکستان کی موجودہ جنگی صورتحال کے پیش نظر، ہم نے آج وزڈم اسکول سسٹم میں اجتماعی قران خوانی کا اہتمام کیا۔
یہ قران خوانی ہمارے پیارے ملک پاکستان، اس کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور تمام سیکیورٹی اداروں، پاک آرمی، پاک نیوی، پاک فضائیہ اور دیگر محافظوں کی سلامتی، کامیابی اور استقامت کے لیے کی گئی۔
یا اللہ! ہمارے وطن پاکستان کو ہر قسم کی اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ فرما،
ہمارے جوانوں کی حفاظت فرما، ان کی قربانیوں کو قبول فرما،
اور ہمیں ہمیشہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے سرشار رکھ۔ آمین!