Darulmushaf International

Darulmushaf International

Share

Online hub for women & children to learn Quran, Islamic studies, and life skills۔ These were done on what's app by groups of ladies.

Inauguration of the Academy
This academy was established on 5th May 2015
Total number of students qualified
Up till now a dozen of courses are held and more than thousands of students from 20 different countries have participated in them. Approximately, in the brief interval of just two years, about 8 thousand or more students have taken part in these courses
Faculty and heads of the Academy
Head

21/06/2026

🌸 دارالمصحف العالمی | نیا سلسلہ آغاز 🌸
بچوں کی تربیت — ایک خاموش عبادت
کبھی آپ نے سوچا ہے…؟
ایک بچہ بگڑتا نہیں، بس سمجھا نہیں جاتا۔
اور ایک ماں ہار نہیں مانتی…
وہ بس تھک جاتی ہے۔
آج ہم ایک نئے سلسلے کا آغاز کر رہے ہیں:
“بچوں کی تربیت — قرآن و سنت کی روشنی میں”
روزانہ ایک ایسی بات… جو صرف سنے نہیں، دل میں اتر جائے۔
🌿 آج کی بات:
ایک دن ایک بچے نے اپنی ماں سے کہا:
“آپ مجھے ہر وقت کیوں ڈانٹتی ہیں؟”
ماں نے جواب دیا:
“کیونکہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ دنیا تمہیں مجھ سے زیادہ سختی سے نہ توڑے…”
اور وہ بچہ خاموش ہوگیا۔
💔 اصل حقیقت یہ ہے:
ہم بچوں کو غلطی سے نہیں…
اپنے انداز سے بگاڑتے یا سنوارتے ہیں۔
آج کا چھوٹا سا اصول:
بچے کو “ٹھیک کرو” سے پہلے “سمجھو”
اصلاح سے پہلے “دل تک پہنچو”
اور یاد رکھو:
اونچی آواز وقتی اثر کرتی ہے، نرم لہجہ ہمیشہ کے لیے نقش چھوڑتا ہے
🌸 شاید آج آپ کا ایک نرم جملہ
کل کسی بچے کی پوری شخصیت بدل دے۔
یہ سلسلہ روزانہ جاری رہے گا
دارالمصحف العالمی

21/06/2026

“قرآن کی روشنی میں گھریلو اور خاندانی تربیت”
🌿 دارالمصحف العالمی کی جانب سے ایک نئے بابرکت سلسلے کا آغاز
آج سے ہم ایک ایسا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جو صرف پڑھنے کے لیے نہیں…
بلکہ زندگی بدلنے کے لیے ہوگا 🤍
📌 اس سلسلے میں کیا ہوگا؟
ہر روز ہم آپ کے ساتھ شیئر کریں گے:
📖 قرآنِ مجید کی ایک آیت
🌿 آسان ترجمہ
📚 معتبر تفاسیر کی روشنی میں مختصر رہنمائی
💡 اور اس کا عملی تعلق گھریلو اور خاندانی زندگی سے
🌸 یہ سلسلہ خاص طور پر کن کے لیے ہے؟
✨ ہر ماں کے لیے
✨ ہر بیٹی کے لیے
✨ ہر بہن کے لیے
✨ اور ہر اس عورت کے لیے جو اپنے گھر کو جنت بنانا چاہتی ہے
💖 اس سلسلے کا مقصد:
بچوں کی اسلامی تربیت
گھر میں سکون اور برکت
صبر اور دعا کی اہمیت
اور قرآن کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا
آج کی پہلی جھلک (Day 1)
📖 اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا
(البقرہ 2:286)
اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا
💡 پیغام: زندگی کے بوجھ کبھی کبھی بہت بھاری لگتے ہیں…
لیکن اللہ جانتا ہے کہ آپ میں اتنی طاقت ہے کہ آپ اسے برداشت کر سکیں 🤍
🤍 یاد رکھیں: آپ کی خاموش دعائیں، آپ کی تھکن، آپ کی قربانیاں — سب اللہ کے علم میں ہیں۔
📌 آپ سے درخواست: اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ کسی اور ماں، بہن یا بیٹی تک بھی پہنچے…
تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں
دارالمصحف العالمی
📖 قرآن کی روشنی میں زندگی کا نیا سفر

17/06/2026
14/06/2026

✨ *آن لائن تجوید کورس*
ماسٹر ٹرینر معلمہ بنت غلام شبیر صاحبہ کے ساتھ ✨
(تجربہ 6 سال)
قرآن ایسے پڑھیں... جیسے پڑھنے کا حق ہے!

📖 *کورس میں شامل اہم موضوعات:*
✅ مخارجِ حروف (حروف کی ادائیگی کا درست طریقہ)
✅ صفاتِ حروف (حروف کی پہچان اور خصوصیات)
✅ حروف کی لمبائی اور قصر کے اصول
✅ تجوید کے قواعد بذریعہ وائٹ بورڈ
✅ وقف و ابتدا کے اصول
✅ تلاوت میں روانی اور خوبصورتی
✅ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تدریس کی تربیت
✅ پیشہ ورانہ ترقی و خود اعتمادی میں اضافہ
🌿 *کورس کی خصوصیات:*
✔️ آسان اور سادہ اندازِ تدریس
✔️ تجربہ کار معلمہ کی زیرِ نگرانی
✔️ عملی مشق اور انفرادی توجہ
✔️ ہفتہ وار اسائنمنٹس اور تجوید ٹیسٹ
✔️ سرٹیفکیٹ برائے کامیاب طلبہ

*آغاز* : یکم جولائی
*فیس* :2000 ماہانہ (پاکستان سٹوڈنٹ کےلیے )
25$ ماہانہ (غیر ملکی سٹوڈنٹ کےلیے )
دورانیہ: 2 ماہ

*کلاسز کا طریقہ کار:* آن لائنZoom/WhatsApp۔ وغیرہ)
*کلاسز کا وقت* : آپ کی سہولت کے مطابق (صبح / شام)
📝 *ایام* : پیر تا جمعرات
ریکارڈنگ کی سہولت
رجسٹریشن جاری ہے...!

رجسٹریشن کےلیے دیئے گئے نمبر پر رابطہ فرمائیں ۔۔۔۔
https://wa.me/923180520126

09/06/2026

Darulmushaf International
کا نیا سلسلہ: "صحت مند ماں، پُرسکون گھر"

دارالمصحف انٹرنیشنل میں ہم صرف بچوں کی تعلیم و تربیت ہی نہیں بلکہ ماؤں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کو بھی بے حد اہم سمجھتے ہیں۔

ایک صحت مند، پُرسکون اور خوش باش ماں ہی اپنے بچوں کی بہترین تربیت اور گھر کے خوشگوار ماحول کی بنیاد رکھتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم ایک نئے سلسلے کا آغاز کر رہے ہیں جس میں وقتاً فوقتاً ماؤں کی صحت، غذائیت، ذہنی سکون اور متوازن طرزِ زندگی سے متعلق مفید معلومات آپ تک پہنچائی جائیں گی۔

💡 کیا آپ اکثر تھکن، سستی یا پیٹ پھولنے (Bloating) کا شکار رہتی ہیں؟

بعض اوقات ہماری رپورٹس نارمل ہوتی ہیں لیکن جسم اندر سے تھکا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جسم میں موجود مسلسل سوجن (Chronic Inflammation) کی علامت ہو سکتی ہے۔

اپنی روزمرہ زندگی میں یہ چند آسان عادات شامل کریں:

✅ پروسیسڈ اور تلی ہوئی غذاؤں میں کمی
✅ سبز سبزیوں اور قدرتی غذاؤں کا زیادہ استعمال
✅ السی اور چیا سیڈز جیسی اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں
✅ روزانہ چند منٹ گہری سانسوں کی مشق اور ہلکی واک
✅ مناسب پانی اور بھرپور نیند

یاد رکھیں، اپنی صحت کا خیال رکھنا خود غرضی نہیں بلکہ اپنے بچوں اور خاندان کی بہتر دیکھ بھال کا ایک اہم حصہ ہے۔

🌹 ایک صحت مند ماں، ایک مضبوط خاندان اور ایک روشن نسل کی ضمانت ہے۔






05/06/2026

Darulmushaf International Presenting

🎨 *Creative Mobile Graphics Designing Course* 🎨
_(For Females and Kids)_

Batch 5

*Designing:*
• Flyers
• Social Media Posts
• Business Cards
• Certificates
• Nikah Certificates
• Logos
• YouTube Thumbnails
• 3D Text
• 3D Mockups
• WhatsApp Stickers Making
• Magic GIFs

🖋️ *Calligraphy:*

• Thuluth Script
• Nastaleeq Script

*Training Head:* Nida Kiran
📆 *Start* : 20 June
📱 *Mode* : Zoom
⏳ *Duration:* 45 Days
💰 *Fees:* 3000 (for Pakistani Students)
50$ (For International Students)

*Extra Benefits:*
The teacher will get full support.
⏺️ Recording will also be available.
🎓Certificate will be awarded upon successful completion of the course.
🕘Class timing will be decided in consultation with the students.

📞 Contact on WhatsApp for admission and inquiry:
Message کوآرڈینیٹر آف دارالمصحف آن لائن اکیڈمی on WhatsApp. https://wa.me/923180520126

04/06/2026

📢 Admissions Open – Darulmushaf International
✨ Learn the Holy Quran with ease and comfort.
⏰ Flexible timings available according to your schedule.
📖 One-on-one private Quran classes for focused and personalized learning.
👩‍🏫 Experienced female teachers fluent in English & Arabic.
🌙 Start your journey of Quranic learning with Darulmushaf International today.
📩 Limited seats available — Enroll now!
📞 Contact: +923180520126

Photos from Darulmushaf International's post 04/06/2026

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔۔۔۔

تخیل!

