Molana syed tajammul hosain

Molana syed tajammul hosain

Share

In this channel,you will find the solution to your problems in the Quran and Sunnah and in the experi

04/11/2022

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غَـم بڑھ جائیں تو تم ان غـموں کو ختم کرنا چاہو تو مُجھ پر درود پڑھو٬٬۰
(جامع ترمذی: ٢۴۵۷)
صَلَّی اٌللّٰهُ عَلَیۡهِ وَعَلٰى آلِهِ وَسَلّم
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی اِبراھیم وعلی ال اِبراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم انک حمید مجید

31/10/2022

ایک بہن کی خوبصورت تحریر، اپنے شوہر کے نام❤

میرے ہمسفر! ❤❤
معذرت کہ میں آپ کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر میوزک انجواۓ نہیں کرسکتی
ہاں مگر ساتھ بیٹھ کر دیر تک باتیں کرنا چاہوں گی تاکہ ہمارا سفر ایک حسین یادگار بنے جس سے رب بھی راضی ہو اور دل بھی خوش رہے.

میرے ہمسفر! ❤❤
معذرت کہ میں آپ کے ساتھ چلتے ہوۓ لوگوں کو یہ باور نہیں کرا سکتی کہ اللہ پاک نے آپ کو کتنی حسین شریک حیات سے نوازا ہے
ہاں مگر تنہائ کے لمحات میں آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دوں گی کہ نبی پاکﷺ کی حدیث مبارکہ کا مہفوم ہے
بہترین عورت وہ ہے جس کی طرف اس کا شوہر دیکھے اور خوش ہو جاۓ

میرے ہمسفر!! ❤❤
معذرت کہ نہیں آتا ہر کام مجھے کیونکہ میں مکمل نہیں ۔۔۔۔خامیاں مجھ میں بھی ہیں مگر جو آپ اپنی پسند کا سیکھائیں گے ۔۔۔
باخوشی سیکھ جاؤں گی.

میرے ہمسفر!! ❤❤
معذرت کہ جب مسجد سے الصلوة خیر من النوم کی صدا آۓ گی تو میں آپ کہ نیند کی ذرا پرواہ نہیں کروں گی اور آپ کو نماز کے لیے بیدار کروں گی کیونکہ کسب حلال کمانا بیشک آپ کا کام ہے مگر یہ بھی سچ ہے وقت فجر ملائکہ رزق لے کر آتے ہیں.

میرے ہمسفر!! ❤❤
معذرت کہ مجھے پسند ہے گھر کی چار دیواری کیونکہ مجھے اس میں تحفظ کا احساس ہوتا ہے مگر آپ جو محافظ بن کر ساتھ چلیں گے تو باہر بھی جاؤں گی کیونکہ مجھے آپ پر انحصار کرنا اچھا لگتا ہے۔

میرے ہمسفر!! ❤❤
معذرت کہ میں شاید سیکھا نا پاؤں آپ کی نسل کو انگریزی زبان۔۔۔۔
مگر ترتیل سے وہ پڑھ سکیں قرات کے ساتھ قرآن۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے پڑھنا ضرور سیکھاؤں گی.

میرے ہمسفر!! ❤❤
معذرت کہ میں غصے میں کبھی کبھی تلخ بھی ہو جاتی ہوں کیونکہ میں انسان ہوں انسان میں خامیاں بھی ہوتی ہیں
لیکن کبھی جو خلوص محبت سے کچھ سمجھائیں گے تو فورًا سمجھ جاؤں گی۔

میرے ہمسفر!!❤❤
معذرت کہ میں جھوٹ سننے کی عادی نہیں۔سچائی میرے ضمیر کی غذا ہے سچ جتنا بھی کڑوا بولیں گے سہہ جاؤں گی کیونکہ میں درگزر کرنا جانتی ہوں.

میرے ہمسفر!! ❤️❤️
معذرت رات کو عشاء پڑھوا کر ہی آپ کو سلاؤں گی کہ میں آپ کے بستر کے نیچے جلتی جہنم کی آگ نہیں دیکھ پاؤں گی۔

meray nabi ka chand say ber kr jmal ll naat mubarak ll #molana syed tajammul hosain 10/10/2022

https://youtu.be/zCHbRn-1f4g
*میرے نبی کا چاند سے بڑھ کر جمال ہے*
ربیع الاول کے موقع پر ایک بہت خوبصورت نعت☝️
ضرور سنیں ,دوسروں کو بھی بھیجیں اور چینل بھی سبسکرائب کریں

meray nabi ka chand say ber kr jmal ll naat mubarak ll #molana syed tajammul hosain In this channel,you will find the solution to your problems in the Quran and Sunnah and in the experienced scholarships of the elders,in addition to this,you...

