TCL ACADEMY

TCL ACADEMY

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TCL ACADEMY, Education, Raheem shah colony near Noor masjid, Karachi.

14/05/2026
08/05/2026

اہلِ علاقہ کے لیے اہم اعلا ن
رحیم شاہ کالونی، فرید کالونی، فیضِ عام کالونی، معراج النبی کالونی اور گرد و نواح کے تمام مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹی سی ایل اکیڈمی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بروز ہفتہ، 09 مئی 2026
باہمی تعاون: حماد فاؤنڈیشن
موجودہ حالات اور بچوں میں بڑھتی ہوئی بیماریوں جیسے بخار، نزلہ، کھانسی، نمونیا اور دیگر طبی مسائل کے پیشِ نظر ایک بار پھر ٹی سی ایل اکیڈمی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
اس میڈیکل کیمپ میں موجود ہوں گے:
• بچوں کے ماہر ڈاکٹرز
• شوگر اسپیشلسٹ
• گائنی ڈاکٹر
• جنرل فزیشن
کیمپ کے اوقات:
صبح 10:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے
فراہم کی جانے والی مفت سہولیات:
• مفت طبی معائنہ
• بلڈ پریشر چیک
• شوگر ٹیسٹ
• بچوں کا چیک اپ
• مفت ادویات
تمام حضرات سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت میں تشریف لا کر اس مفت طبی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
آپ کی صحت، ہماری ترجیح

With Hammad Foundation

25/02/2026

اے اللہ!
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہم ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔
اے مالک! ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، بلکہ تجھ پر ہمارے کامل یقین کو دیکھ اور ہماری حاجتیں پوری فرما دے۔
آمیــــــــــــن، یا ربّ العالمین! 🤲❤️

Photos from TCL ACADEMY's post 16/02/2026

Ramadan Mubarak Decorations (Crafts ) Ideas for Students, Teachers and Schools....

Photos from TCL ACADEMY's post 14/02/2026

Solar System & Atmosphere Model Projects

25/01/2026

سردی سے بچاؤ کے ۱۰ مختصر نکات
۱) گرم کپڑے پہنیں۔
۲) نیم گرم پانی یا چائے پئیں۔
۳) دھوپ ضرور لیں۔
۴) سر اور گردن ڈھانپیں۔
۵) ہلکی ورزش یا واک کریں۔
۶) گرم اور غذائیت بخش ناشتہ کریں۔
۷) شوگر اور بلڈ پریشر چیک رکھیں۔
۸) نہانے کے بعد فوراً خشک ہوں۔
۹) ہیٹر سے نکلتے وقت احتیاط کریں۔
۱۰) کپکپی کو نظر انداز نہ کریں۔
یاد رکھیں: سردی میں لاپرواہی خطرناک ہو سکتی ہے۔

18/12/2025

ریاضی تربیتی سیشن

الحمدللہ!
ٹی سی ایل اکیڈمی میں اپنے معزز اساتذہ کے لیے ریاضی کے حوالے سے ایک خصوصی تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں بہتری لانا اور جدید تعلیمی طریقۂ کار سے آگاہ کرنا ہے۔
یہ سیشن ٹی سی ایل اکیڈمی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے اساتذہ کے لیے بھی کھلا ہے۔

تاریخ: بروز ہفتہ، 19 دسمبر 2025
وقت: صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک

ٹریننگ کنڈکٹ کریں گے:
سر یوسف شاہ

جو اساتذہ اس تربیتی سیشن میں شرکت کے خواہشمند ہیں، وہ رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں۔

علم کی بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔
03471213114,03422348689

Photos from TCL ACADEMY's post 26/10/2025

🌟 الحمدللہ! ایک اور تاریخی کامیابی – TCL Academy چیمپئن بن گئی! 🏆 🌟

آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے — TCL Academy نے اپنی محنت، جذبے اور اتحاد کے ساتھ SSL ٹورنامنٹ جیت لیا! 🎉👏
یہ کامیابی صرف ایک ٹرافی نہیں، بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور سرپرستوں کی دعاؤں کا صلہ ہے۔

سب سے پہلے سر زید کا دل سے شکریہ 💐
جنہوں نے ٹیم کو ہر لمحہ رہنمائی دی، حوصلہ بڑھایا، اور ہمیشہ جیت کا جذبہ دیا۔ 🙏

