Madrsa Taqvia-Tul-Eeman

Madrsa Taqvia-Tul-Eeman جامعہ تقویۃ الایمان کا مقصد بچوں کو‫ دینی ماحول میں دینی ودنیاوی تعلیم سے روشناس کرانااورتعلیم وتربیت ایک ساتھ کراناہے

13/08/2026

14 اگست کے حوالے سے مدرسہ تقویت الایمان میں منعقدہ پروگرام کی مختصر ویڈیو 🇵🇰
طلبہ نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 🇵🇰❤️

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 🇵🇰مدرسہ تقویت الایمان و التقویٰ ماڈل سکول میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک خوبصور...
13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 🇵🇰
مدرسہ تقویت الایمان و التقویٰ ماڈل سکول میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک خوبصورت اور پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔
ننھے طلبہ کا جوش و جذبہ، سبز ہلالی پرچم سے محبت اور وطنِ عزیز کے لیے ان کے جذبات اس خوبصورت تقریب کا خاصا رہے۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے پاکستان کی آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا اور وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
مدرسہ تقویت الایمان و التقویٰ ماڈل سکول کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو یومِ آزادی مبارک۔ 🇵🇰
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

13/07/2026

نماز اور قرآن — بندے اور رب کے درمیان مضبوط تعلق

نماز اور قرآن دو ایسی عظیم نعمتیں ہیں جو بندے اور اس کے رب کے درمیان ایک مضبوط اور براہِ راست تعلق قائم کر دیتی ہیں۔

نماز ایک ایسی عبادت ہے جس میں بندہ اپنے رب سے ہم کلام ہوتا ہے۔ وہ اپنے دل کا ہر حال، اپنے غم، اپنی خوشیاں، اپنی پریشانیاں اور اپنی امیدیں اپنے رب کے سامنے رکھتا ہے۔ یہ احساس ہی کتنا سکون دینے والا ہے کہ اس پوری کائنات کا خالق و مالک میری بات سن رہا ہے، مجھے دیکھ رہا ہے اور میری ہر کیفیت سے واقف ہے۔ اس سے بڑھ کر عزت، اطمینان اور خوش نصیبی اور کیا ہو سکتی ہے؟ یہ احساس یہ سوچ ہی کتنی دلفریب ہے

دوسری طرف قرآنِ کریم اللہ رب العالمین کا کلام ہے۔ جب ہم قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو گویا ہمارا رب اپنے کلام کے ذریعے ہم سے مخاطب ہوتا ہے۔ ہم اس کے الفاظ پڑھتے ہیں، ان پر غور کرتے ہیں اور اس کے پیغام کو اپنے دل میں اتارتے ہیں۔ یہ احساس کتنا حسین ہے یہ تصور کرنا دلکش ہے کہ اس عظیم کائنات کا رب، جس کے حکم سے سورج طلوع ہوتا ہے، چاند اپنی منزلیں طے کرتا ہے اور ستارے اپنی جگہ قائم ہیں، وہ رب اپنے کلام کے ذریعے مجھ سے اور آپ سے بات کر رہا ہے۔ مجھ سے کلام فرما رہا ہے اور مجھے زندگی گزارنے کا راستہ دکھا رہا ہے۔

اگر ہم نماز اور قرآن کے ساتھ ان احساسات کو اپنے دل میں زندہ کر لیں، تو ہماری عبادتیں صرف ایک رسم نہیں رہیں گی بلکہ سکون، محبت، قربِ الٰہی اور روحانی لذت کا ذریعہ بن جائیں گی۔ پھر نماز بوجھ نہیں، آنکھوں کی ٹھنڈک محسوس ہوگی، اور قرآن کی تلاوت محض الفاظ پڑھنے کے بجائے اپنے رب کا پیغام سننے کا خوبصورت تجربہ بن جائے
گی۔
از قلم: بنت جاوید