پردہ اٹھتا ہے
مدینہ!
سنہ 35ھ 18 ذی الحجہ
جمعہ!
بوقت چاشت!
82 سال کی عمر کو آتا ہوا سفیدی میں لم لیٹ بزرگ،
درمیانہ قد،
گندمی سپید سرخیل رنگت،
کاج کے آخری بٹن کو آتی گھنی داڑھی!
چہرے پہ کہیں کہیں چیچک کے داغ!
کلائی کی ہڈی چوڑی جیسے دیال کی لکڑی سے بنی چارپائی کی وسعت مارتی ہوئی پاہنی کہ دراز کہ برابر چوڑی،
کندھے بزرگی میں بھی برابر پھیلے ہوئے جوں فصیل کا تختہ ہوں!
گھنگریالے بالے جیسے ریشم الجھ کے لچھ لچھ کے کنپتی سے باہر آتا ہوا،
مضبوط دانت کہ سونے تار میں بندھے ہوئے،
کنپٹی سے کان کی لو سے بھی نیچے تلک جیسے پردہ کھڑکی سے نیچے کو لڑھکتا ہوا ہنوذ ہو کہ بال!
سبز لمبے بر کی سات گز دستار کندھوں کے گرد گرائی ہوئی سیاہ سوت میں چرخائ ہوئی چادر!
اوپر لی منزل کے نکڑ کی خلوت گاہ میں دیوار سے لگ کے سمٹا سا ہوا!
اپنے ہی جیسے بزرگ صحیفہ قرآن پہ جھکا بیٹھا ہے!
دو منزلہ اٹھائی ہوئی گلی کے وسط میں آئی ہوئی چار دیواری!
عفان بن ابوالعاص کے خوبرو بیٹے کا گھر!
مدینے کی فضا میں ہوا کا دباؤ بڑھ رہا ہے!
دو منزلہ کی دوسری منزل،
عمودا کھڑکی کو گہرا بھورے رنگ کا پردہ جھڑ جھڑا رہا ہے!
لمحہ در لمحہ ہوا کا نکتہ دباؤ بڑھتا ہی آرہا ہے!
دریں اثنا!
نائلہؓ گھبرا کے کھڑکی کا دھاگا کس کہ پیچھے ہٹی!
ہاتھ پہ تین ہالے مار کر سبز کپڑے کی دھاری کا ٹکڑا باندھ،
بازو دروازے سے باہر ترازو کر دیا!
ہوا کا رخ مخالفت میں تھا!
کوفہ سے جھکڑ اٹھ رہا ہے امیر المومینین!!!
ہنوذ خاموش!۔۔۔۔۔
تیسرا پہر گزرا جارہا ہے!
گلی میں گھوڑوں کی ٹاپ سے دالان دندنا اٹھا!
بلوائ آگئے یا امیر!
ابن ابوبکرؓ مالک اشتر نخفی کی معیت میں کوفیوں کا غول گلی میں داخل ہوا!
چہرے سیاہ دستاروں میں ڈھکے ہوئے
جن سے باہر کھولتے ہوئے کند نیم ترچھی آنکھوں کے ڈھیلے
گردن دائیں گھماتے ہیں تو کبھی بائیں!
گھوڑوں پہ مشتمل مشتعل گلی کے وسط میں پہنچا!
مالک اشتر نے گھوڑے کی باگ پششت کو کھینچی
گھوڑا ہنہنا کے اٹھا
گھوم کے دو گز پیچھے کو ہٹا
دھب سے دونوں اکٹھے قدم ریت پہ ٹھکائے پشت کو غبار اٹھا
ابن عفانؓ کی کھڑکی کے پردے سے مسلتا ہوا افق کی تیرگی میں کہیں گم ہوگیا!
اللھم العن
العن بن عفان و آل عفان!
مالک اشتر چلایا!
باآواز ابن بکر بھی چلائے
ساتھ عمر بن عمق دھاڑا
لہجہ تھا کہ ہلال میں بجھا برچھا!
منہ سے نکلا تو
عثمان بن عفانؓ کے دل سے گزرتا ہوا
بن ابوالعاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔
عثمان غنیؓ کا نسب عبدمناف بن قصی کے دلوں سے ترازو ہوتا ہوا آدم علیہ السلام حرمت کی دیوار میں ایک بالشت تک گڑتا گیا۔

ابن ابوبکرؓ کی آواز کھڑکی سے تیرتی ہوئی امیر کے کانوں کو پہنچی!
گلا درد سے بھر آیا!
ریڑھ کی ہڈی سے جھر جھری اٹھی دستار سے ہوتی ہوئی چھت کو جا ٹکرائ!
نظریں ہنوذ قرآن پہ مرکوز! سامنے لفظ دھندلے سے ہوگئے آنکھ کے ڈھیلے کی ڈھلوان تر ہونے لگی!
بقرہ کی آیت پہ نم ناک قطرہ دھب سے گرا، لفظ "لاریب فیہ" کی سیاہی بوند کے زیر اثر پھیل کر عدد کو دھندلا گئ!

تیسرا دن پانی بند!
جھر جھلا کے اٹھے کھڑکی کا پردہ ہٹایا!
سبز دستار گلی کو رکوع کی حالت میں آئی
بلوائیوں کی جانب آواز دی
کون ہے جو مجھے پینے کا پانی دے؟ بروز قیامت مجھ سے میرے حصے کا آب کوثر لے لے!!
بلوائیوں میں اک نے تاک کے تیر مارا جو دستار ہوتا ہوا کھڑکی سل میں کھٹک کر کے پیوست ہوگیا!

واپس سمٹ قرآن پہ جھک بیٹھے!

ابن ابی طالبؓ
کو خبر ہوئی امیر عرب پہ وقت کڑا ہے!
تیش میں اٹھے تین مشکیزے پانی لےکے بھرے حسنؓ و حسینؓ کریمین کو بازوؤں کے ساتھ لیا دروازے پہ پہنچے! عمر بن عمق نے برچھی نکال کے مشکیزہ پھاڑ ڈالا
انتالیس دن خوراک بند کردی گئ!
گھر کا حصار کسی صورت ٹوٹنے میں آیا
باغی سر عثمانؓ لے کے ہی جانے پر تلے!
ام المومنین ام حبیبہؓ تک خبر جاتی ہے مشکیزہ ہاتھ میں خچر پہ سوار ہوئیں، ساتھ کنیزیں ہولیں تین چادروں کے ہالے مارے امیر المومنین کے گھر کے باہر آئیں!
مالک اشتر نے چھڑی اٹھائی خچر کے منہ پہ مارتا ہوا آگے بڑھنے لگا
خچر بدک کے پیچھے ہٹا نبی ﷺ کی بیوی، امت کی ماں خچر سے گری!
اہل مدینہ منظر دیکھا تو کہنے!
ہائے اہل ستم تم پہ تمہاری ماں بھی روئے تو کیوں روئے تم نے تو آج نبی ﷺ کی بیوی کا لحاظ ہی نہ رکھا!
تم سے کیا بعید!
بلوائ دروازے کو بڑھے!
سامنے حسنؓ و حسینؓ پشت پہ ہاتھ باندھے دروازے کے آگے سپر ہوگئے!
بلوائ دھاڑے! سنتے ہو اہل یثرب آج جو بنوہاشم کے یہ لڑکے نہ ہوتے تو اس بوڑھے کی لاش زمین پر ہوتی!
گھر کے چاروں اطراف کو آگ لگا دی گئ!
امیر کا گھر جلنے لگا!
ذوالنورینؓ کا گھر جلنے لگا!
نبی ﷺ کی بیٹیوں کا گھر جلنے لگا!
گنبد خضرہ ہلنے لگا!
آگ لگے تیر کھڑکیوں سے آنے لگے!
گھر آگ کی حدت سے دھلنے لگا!
نائلہؓ دوڑ کے آئی
کچھ تو بولیے! بولتے کیوں نہیں!
ام المومنین کی بیچ چوراہے میں بےپردگی اٹھا دی گئ ان کو دھکے دیے گئے!
اجازت دیجئے ہم ان کی گردنیں اڑوا دیں!
ہنوذ خاموشی!
سسک سے اٹھے! نائلہؓ ! میں کیسے کہہ دوں حرم میں قتل اٹھایا جائے؟؟؟ خوں بہایا جائے! میرے لیے! مجھے نبی محتشم ﷺ نے کہا تھا اے عفان کے لڑکے میں دیکھ رہا ہوں باغیوں کا گروہ تمہیں قتل کرےگا! عثمانؓ خاموش رہنا!
سنتی ہو نائلہؓ !
انھوں نے کہا تھا
عثمانؓ خدا تمہیں خلافت کی قمیض پہ چڑھائے گا لوگ نوچنا چاہیں گے دیکھنا عثمانؓ تو مت اتارنا یہاں تک کہ مجھ سے آ ملو!!
بازووں کا ہالہ مار کے قرآن پر ٹیک کے دھڑ دھڑا کے رو دیے!
سنتی ہو نائلہؓ !
اچھی آئی ہو نائلہؓ ! سنتی ہو
گٹھن بڑھنے لگی تو کھڑکی پردہ ہٹا کے باہر نکل آئے
کہا اے اہل کوفہ و در پہ قتال!
"ان وجدتم فی کتاب اللہ ان تعضوا رجلی فی القید فضعوھا"!!
اگر تم اللہ کی کتاب میں یہ بات پاو کہ تم میرے پاوں کو بیڑیاں پہنا دو تو تم ضرور ایسا کرو!!!
کیا میں زانی ہوں جو میرا خوں کیے دیتے ہو؟
قتل کیا ہے میں نے؟
چوری کی ہے میں نے؟
شراب نوش ہوں کیا؟
کہو!؟؟؟
"میں نے تو آج تلک اپنا ستر تک نہیں دیکھا"
رسول ﷺ کی بیٹیوں کا گھر ہے جس پر زعم سے آئے ہو کھڑے ہو!
اسلام قبول کرنے والا وہ چوتھا شخص میں تھا!
میں نے آج تلک گانا نہیں سنا!!
میں عبث میں یعنی میں، میں تو آج تلک کھیل کود کے میدان میں مشغل نہ ہوا!
جب سے اسلام لایا تم گواہ ہونا ہر جمعہ کو اک غلام خرید کر آزاد کر دیتا ہوں
میں نے تو زمانہ جاھلیت میں بھی حرام خوری نہ کی!
کبھی چوری نہیں کی!
میں نے قرآن جامع کیا تھا
میں نے عہد نبوی میں ہی پورا قرآن حفظ کیا تھا!
داڑھی آنسوؤں سے تر بتر ہونے ہو گئ پانی گردن سے نچڑنے لگا!
بوڑھا ٹوٹ کے گرا تھا! زعم ٹوٹا تھا بھرم ٹوٹا تھا دل ٹوٹا تھا!
مڑلے واپس قرآن کے رحل پہ اوندھے گر کے رونے لگے!!
نائلہؓ نے کندھوں پہ ہاتھ رکھ دیے صبر کریے خدا آپ کا حامی و ناصر ہے!!!
غول میں جوش بڑھنے لگا جیسے چاندنی میں سمندر جوبن پہ لہریں اٹھا اٹھا مارنے لگے!