اسی طرح سر ابراہیم کا بھی خاص شکریہ 💖
جنہوں نے ایک بہترین پرنسپل ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف ٹیم کا حوصلہ بڑھایا بلکہ ٹورنامنٹ کے دوران آنے والے تمام مسائل اور کمی کوتاہیوں کو بڑی محبت اور سمجھداری سے حل کروایا۔ ان کی سپورٹ نے واقعی ٹیم کو ایک نیا حوصلہ دیا۔ 🙌

⚡ TCL Academy کے بہادر کھلاڑیوں نے دل جیت لیے!
خاص طور پر شاہد نے اپنی شاندار بیٹنگ سے مخالف ٹیموں کو گھبرا کر رکھ دیا — سب کو “چنے چبوا” دیے 😄🔥

بولنگ ہو یا فیلڈنگ، ہر بچے نے اپنی جان لڑا دی!
کسی نے کیچ پکڑ کر میدان گرم کیا، کسی نے اسپیل سے بیٹسمینوں کو چکرا دیا — اور سب نے مل کر یہ ثابت کر دیا کہ TCL کے بچے صرف کھیلنے نہیں، جیتنے آئے ہیں! 💪🏏

👏 اس جیت کے پیچھے ہماری نان پلیئنگ ٹیم یعنی وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے میدان سے باہر رہ کر ٹیم کا حوصلہ بلند رکھا۔
خاص شکریہ سر اسلم، سر جنید اور TCL اکیڈمی کے محترم پرنسپل صاحب کا جنہوں نے ہر موقع پر ٹیم کا ساتھ دیا، رہنمائی کی، اور حوصلہ بڑھایا۔
اسی طرح ہمارے تمام سپورٹرز جنہوں نے میدان کے اندر اور باہر اپنی دعاؤں، نعروں اور محبت سے ٹیم کو مضبوط کیا — آپ سب کا بھی بےحد شکریہ! 💚

یہ جیت ہمارے محنتی کوچز، سرپرستوں، والدین اور خاص طور پر ہمارے ننھے ہیروز کی ہے جنہوں نے پسینہ بہا کر خواب کو حقیقت بنایا۔ 🌟

💚 مبارک ہو پوری TCL Academy ٹیم کو!
آپ سب ہمارے فخر ہیں، اور یہ کامیابی ہمیشہ یادگار رہے گی۔
ان شاءاللہ آگے بھی آپ کا یہ سفر مزید فتوحات لے کر آئے گا۔ 🏆🌙

05/10/2025

Salute to the Dignity of Teachers 🌹
(From: TCL Academy)

A teacher is a guiding light who burns themselves to illuminate the paths of others.
They shape character, refine thinking, and build a brighter future for generations to come.

TCL Academy pays heartfelt tribute to all our honorable teachers —
whose sincerity, hard work, and dedication have led our institution toward success and trust.

You all are the pride of our academy,
and we pray that Almighty Allah blesses you with good health, respect, happiness, and endless success. 🤍

🎓 “Teachers are the foundation of a nation; respecting them is our faith.” 🌟

— From TCL Academy, with love and gratitude to all our respected teachers.


02/09/2025

✅ CBC Test کی مختصر تشریح

1- ہیموگلوبن (Hb):

کم → خون کی کمی (Anemia)

زیادہ → ڈی ہائیڈریشن یا پالی سائتھیمیا

2- ڈبلیو بی سی (WBC):

زیادہ → انفیکشن، سوزش یا کبھی کینسر

کم → وائرل انفیکشن یا بون میرو کی کمزوری

3- آر بی سی (RBC):

کم → انیمیا

زیادہ → پانی کی کمی یا پھیپھڑوں/دل کی بیماری

4- پلیٹیلیٹس (Platelets):

کم → خون بہنے کا خطرہ

زیادہ → خون جمنے (Clot) کا خطرہ

5- ایچ سی ٹی (Hematocrit - HCT):

خون میں RBC کا تناسب بتاتا ہے

کم → انیمیا

زیادہ → ڈی ہائیڈریشن یا زیادہ RBC

6- ایم سی وی (MCV):

RBC کا سائز بتاتا ہے

چھوٹے → آئرن کی کمی (Microcytic Anemia)

بڑے → وٹامن B12 یا فولک ایسڈ کی کمی (Macrocytic Anemia)

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Raheem Shah Colony Near Noor Masjid
Karachi
75800

Opening Hours

Monday 07:30 - 12:30
Tuesday 07:30 - 12:30
Wednesday 07:30 - 12:30
Thursday 07:30 - 12:30
Friday 07:30 - 11:10
Saturday 07:30 - 12:30