30/09/2022

ایک مرتبہ ڈاکٹر محمد اقبال ”مسولینی“ سے ملے تو دورانِ گفتگو حضور ﷺ کی اس پالیسی کا ذکر کیا کہ شہر کی آبادی میں غیر ضروری اضافے کے بجائے دوسرے شہر آباد کیے جائیں ۔ مسولینی یہ سن کر مارے خوشی کے اُچھل پڑا ۔ کہنے لگا : ” شہری آبادی کی منصوبہ بندی کا اس سے بہتر حل دنیا میں موجود نہیں ہے " ۔

آج سے چودہ سو سال پہلے آپ ﷺ نے حکم دیا تھا کہ مدینہ کی گلیاں کشادہ رکھو ۔ گلیوں کو گھروں کی وجہ سے تنگ نہ کرو ۔ ہر گلی اتنی کشادہ ہو کہ دو لدے ہوئے اونٹ آسانی سے گزرسکیں ۔ 14 سو سال بعد آج دنیا اس حکم پر عمل کررہی ہے ۔ شہروں میں تنگ گلیوں کو کشادہ کیا جارہا ہے ۔

آپ ﷺنے حکم دیا تھا کہ مدینہ کے بالکل درمیان میں مرکزی مارکیٹ قائم کی جائے ۔ اسے ”سوقِ مدینہ“ کا نام دیا گیا تھا ۔ آج کی تہذیب یافتہ دنیا کہتی ہے کہ جس شہر کے درمیان مارکیٹ نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

آپ ﷺنے کہا تھا : ” یہ تمہاری مارکیٹ ہے ۔ اس میں ٹیکس نہ لگاﺅ ۔ “ آج دنیا اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ مارکیٹ کو ٹیکس فری ہونا چاہیے ۔ دنیا بھر میں ڈیوٹی فری مارکیٹ کا رجحان فروغ پارہا ہے ۔

آپ ﷺ نے سود سے منع فرمایا تھا ۔ آج پوری دنیا میں فری ربا انڈسٹری فروغ پا رہی ہے ۔

آپ ﷺ نے ذخیرہ اندوزی سے منع کیا ۔ آج دنیا اس حکم پر عمل کرتی تو خوراک کا عالمی بحران کبھی پیدا نہ ہوتا ۔

آپ ﷺ نے فرمایا تھا سٹے سے نفع نہیں نقصان ہوتا ہے ، آج عالمی مالیاتی بحران نے اس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔

آپ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو منع فرمایا کہ درختوں کو نہ کاٹو ۔ کوئی علاقہ فتح ہو تو بھی درختوں کو آگ نہ لگاﺅ ۔ آج ماحولیاتی آلودگی دنیا کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے ۔ عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ۔ گلیشئرز پگھل رہے ہیں ۔ گرمی بڑھ رہی ہے ۔ یہ سب کچھ درختوں اور جنگلات کی کمی کی وجہ سے ہورہا ہے ۔

ایک شخص نے مدینہ کے بازار میں بھٹی لگالی ۔ حضرت عمرؓ نے اس کہا : ” تم بازار کو بند کرنا چاہتے ہو ؟ شہر سے باہر چلے جاﺅ ۔ “ آج دنیا بھر میں انڈسٹریل علاقے شہروں سے باہر قائم کیے جارہے ہیں ۔

رسول اللہ ﷺ نے مدینہ کے باہر ” محی النقیع “ نامی سیرگاہ بنوائی ۔ وہاں پیڑ پودے اس قدر لگوائے کہ وہ تفریح گاہ بن گئی ۔ گاہے گاہے رسول اللہ خود بھی وہاں آرام کے لیے تشریف لے جاتے ۔ آج صدیوں بعد ترقی یافتہ شہروں میں پارک قائم کیے جارہے ہیں ۔ آج کل شہریوں کی تفریح کے لیے ایسی تفریح گاہوں کو ضروری اور لازمی سمجھا جارہا ہے ۔

آپ ﷺ نے مدینہ کے مختلف قبائل کو جمع کرکے ”میثاقِ مدینہ“ تیار کیا ۔ 52 دفعات پر مشتمل یہ معاہدہ دراصل مدینہ کی شہری حکومت کا دستور العمل تھا ۔ اس معاہدے نے جہاں شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ، وہیں خانہ جنگوں کو ختم کرکے مضبوط قوم بنادیا ۔ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی خانہ جنگی ہے ۔ کئی ملک اس آگ میں جل رہے ہیں ۔ اس آگ کو بجھانے کے لیے معاہدوں پر معاہدے رہے ہیں ۔