پانچ آدمی مکان کی پشت سے چڑھے

ابن ابوبکرؓ نے چھلانگ مار کے حجرے کی دیوار پھلانگی!!
پیچھے سے چار بلوائ دھڑ دھڑا کے امیر کے گھر کی حرمت کو روندتے ہوئے داخل ہوئے!!

محمد بن عمرو بن حزم انصاری
جبلہ بن عمرو ساعدی انصاری
عمرو بن حمق
عبدالرحمن بن عدیس
یکے بعد دیگرے اندر آئے۔۔۔۔!!!
امیر المومنین عثمانؓ بن عفان بن ابوالعاص!
قرآن پہ انگلی رکھ کے زور زور سے قرآن پڑھ رہےتھے!!!
ابن بکرؓ نے تلوار ماری جو حجرے کا سفید پردہ کاٹتی ہوئی اک طرف کو نکل گئ۔۔۔!!!

گھٹنے ٹیک کر عثمان بن عفانؓ کے داڑھی پکڑ کے تین مرتبہ جھٹکا،
سر تین بار قرآن سے ٹکرایا!!!

ابن ابوبکرؓ نے داڑھی پکڑ کے کہا

اے پہودی! خدا تمہیں ذلیل و رسوا کرے!!!

عثمانؓ نے نظر ابن ابوبکرؓ پر ترازو کر دی

کاش تیرا باپ یہاں ہوتا تو تم دیکھتے وہ اس داڑھی کی قدر کرتا!!

ابن ابوبکرؓ نے ہڑبڑا کے ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔

الٹے قدم ہٹ گیا!!
سواد بن جمران نے آپ کا گلا گھونٹ۔۔۔
ایک نے آپؓ کے چہرے پر طمانچے مارنے شروع کر دیے مگر ایک لفظ نہ بولے۔۔۔
اس نے تلوار کا وار کیا جس سے آپؓ کی زوجہ حضرت نائلہؓ کی انگلیاں روکتے ہوئے کٹ گئیں اور آپؓ کا اپنا ہاتھ بھی کٹ کر زمین پر گر گیا۔۔۔
اس پہ نائلہ رض نے چیخ کر کہا
یہ وہ ہاتھ تھا جو وحی لکھا کرتا تھا آج یہ راہ مولی میں کٹا ہے۔۔۔
یہ وہ ہاتھ تھا جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور جس دن سے اس ہاتھ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ کہا یہ کسی گندی جگہ پہ نہ لگایا۔۔۔۔
نائلہؓ نے عثمانؓ کے کٹے ہاتھ پہ ہاتھ رکھا کہا۔۔۔
اور بے خبر!!!
ذرا اس ہاتھ کو اچھی طرح دفن کرنا۔۔
اس کے بعد ایک اور ظالم نے آپ پر برچھے کے وار کرنا شروع کر دیے اور خون کا پہلا قطرہ قرآن مجید کی اس آیت مبارکہ پر گرا۔۔۔۔
"فسیکفیکھم اللہ و ھو السمیع العلیم"
"تمہارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔"

