"Podcast vibes 🎙️🔥
Assignment ke liye banaya, lekin knowledge sab ke liye hai!"
Ishaq khan Bajour
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ishaq khan Bajour, College & University, Supper Highway, Karachi.
الحمدللہ ربّ العالمین!
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور میرے والدین کی خلوص بھری دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج مجھے ختمِ بخاری اور دستار بندی کی عظیم سعادت نصیب ہوئی، اور والدین ہی کی دعاؤں اور خصوصاً میری والدہ کی خواہش کے مطابق مجھے علمِ دین کے ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق بھی ملی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے علمِ دین کے ساتھ شعبۂ تعلیم (Department of Education) سے ایم اے کی تکمیل بھی کی۔
میں اپنے محترم اساتذۂ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کی شفقت، رہنمائی اور محنت نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ اسی طرح میں اپنے تمام اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے اس علمی اور روحانی سفر میں میرا ساتھ دیا۔
خصوصی طور پر میں اپنی والدہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے بے شمار مشکلات برداشت کر کے مجھے پالا، اپنی راحتیں قربان کیں، میری تعلیم و تربیت کے لیے دن رات جدوجہد کی اور ہمیشہ یہ خواہش رکھی کہ میں دین و دنیا دونوں میں کامیاب ہوں۔ ان کی دعائیں، صبر اور قربانیاں ہی میری اصل طاقت رہیں۔
اسی طرح میں اپنے والد کا بھی بے حد احسان مند ہوں جنہوں نے ہر مرحلے پر میری رہنمائی کی، میری راہ کی رکاوٹوں کو دور کیا اور میرے لیے راستے آسان کیے۔
میں اپنے بھائیوں کا خاص طور پر شکر گزار ہوں کہ آج جس محبت، خلوص اور اپنائیت کے ساتھ وہ میرے لیے آئے، میری خوشی میں شریک ہوئے اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر اور حوصلے کا سبب ہے۔
اسی طرح میں مولانا حبیبُ الرحمٰن صاحب کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اُس وقت میرا ساتھ دیا جب میں ہمت ہار چکا تھا، مجھے حوصلہ بخشا اور آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
اللہ تعالیٰ میری والدہ کو صحت، عافیت اور طویل عمر عطا فرمائے، ان کی ہر قربانی کو قبول فرمائے، میرے والدین کو بہترین اجر عطا کرے، میرے اساتذۂ کرام، بھائیوں، اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور تمام دعاگو حضرات کو اپنی خاص رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین۔
آج صبح میں اور میرے ساتھی مدرسہ جاتے وقت ایک ٹریفک پولیس والے کی ایک پختون کے ساتھ بدمعاشی شناختی کارڈ بھی دکھایا گاڑی کے ڈوکومنٹس بھی دکھاۓ
اس کے باوجود بھی افغان باشندے کے نام پر تنگ کرنے لگا.
اور گالی گلوچ پر اُتر آیا اور ہاتھا پائ کرنے لگا .
جب میں نے ویڈیوں بنانے کی کوشش کی تو باگنے لگا لیکن میں نے جانے نہیں دیا اور ٹریفک اھل کار میری ویڈیوں کو بند کرنے کی کافی کوشش کی لیکن میں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا.
ٹریفک اھل کار بائک سٹارٹ کرکے نکلنے کی کوشش کی اور باگ نکلا.
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ افغان باشندوں کے نام پر باقی پختونوں کو تنگ نہ کریں.
دوستوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوں کو شیر کریں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi