13/05/2023
ہم ہر قسم کی اسکول ٹیکس بکس خریتے ہین،اگراپکے پاس کتابوں کا بچا ہوا اسٹاک یا سیمپل بکس (sample books) کا اسٹاک ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
📞0347-3431748
📞0342-0804021
VOICE OF TEACHERS IN PAKISTAN
13/05/2023
ہم ہر قسم کی اسکول ٹیکس بکس خریتے ہین،اگراپکے پاس کتابوں کا بچا ہوا اسٹاک یا سیمپل بکس (sample books) کا اسٹاک ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔
📞0347-3431748
📞0342-0804021
New directions
اسلام وعلیکم
ھم کتابوں کا بچا ھو اسٹاک خریدتے ہیں اگر یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے بعد آپ کے پاس آفاق پبلشرز۔ آکسفورڈ۔ گوہر پبلشرز۔ پیراماؤنٹ۔ گابا پبلشرز۔ عروج پبلشرز۔ جاوید پبلشرز میں سے کسی بھی پبلشر کا بچا ھو کتابوں کا اسٹاک ھو جو اب آپ کے کام کا نہیں تو ھم سے رابطہ کریں۔
03420804021
بیٹی اپنے سسرال سے بد دل ہو کر میکے آگئی۔
باپ نے کہا :
"تمہارے ہاتھ کا کھانا کھائے بہت دن ہوگئے ہیں، آج میرے لیے ایک انڈا ، ایک آلو اُبال دو اور ساتھ میں گرما گرم کافی۔لیکن ان سب کو بیس منٹ تک چولہے پر رکھنا۔"
جب سب کچھ تیار ہوگیا تو باپ نے پوچھا:
" آلو چیک کرو، ٹھیک سے گل کر نرم ہوگیا ہے؟
اب انڈا چھو کر دیکھو ،ہارڈ بوائل ہوگیا ہے ؟
اور کافی بھی چیک کرو، رنگ اور خوش بو آگئی ہے؟"
بیٹی نے چیک کر کے بتایا کہ سب پرفیکٹ ہے۔
باپ نے کہا :
"دیکھو!! تینوں چیزوں نے گرم پانی میں یکساں وقت گزارا ،اور برابر کی تکلیف برداشت کی۔
آلو سخت ہوتا ہے اس آزمائش سے گزر کر وہ نرم ہوگیا۔
انڈا نرم ہوتا ہے ،گرے تو ٹوٹ جائے، لیکن اب سخت ہوگیا ہے اور اسکے اندر کا لیکویڈ بھی سخت ہوچکا ہے۔
کافی نے پانی کو خوش رنگ، خوش ذائقہ اور خوشبو دار بنادیا ہے۔
تم کیا بننا چاہوگی؟ آلو ، انڈا یا کافی؟؟
یہ تمہیں سوچنا ہے۔ یا خود تبدیل ہوجاؤ یا پھر کسی کو تبدیل کردو۔
ڈھل جاؤ یا ڈھال دو۔ یہی زندگی گزارنے کا فن ہے۔
سیکھنا، اپنانا، تبدیل ہونا، تبدیل کرنا، ڈھلنا، ڈھل جانا، یہ اسی وقت ممکن ہے، جب نباہ کرنے کا عزم ہو ،کیونکہ کم ہمت منزل تک نہیں پہنچتے، راستے ہی میں ہلاک ہوجاتے ہیں
#مثالی ٹیچر ‼ 🙂❤⭐
چند بنیادی اصول جو آپ کو ایک عام ٹیچر سے مثالی ٹیچر بنا سکتے ہیں۔
*)روزانہ اسکول وقت پر آئیے۔ کلاس میں مقررہ وقت پر جائیے اور پیریڈ ختم ھونے پر کلاس چھوڑ دیجیے۔
*)کلاس میں آپ کا لہجہ دھیمہ ھو، الفاظ کے چناؤ میں بہت احتیاط برتیں۔
*)صاف ستھرے اور معقول کپڑے پہن کر اسکول آئیں۔
*)کیسی بھی صورتحال ھو ،ہر ممکن اپنے غصے کو کنٹرول کریں۔
*)آپ کو کلاس کے تمام طالب علموں کے نام یاد ھونے چاہییں۔
*)آپ کو اپنے مضمون پر دسترس ھو۔
*)آپ کی آواز بلند ھو تا کہ کلاس کے ہر بچے تک پہنچ سکے۔
*)ایسے طالب علموں کو آگے بٹھائیے جو پڑھائ میں کمزور ہیں یا جنھیں سبق سمجھنے میں مشکلات ھوتی ہیں۔
*)آپ نے کل کیا پڑھانا ھے، اس کے بارے میں خود ھوم ورک کر کے آئیے۔
*)بورڈ پر کام سمجھانے کے بعد کلاس میں مختلف طالب علموں کے پاس جائیے۔ ان سے سبق کے حوالے سے فیڈ بیک لیجیے۔
*)طالب علموں کو بہت ہی دوستانہ طریقے سے پڑھائیے، سکھائیے اور سمجھائیے۔
*)روزانہ مختلف طالب علموں کو دعوت دیجیے کہ وہ بورڈ پر آ کر دیا جانے والا لیکچر اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
*)جن طالب علموں میں جھجھک ھے اور خود اعتمادی کی کمی ھے انھیں بار بار بورڈ پر بلائیں۔
*)طالب علموں کی حوصلہ افزائ کرتے رہیے۔ھو سکے تو چھوٹے چھوٹے تحفے بھی دیجیے۔
*)سبق کی وضاحت اس وقت تک کرتے رہیے جب تک کہ تمام طالب علموں کو سبق اچھی طرح سمجھ نہ آجاۓ۔
*)کلاس میں مذہب ، رنگ ، نسل سیاسی لگاؤ یا امیری اور غریبی کی بحث سے دور رہیے۔
*)ہر روز سبق شروع کرنے سے پہلے شروع کے پانچ منٹ طالب علموں کو موٹیویٹ کرنے کے لیے وقف کر دیں۔*)ہر ممکن کوشش کریں کہ آپ کے طرز عمل سے یہ نہ لگے کہ آپ کسی بھی طالب علم کی طرف داری کر رہے ہیں۔ اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائیے۔
*)طالب علموں کی اخلاقیات پر خصوصی توجہ دیجیے۔
*)ہر ممکن کوشش کیجیے کہ طالب علموں کو سزا دینے کی نوبت نہ آۓ۔
*)طالب علموں کی تربیت کے حوالے سے اگر ان کے والدین سے بھی ملنا پڑے تو اس کے لیے بھی وقت نکالیے۔
*)جس طرح کوئ فیکٹری کوئ
پراڈکٹ تیار کرتی ھے۔ اسی طرح اسکول کی پراڈکٹ وہ طالب علم ہیں جو اس اسکول میں پڑھتے ہیں۔ اپنی پراڈکٹ پر خوب محنت کیجیے اور اسے بہتر سے بہتر بنائیے۔ul
*)اپنے طالب علموں کو ایک سچا مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
*)آخری بات یہ کہ اپنے طالب علموں کو اپنی اولاد سمجھ کر پڑھائیے۔
*)بچوں کو سبق اتنا اچھا پڑھا دیجیے کہ اسے ٹیوشن لینے کی ضرورت باقی نہ رہے۔
کیا اوپر دی گئ خصوصیات آپ میں موجود ہیں؟ اگر ایسا ھے تو آپ یقینی طور پر ایک مثالی ٹیچر ہیں۔
Beautiful
13/03/2022
Contact on WhatsApp call or SMS
13/03/2022
Contact on WhatsApp or call or SMS