مدینہ میں مسجد نبوی کے صحن میں ہسپتال بنایا گیا تاکہ مریضوں کو جلد اور مفت علاج مہیا ہو ۔ آج ترقی یافتہ ممالک میں علاج حکومت کی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے ۔ ماہانہ چیک اپ مفت کیے جاتے ہیں ۔

مسجد نبوی کو مرکزی سیکرٹریٹ کا درجہ حاصل تھا ۔ مدینہ بھر کی تمام گلیاں مسجد نبوی تک براہِ راست پہنچتی تھیں تاکہ کسی حاجت مند کو پہنچنے میں دشواری نہ ہو ۔ آج ریاست کے سربراہ اعلیٰ کی رہائش گاہ میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ۔

آج سے صدیوں پہلے آپﷺ نے حکم دیا تھا کہ فجر کے بعد اور عصر کے بعد سونا نہیں چاہیے ۔ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ آج پوری دنیا اس کو مان رہی ہے کہ ان اوقات میں سونا طبی لحاظ سے انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ جدید سائنسی کہتی ہے کہ ان اوقات میں مستقل سونے کی عادت اپنانے والوں کو 9 مہلک بیماریاں لگ جاتی ہیں ۔ اگر ان اوقات پر ورزش کی جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ رات کو جلدی سونا چاہیے اور عشاءکے بعد فضول گپ شپ سے منع فرمایا تھا ۔ آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ رات کو جلدی سونا صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
امریکہ اور یورپ خاص طور سے اس پر عمل کررہے ہیں۔۔۔ ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ رات دیر تک جاگنا بھی ہے ۔

آپﷺ نے فرمایا کہ کھانا پینا سادہ رکھو اور تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھایا کرو ۔ آج پوری طبی دنیا مانتی ہے کہ سادہ خوراک سے صحت بہتر ہوتی ہے اور زیادہ کھانے سے معدے خراب ہوتے ہیں اور بیسیوں بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔

آپﷺ نے فرمایا تھا کہ سیدھے ہاتھ سے کھایا کرو اور ہر اچھا کام دائیں ہاتھ سے کیا کرو ۔ آج پوری دنیا مان رہی کہ سیدھے ہاتھ سے کھانے اور کام کرنے چاہیے۔

ماخذ ۔۔۔ سیرتِ رسولﷺ کا اصل پیغام ۔

( کالم نگار انور غازی کی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہائی پُرمغز اور خوبصورت تحریر )۔

28/09/2022

وہ آئے جن کے آنے کی زمانے کو ضرورت تھی ،
وہ آئے جن کی آمد کے لئے بے چین فطرت تھی ۔
وہ آئے نغمہ داؤد جن کا ترانہ تھا ،
وہ آئے گریہ یعقوب میں جن کا فسانہ تھا ۔
وہ آئے جن کی خاطر مضطرب تھی وادی بطحا ،
وہ آئے جن کے قدموں کے لئے کعبہ ترستا تھا ۔
" صلی اللہ تبارک وتعالٰی علیہ وآلہ وسلم💞

18/08/2022

4 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
پیشاب کپڑوں میں نا نکلے

8 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
گھر جانے کا رستہ آتا ہو

12 سال کی عمر میں ....کامیابی کانام
تمھارے دوست احباب ہوں

18 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
گاڑی ڈرایو کرنی آتی ہو

23 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
اچھی ڈگری حاصل کر لی ہو

25 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
کوئی اچھی نوکری مل گئی ہو

30 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
اپنے بیوی بچے ہوں

35 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
مال ودولت پاس ہوں

45 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
اپنا آپ جوان لگے

50 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
بچے تمہاری اچھی تربیت کا صلہ دیں

55 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
ازدوجی زندگی میں بہار قائم رہے

60 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
اچھے سے گاڑی ڈرایو کر سکو

65 برس کی عمر میں ....کامیابی کانام
کوئی مرض نا لگے

70 برس کی عمر میں .....کامیابی کا نام
کسی کی محتاجگی محسوس نہ ہو

75 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
تمہارا حلقہ احباب ہو

80 برس کی عمر میں ....کامیابی کا نام
گھر جانے کا رستہ آتا ہو

85 برس کی عمر میں .... کامیابی کا نام
کپڑوں میں پیشاب نہ نکلے

(ومن نعمره ننكسه في الخلق أفلا يعقلون) (يٰس-68)
اور جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم اُلٹ ہی دیتے ہیں کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی۔

ایسی ہی ہے یہ دنیا۔۔۔۔
لہذا دنیا کہ پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنی آخرت کی فکر کریں۔۔۔۔۔
کیونکہ آخرت کی کامیابی ہی حقیقی کامیابی ہے

عربی عبارت سے ماخوذ شدہ.......

