Middle class larke

Middle class larke

Share

Middle Class Life $truggle

25/07/2026

Petrol prices aur middle class life.ager aap agree karte hn tu post please like aur page follow Karen


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ایک دباؤ کی مانند بن چکا ہے، جس کا بظاہر اندازہ تو نہیں ہوتا لیکن اس کے اثرات معیشت اور عام زندگی پر گہرے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر جیو پولیٹیکل کشیدگی یا جنگ چاہے کہیں بھی ہو، اس کا خمیزہ اور معاشی بوجھ بالآخر ہمارے عام شہریوں کو ہی اٹھانا پڑتا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آئے دن نئی شرح کے ساتھ مارکیٹ میں سامنے آ رہی ہیں۔
اس تمام صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر متوسط (مڈل کلاس) اور غریب طبقہ ہو رہا ہے۔ حالت یہ پہنچ چکی ہے کہ عام آدمی کے لیے تین وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی معرکہ بن گیا ہے۔ جو لوگ کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں، ان کی معاشی لچک بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
سب سے زیادہ نازک صورتحال 'سفید پوش' طبقے کی ہے، جو اپنی خودداری کی وجہ سے نہ تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنی تکلیف کا اظہار کر سکتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ خاموشی کے ساتھ ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ رہی ہے۔ متوسط طبقے کے یہ حالات کوئی مفروضہ نہیں بلکہ ہماری روزمرہ زندگی کی تلخ حقیقتیں ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حالات میں بہتری لائے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ہر گھر کی سفید پوشی کا بھرم سلامت رکھے۔ آمین۔

25/07/2026

Middle class Middle class larke Kashif Ali Shah Foundation

24/07/2026

Juma Mubarak

23/07/2026

Books parhain chahe ek page kune na ho


ہم میں سے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ایک بار یونیورسٹی یا کالج ختم ہو گیا، تو اب کتابوں سے جان چھوٹ گئی۔ اب بس صبح نو سے شام پانچ کی نوکری ہے اور رات کو سوشل میڈیا پر اسکرولنگ، لیکن کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایک کامیاب، ذہین اور پرسکون زندگی گزارنے کے لیے یہ کافی ہے ؟
انٹرنیشنل رائٹر سیموئیل رنکو کہتے ہیں کہ اصل سیکھنے کا سفر تو اسکول کے باہر شروع ہوتا ہے۔ جب آپ بغیر کسی امتحان کے خوف کے، صرف اپنی ذہنی تسکین اور عقل کو بڑھانے کے لیے پڑھتے ہیں، تو آپ ایک "دانشورانہ زندگی" (Intellectual Life) جینا شروع کرتے ہیں۔
اب آپ کہیں گے، "یار! نوکری کے ساتھ پڑھنے کا وقت کہاں ملتا ہے؟" یا "مطالعہ شروع تو کرتے ہیں پر بور ہو جاتے ہیں!"
علمی اور ذہنی زندگی کو نکھارنے کے آسان اور دیسی ٹوٹکے یہ ہیں۔
1️⃣ آپ کو پورا دن کتاب لے کر نہیں بیٹھنا۔ روزانہ صرف دو گھنٹے اپنے لیے بچا لیں، یہ آپ کی دنیا بدلنے کے لیے کافی ہیں۔
2️⃣ 10 کتابیں ادھوری پڑھنے سے بہتر ہے ایک کتاب پڑھیں، لیکن اس پر غور کریں کہ اس نے آپ کی سوچ کیسے بدلی۔
3️⃣ اپنے گرد تھوڑی خاموشی پیدا کریں۔ ہر وقت کی گپ شپ اور خبریں آپ کے دماغ کو تھکا دیتی ہیں۔ ایک تھکا ہوا جسم کبھی بھی گہری بات نہیں سوچ سکتا۔ اچھی نیند اور تازہ ہوا اتنی ہی ضروری ہیں جتنا کہ مطالعہ۔

22/07/2026

I am not rich
But my mindset is rich

21/07/2026

゚viralシ Middle class larke

ایک وقت تھا پاکستان کے اندر عوام کے مختلف طبقات تھے۔ سب سے اوپر ایلیٹ کلاس (اشرافیہ) آتی تھی، اس کے بعد امیر لوگ، پھر مڈل کلاس لوگ تھے جو کہ ملک کی زیادہ تر عوام تھے، اور اس کے بعد غریب لوگ۔
اب ماشاءاللہ کچھ پالیسی سازوں کی وجہ سے ملک کے اندر صرف دو ہی طبقات رہ گئے ہیں: ایک امیر اور دوسرا غریب۔
امیر ہمیشہ کی طرح اب بھی مزے میں ہے اور باقی عوام کو ۳ وقت کا کھانا ہی مشکل پڑ رہا ہے۔
اللہ اس ملک پر رحم کرے۔

21/07/2026

20/07/2026

20/07/2026

Push your limits

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Karachi
Karachi