12/07/2026

اس شخص کا قلم واقعی بہت دلکش ہے۔
‎
‎یہ نوجوان غزہ کے شہید ترجمان کا بیٹا ہے۔ اس نے لکھا:
‎
‎ہم صرف غافل نہیں ہیں بلکہ ہم اس مقام تک پہنچ چکے ہیں کہ اپنی اصل اقدار ہی کھو بیٹھے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک طرف کہیں جنگ ہو، لوگ قتل کیے جا رہے ہوں، عورتوں اور بچوں کی جانیں لی جا رہی ہوں، اور اسی وقت لاکھوں لوگ ایک فٹ بال میچ پر خوشیاں منا رہے ہوں یا آنسو بہا رہے ہوں؟
‎
‎لوگ فٹ بال میں ہار یا جیت پر بے حد خوش یا غمگین ہو جاتے ہیں، مگر امت کی عزت، دین اور مسلمانوں کے مسائل کے بارے میں انہیں کوئی احساس نہیں ہوتا۔
‎
‎بعض لوگ کھلاڑیوں کے نام، عمریں اور کوچز کے منصوبے تو اچھی طرح یاد رکھتے ہیں، مگر قرآن نہیں پڑھتے، رسول اللہ ﷺ کی سنت نہیں سیکھتے اور دین کے بنیادی احکام سے بھی واقف نہیں ہوتے۔
‎
‎وہ کھیل اور تفریح کو اس حد تک اپنی زندگی کا مرکز بنا چکے ہیں کہ امت کے حقیقی مسائل سے غافل ہو گئے ہیں اور انہیں بھلا بیٹھے ہیں۔
‎
‎دشمن اس امت سے نہیں ڈرتا جو اسٹیڈیم یا کھیل کے میدان بھر دے، بلکہ وہ اس امت سے ڈرتا ہے جس کے نوجوان نماز کے لیے مساجد کو آباد کریں اور دین کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی بھی پابندی کریں۔
‎
‎اے اللہ! امت کو اس غفلت سے باہر نکال اور اس کے دلوں کو دوبارہ حق اور دین کی طرف زندہ فرما۔ آمین۔
‎ #غزہ
‎
‎

25/06/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
الفرقان ریفلیکشن مدرسہ تقویة الایمان کی زیرِ سرپرستی ایک آن لائن دینی تعلیمی ادارہ ہے
جس کے تحت اس وقت خواتین کے لیے* مختصر فھمِ دین کورس* کا *یکم جولائی* سے آغاز کیا جا رہا ہے
اس کورس کا مقصد ہماری ان ماؤں بہنوں کو گھر بیٹھے بنیادی و ضروری دینی تعلیم فراہم کرنا ہے جو وہ اپنی مصروفیات اور ذمداریوں کی وجہ سے باقاعدہ کسی ادارے میں جا کر حاصل نہیں کر سکتیں
کورس کی تفصیلی معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
Https://wa.me/923452111690

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہجامعہ مدرسہ تقویۃ الایمان کی زیرِ سرپرستی آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم Al Furqan Reflection م...
23/06/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جامعہ مدرسہ تقویۃ الایمان کی زیرِ سرپرستی آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم Al Furqan Reflection میں خواتین کے لیے مختصر فہمِ دین کورس کے داخلے جاری ہیں۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے منسلک پمفلٹ ملاحظہ فرمائیں یا درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
Https://wa.me/923452111690

داخلے جاری ہیں!التقویٰ ماڈل اسکول (شعبہ اسکول) میں طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ کلاسز کے ساتھ معیاری تعلیم کا بہترین ان...
05/04/2026

داخلے جاری ہیں!
التقویٰ ماڈل اسکول (شعبہ اسکول) میں طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ کلاسز کے ساتھ معیاری تعلیم کا بہترین انتظام موجود ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کو دینی ماحول کے ساتھ جدید تعلیم دلوانا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
یہاں میٹرک تک تعلیم، کمپیوٹر سائنس و بائیولوجی، انگلش میڈیم، قرآن و حدیث کی تعلیم، ناظرہ قرآن، اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ تجربہ کار اساتذہ، اسلامی ماحول اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی مکمل شخصیت سازی کی جاتی ہے۔
محدود نشستیں ہیں، اس لیے آج ہی داخلہ یقینی بنائیں اور اپنے بچے کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد

04/04/2026
داخلے جاری ہیں!التقویٰ ماڈل اسکول میں دینی اور دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں مونٹیسوری سے لے ک...
02/04/2026

داخلے جاری ہیں!
التقویٰ ماڈل اسکول میں دینی اور دنیاوی تعلیم کا بہترین امتزاج فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں مونٹیسوری سے لے کر اسکول سیکشن، حفظ و ناظرہ (بنیں و بنات) اور درسِ نظامی للبنات تک مکمل تعلیمی نظام موجود ہے۔
ادارے کی نمایاں خصوصیات میں تجربہ کار اساتذہ، انگلش میڈیم تعلیم، سائنسی مضامین، کمپیوٹر ایجوکیشن، اور قرآن و سنت کی روشنی میں تربیت شامل ہیں۔ حفاظ کے لیے خصوصی کورس اور بچیوں کے لیے علیحدہ بہترین ماحول بھی فراہم کیا گیا ہے۔
محدود نشستیں ہیں، اس لیے جلد از جلد داخلہ یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔

Address

F. B Area Block 17 Near Water Pump Chowrangi
Karachi
75950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrsa Taqvia-Tul-Eeman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Madrsa Taqvia-Tul-Eeman:

Shortcuts

Share

Category