02/08/2022

تازہ ترین خبر
الحمد للہ❤

کعبہ کے اطراف کی رکاوٹوں کو ہٹایا جا رہا ہے اور عازمین کے لیے کعبہ، حجر الاسود اور حطیم تک رسائی 2.5 سال کی مدت کے بعد شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے جاری کردہ حکم کے بعد جلد ہی بحال کر دی جائے گی۔

31/07/2022

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ( شہادت کے بعد ) ان کی چارپائی پر رکھا گیا تو تمام لوگوں نے نعش مبارک کو گھیر لیا اور ان کے لیے ( اللہ سے ) دعا اور مغفرت طلب کرنے لگے، نعش ابھی اٹھائی نہیں گئی تھی، میں بھی وہیں موجود تھا۔ اسی حالت میں اچانک ایک صاحب نے میرا شانہ پکڑ لیا، میں نے دیکھا تو وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے، پھر انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے رحمت کی اور ( ان کی نعش کو مخاطب کر کے ) کہا: آپ نے اپنے بعد کسی بھی ایسے شخص کو نہیں چھوڑا کہ جسے دیکھ کر مجھے یہ تمنا ہوتی کہ اس کے عمل جیسا عمل کرتے ہوئے میں اللہ سے جا ملوں اور اللہ کی قسم! مجھے تو ( پہلے سے ) یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ ہی رکھے گا۔ میرا یہ یقین اس وجہ سے تھا کہ میں نے اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ الفاظ سنے تھے کہ ”میں، ابوبکر اور عمر گئے۔ میں، ابوبکر اور عمر داخل ہوئے۔ میں، ابوبکر اور عمر باہر آئے۔

28/07/2022

بیوی کو شادی کے چند سال بعد خیال آیا
کہ اگر وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کے چلی جائے
تو شوہر کیسا محسوس کرے گا
یہ خیال اس نے کاغذ پر لکھا
"اب میں تمہارے ساتھ اور نہیں رہ سکتی
میں اب بور ہو گئی ہوں تمہارے ساتھ
میں گھر چھوڑ کے جا رہی ہوں ہمیشہ کے لئے"
اس کاغذ کو اس نے میز پر رکھا
اور جب شوہر کے آنے کا ٹائم ہوا تو
اس کے رد عمل دیکھنے کے لئے بستر کے نیچے چھپ گئی
شوہر آیا اور اس نے میز پر رکھا کاغذ پڑھا
کچھ دیر کی خاموشی کے بعد اس نے اس کاغذ پر کچھ لکھا
پھر وہ خوشی کے مارے جھومنے لگا
گیت گانے لگا، رقص کرنے لگا اور کپڑے بدلنے لگا
پھر اس نے اپنے فون سے کسی کو فون لگایا اور کہا
"آج میں آزاد ہو گیا
شاید میری بیوقوف بیوی کو سمجھ آ گیا
کہ وہ میرے لائق ہی نہیں تھی
لہذا آج وہ گھر سے ہمیشہ کے لئے چلی گئی
اس لئے اب میں آزاد ہوں
اور تم سے ملنے کے لئے میں آ رہا ہوں
کپڑے بدل کر تم بھی تیار ہو کے
میرے گھر کے سامنے والے پارک میں ابھی آ جاؤ"
شوہر باہر نکل گیا
آنسو بھری آنکھوں سے بیوی بستر کے نیچے سے نکلی
اور کانپتے ہوئے ہاتھوں سے کاغذ پر لکھی لائن پڑھی
جس پر لکھا تھا
"بیڈ کے نیچے سے پاؤں دکھائی دے رہے ہیں باؤلی
پارک کے قریب والی دکان سے بریڈ لے کے آ رہا ہوں
تب تک چائے بنا لینا
میری زندگی میں خوشیاں تیرے آنے سے ہے
آدھی تجھے ستانے سے ہے
آدھی تجھے منانے سے ہے"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی شریک حیات کے نام❤

25/07/2022

کچھ سال قبل جب میں ایک سفر سے واپس اپنے گھر آیا ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺧﻼﻑ ﺗﻮﻗﻊ ﺍﻥ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻭاﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﮧ ﻣﺴﯿﺞ ﻟﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔

ﯾﮧ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﻧﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺑﮭﯽ۔ میں نےﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮﮐﺮ کہا ﮐﮧ

ﺍﺑوﺟﯽ! ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ آ نہی رہی بلکہ تبدیلی واقعی ﺁﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔
ماشاءاللہ ﺍﺱ ﻋﻤﺮ ﻣﯿﮟ آپ اسمارٹ فون کے ساتھ ﻭاﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﺮ آگے ہیں ؟
ﺍبو ﺟﯽ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ “ﯾﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﯼ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ۔"

انھوں ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ":ﺍﯾﮏ ﻧﮑﺘﮧ ﺑﮍﯼ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻧﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺳﻮﮞ سے ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﭘﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔"

ﻣجھے حیرت ہوئ کہ
ﺍﯾﺴﺎ ﺑﮭﻼ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﻧﮑﺘﮧ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺑّوﺟﯽ ﮐﻮ ﺳﻤﺎﺭﭦ ﻓﻮﻥ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﺁگیا, اور ہم اتنے عرصے سے استعمال کررہے ہیں ہم کو سمجھ نہی آیا
میں نے کہا کہ جو نکتہ آپکو سمجھ آیا ہے وہ مجھے بھی بتادیں تاکہ مجھے بھی فائدہ ہو

ﺍﺑّوﺟﯽ ﺑﻮﻟﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺑﺎﺭﮦ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭاﭨﺲ ﺍﯾﭗ ﭘﮧ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ۔
پرانے دوستوں سے رابطہ ہوا ہے جو انڈیا میں ساتھ کھیلا کرتے تھے ,ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے۔
اب ان سے گپ شپ چلتی رہتی ہے۔

ﺟﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﺍﯾﮏ ﺩﻭ ﺩﻥ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﻐﺎﻣﺎﺕ ﺑﮩﺖ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺗﻨﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗﮫ ﺗﮭﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ اسکو اوپر لاتے ہوئے ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻟﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔

میں نے کہا ابو جی یہ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ تو ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﺑﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﺍﺑّو ﺟﯽ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ، ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﭘﮧ ﻏﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔

ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺭﺏ ﮨﮯ۔,ﺟﺐ ہم اسےیاد کرتے ہیں,اس کا ذکر کرتے ہیں,تو وہ بھی ہم سے محبت کرتا ہے

ﺑﺲ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﻧﮑﺘﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻟﺴﭧ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﻗﺘﺎً ﻓﻮﻗﺘﺎً ﺍﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﯾﺎﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔

*فاذكرونى أذكركم*

*اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔
اللہ تعالی میرے اور آپ سب کے والدین کی مغفرت فرمائے اور
ہم سب کی مشکلات کو آسان فرمائے ۔
آمین ثم آمین یارب العالمین

23/07/2022

پانچ افراد کی دوستی سے انسان کو بچنا چاہئے :
حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پانچ افراد کی دوستی سے بچو

1) جھوٹا شخص: اس لیئے کہ وہ ہمیشہ تمہیں دھوکے میں مبتلا رکھے گا ، کیونکہ وہ ایک سراب کی طرح ہے جوکہ حقیقت کو چھپاتا ہے ، جو خلافِ حقیقت ہے اسے دکھاتا ہے۔

2) نادان شخص : وہ اپنی نادانی سے تمہیں فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا نقصان پہنچا دے گا، جیسا کہ اردو میں چند محاورے مشہور ہیں :

٭ نادان دوست بد ترین دشمن ہے ۔
٭ نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے ۔

دانا دشمن نقصان پہنچانے سے پہلے انجام پر غور کرتا ہے ، لیکن نادان دوست فائدہ پہنچانے کی خواہش میں وہ نقصان پہنچاتا ہے کہ انسان ایک زمانے تک تڑپتا رہ جاتا ہے ۔

3) کنجوس اور مال کا حریص : اس لیے کہ وہ تمہیں وہ چیز نہیں دے گا جس کے تم سب سے زیادہ محتاج ہوگے ، اور عین وقت پر تمہیں دھوکا دے گا۔

4) بزدل: یہ شخص شدائد ومصائب میں تمہیں دشمن کے حوالے کرکے خود بے شرمی کے ساتھ بھاگ جائے گا.

5) فاسق وفاجر : وقت پڑنے پر یہ شخص تمہیں کوڑیوں کے دام بیچ دے گا ، اگر یہ کام نہ بھی کرے تو تم اس کی صحبت کی وجہ سے فسق وفجور میں گرفتار ہوجاؤ گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Karachi
74800