Dar-ul-Uloom Muhammadiya Gulistan e johar دارالعلوم محمدیہ

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Dar-ul-Uloom Muhammadiya Gulistan e johar دارالعلوم محمدیہ

Dar-ul-Uloom Muhammadiya Gulistan e johar   دارالعلوم محمدیہ Darul Uloom Mohammadiyah is an Islamic educational institution where Islamic education is taught according to modern standards, along with digital skills.

The institution provides free boarding, food, and medical treatment for its residential students

🗓️ بدھ – 16 ستمبر 2026 | 03 ربیع الثانی 1448ھ🕌 گھروں کو بھی نمازوں سے آباد رکھیں!رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:"جب تم میں ...
16/09/2026

🗓️ بدھ – 16 ستمبر 2026 | 03 ربیع الثانی 1448ھ
🕌 گھروں کو بھی نمازوں سے آباد رکھیں!
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"جب تم میں سے کوئی اپنی (فرض) نماز مسجد میں ادا کر چکے تو اپنے گھر کے لیے بھی نماز میں سے کچھ حصہ مقرر کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس نماز کی وجہ سے اس کے گھر میں خیر و برکت پیدا فرماتا ہے۔"
📖 (صحیح مسلم: 1858)
آج ہمارے گھر جو بے سکونی اور بے برکتی کا شکار نظر آتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ جو جگہ کبھی نفل، تلاوت اور ذکرِ الٰہی سے آباد ہوتی تھی، وہ اب ٹی وی اور موبائل کی نذر ہو چکی ہے۔
یاد رکھیں! جس گھر میں سجدہ ہوتا ہے، وہاں سکون خود بخود اترتا ہے۔ فرض نماز مسجد میں جماعت سے ادا کریں، اور سنتیں و نوافل گھر میں پڑھنے کا معمول بنائیں — یہی وہ عمل ہے جو گھر کو برکت، رحمت اور محبت سے بھر دیتا ہے۔
اپنے بچوں کو نماز پڑھتا دیکھنے دیں، یہی سب سے بڑی تربیت ہے۔ 🤲
🏛️ دارالعلوم محمدیہ
استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مرتضیٰ مہروی رحمۃ اللہ علیہ
📍 ایس ٹی-4/5، بلاک-4، گلستانِ جوہر، کراچی
📱 03129222936
#نماز #برکت

سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ جشن عید میلادالنبی و عرس مبارک بلبل محمدیہ واجد احمد شہید رحمہ اللّٰہ کی تصویری جھ...
13/09/2026

سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ جشن عید میلادالنبی و عرس مبارک بلبل محمدیہ واجد احمد شہید رحمہ اللّٰہ کی تصویری جھلکیاں
#میلادالنبی

12/09/2026

ختم نبوت کانفرنس و عرس مبارک واجد احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ

دعوت نامہ برائے سالانہ  *عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس* بسلسلہ  *جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* و *21...
09/09/2026

دعوت نامہ برائے سالانہ
*عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس*
بسلسلہ
*جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* و *21واں سالانہ عرس مبارک شہید میلاد مصطفی بلبل محمدیہ صاحب زادہ واجد احمد شہید* رحمہ اللہ و *بڑی گیارہویں شریف*
بتاریخ: *12 ستمبر* بروز ہفتہ
بعد نماز مغرب نعت خوانی
بعد نماز عشاء خطاب
بمقام: دارالعلوم محمدیہ گلستان جوہر بلاک 4 کراچی نزد یونیورسٹی روڈ عرفات بیکری شہداء میلاد روڈ
الداعی الی الخیر:
استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا *ڈاکٹر مفتی غلام مرتضیٰ مہروی* صاحب مدظلہ العالی
آپ تمام احباب شرکت فرمائیں اور شہداء ختم نبوت و شہداء میلادالنبی کو خراج تحسین پیش کریں
*Poster Made by Our Student*
#میلادالنبی

*یوم تحفظ ختم نبوت* *7 ستمبر عظیم الشان تاریخی دن* جس دن پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اور ی...
07/09/2026

*یوم تحفظ ختم نبوت*
*7 ستمبر عظیم الشان تاریخی دن*
جس دن پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا
اور یہ 1953 کی تحریک ختم نبوت کا ثمر تھا جس میں 10 ہزار عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئیے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی خاطر جسکی وجہ سے 7 ستمبر 1974 کو علماء و مشائخ و اسوقت کے وزیراعظم کی کوششوں سے یہ کارنامہ سر انجام دیا گیا
جن شخصیات نے اس میں اہم کردار ادا کیا چاہے وہ علماء تھے یا دیگر سیاسی شخصیات
اللہ تعالیٰ انکی قبور پر رحمتیں نازل فرمائے آمین 🤲

🗓️ جمعرات، 03 ستمبر 2026 — 20 ربیع الاول 1448ھ                     ┄┅══════════════┅┄    🌹 ہمارے پیارے نبی ﷺ کا اندازِ م...
03/09/2026

