23/05/2026
پیارے والدین اور طلبہ، السلام علیکم!
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ اس سمسٹر کی تعلیمی سرگرمیاں کامیابی سے مکمل ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر ہم اپنے تمام طلبہ کو سمسٹر کی چھٹیوں (Summer Vacation) کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
گزشتہ روز ہم نے طلبہ کے لیے ایک مختصر اور پروقار الوداعی تقریب (Farewell) کا اہتمام کیا، جس میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحائف طلبہ کے لیے خوشی کا باعث بنیں گے۔
آپ سب کو چھٹیوں کی بہت بہت مبارک ہو! دعا ہے کہ آپ کی چھٹیاں پرسکون اور مفید گزریں۔