🗓️ جمعرات، 03 ستمبر 2026 — 20 ربیع الاول 1448ھ
┄┅══════════════┅┄
🌹 ہمارے پیارے نبی ﷺ کا اندازِ ملاقات 🤝
┄┅══════════════┅┄
📜 عربی متن
كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اسْتَقْبَلَهُ الرَّجُلُ فَصَافَحَهُ لَا يَنْزِعُ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ الَّذِي يَنْزِعُ، وَلَا يَصْرِفُ وَجْهَهُ عَنْ وَجْهِهِ حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ الَّذِي يَصْرِفُهُ، وَلَمْ يُرَ مُقَدِّمًا رُكْبَتَيْهِ بَيْنَ يَدَيْ جَلِيسٍ لَهُ.
📝 اردو ترجمہ
نبی کریم ﷺ کا معمول یہ تھا کہ جب کوئی شخص آپ ﷺ کے سامنے آ کر مصافحہ کرتا تو آپ ﷺ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے اس وقت تک نہ نکالتے جب تک وہ خود نہ نکال لیتا۔ اور آپ ﷺ اپنا چہرہ اس سے اس وقت تک نہ پھیرتے جب تک وہ خود اپنا چہرہ نہ پھیر لیتا۔ اور آپ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ اپنے ہم نشین کے سامنے (بے ادبی سے) گھٹنے آگے بڑھا کر بیٹھے ہوں۔
📖 حوالہ: جامع الترمذی، حدیث نمبر 2490
┄┅──────────┅┄
✨ تشریح
┄┅──────────┅┄
🤝 کسی سے مصافحہ کرتے وقت خود پہل کر کے ہاتھ نہ چھڑائیں، سامنے والے کو عزت و اہمیت کا احساس دلائیں۔
👀 بات چیت کے دوران چہرہ اور توجہ پوری طرح سامنے والے کی طرف رکھیں — موبائل یا ادھر اُدھر دیکھنے سے گریز کریں۔
🙇 مجلس میں بیٹھنے کے آداب کا خیال رکھیں، تکبر یا بےادبی والا انداز اختیار نہ کریں۔
💛 یہی چھوٹی چھوٹی عادتیں کسی کے دل میں محبت اور اپنائیت پیدا کرتی ہیں — یہی سنتِ نبوی ﷺ کا حسن ہے۔
┄┅══════════════┅┄
🕌 دارالعلوم محمدیہ
📍 ایس ٹی-4/5، بلاک-4، گلستانِ جوہر، کراچی
👳 استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مرتضیٰ مہروی صاحب مدظلہ
📱 واٹس ایپ: 03129222936
┄┅══════════════┅┄

02/09/2026
🗓️ 01 ستمبر 2026 | 18 ربیع الاول 1448ھ | بروز منگلصدیقِ اکبرؓ کی مانگی گئی دعا – نماز کا خاص عملسیدنا ابوبکر صدیق رضی ال...
01/09/2026

🗓️ 01 ستمبر 2026 | 18 ربیع الاول 1448ھ | بروز منگل
صدیقِ اکبرؓ کی مانگی گئی دعا – نماز کا خاص عمل
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا:
"یا رسول اللہ! مجھے ایسی دعا سکھا دیجئے جو میں اپنی نماز میں پڑھا کروں۔"
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو:
🤲 اللّٰهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
📖 آسان ترجمہ:
"اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، اور گناہ صرف تُو ہی معاف کرتا ہے، سو مجھے اپنی طرف سے معافی عطا فرما، اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تُو ہی بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔"

یہ دعا خود سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے سیکھی، حالانکہ وہ اسلام میں سب سے آگے تھے۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جتنا بڑا انسان بھی ہو، اسے اپنی کوتاہیوں کا احساس رکھنا چاہیے اور ہر نماز کے بعد اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ یہ چھوٹی سی دعا نماز میں شامل کر لینا بہت آسان اور بہت بابرکت عمل ہے۔
📚 حوالہ جات: صحیح بخاری (6326، 834)، صحیح مسلم (2705)، مسند احمد (28)
🕌 پیش کش: دارالعلوم محمدیہ، ایس ٹی 4/5 بلاک-4 گلستانِ جوہر کراچی
استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی غلام مرتضیٰ مہروی صاحب دامت برکاتہم
📲 رابطہ: 03129222936
#دعا #نماز #کراچی

Address

Gulistan E Johar Block 4
Karachi
75290

Opening Hours

Monday 07:00 - 21:00
Tuesday 07:00 - 21:00
Wednesday 07:00 - 21:00
Thursday 07:00 - 21:00
Saturday 07:00 - 21:00
Sunday 07:00 - 21:00

Telephone

+923009222936

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar-ul-Uloom Muhammadiya Gulistan e johar دارالعلوم محمدیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dar-ul-Uloom Muhammadiya Gulistan e johar دارالعلوم محمدیہ:

Shortcuts

Share