عمرو بن حمق نے چھلانگ ماری۔
جناب عثمانؓ کی پشت پہ چڑھ بیٹھا۔۔

لگا وار کرنے خوں بروز عید قربان جانور ذبح کیے ہوا!!!

کند خنجر کے نو وار کیے!

عمرو بن حمق ہر وار پہ دھاڑتا گیا۔۔۔
""تین خنجر خدا کے نام پہ مارتا ہوں چھ اپنی طرف سے""
یہ لے! یہ لے! یہ لے!!!

عبداللہ بن بدیل نے تلوار گھما کے جناب عثمانؓ کا گلا تراش کر دیا!!

رسول ﷺ کی سگی پھوپھی جس کی نانی تھی۔۔
غم ہا خلیفہ وقت بھی ہو۔۔۔
بزرگ بھی ہو!!
جس نے مسجد نبوی کی توسیع کی تھی!!
جس نے قفقاز، خراسان، کرمان، افریقہ اور قبرص فتح کیے تھے!!
جس نے امارت اسلامی کی پہلی بحری فوج بنائ بازنیطی حملوں سے بچنے کےلیے!!!
قحط کے دنوں میں غزوہ تبوک میں تین سو اونٹ خدا کی راہ میں عطیہ کردیے!!!
اسی غزوہ میں ایک ہزار درھم نقد ہبہ کیے۔۔۔
دور صدیقی میں پڑنے والے قحط کے دنوں میں ایک ہزار اونٹوں پر آنے والا اپنا تجارتی غلا خیرات کر دیا!!!
جس کا عہد نبوی سے لے کر اپنے آخری ایام تک کا مشغلہ مساجد و مدارس کی تزین و آرائش تھا۔۔
اپنی زندگی میں جس دن اسلام قبول کیا تب سے لے کر آخری سانس تک دو ہزار چارسو غلام خرید کر آزاد کردیے!!
امہات المومنینؓ کو الگ الگ مکانات تعمیر کر کے دیے۔۔
شہید کے اہل و عیال کو اپنی جیب سے ماہانہ خرچہ بھیجا کرتے!!
بدری صحابی! عشرہ مبشرہ میں شامل۔۔۔
جس کے بارےمیں رسول ﷺ نے کہا:
"میری چالیس بیٹیاں ہوتیں یکے بعد دیگرے عثمانؓ کو دیتا"!!!
غم ہا!!

یہ کس کی بے قدری ہوئی!!!

تین دن جسد اطہر فرش پہ پڑا رہا جناب علیؓ کی مدد سے رات کے اندھیرے میں محسن امت کو دفن کیاگیا۔۔۔
اک عرصہ آپ رض کی قبر بےنشاں رہی ڈر کہ قبر کھود کے بےحرمتی نہ کردی جائے!!!
غم ہا عفان کے بیٹے!!!
"صبغة اللہ، ومن احسن من اللہ صبغة"
(البقرة)
"اللہ کا رنگ اختیار کرو، اللہ سے اچھا رنگ کس کا ہوسکا۔"
سر پھٹ کے قرآن کے اوپر آگر۔۔۔۔!!!
سرخ رنگ۔۔۔۔!!!
رنگنے والی کتاب کو اپنے رنگ میں رنگتا ہوا پوروں سے بہنے لگا آیت پر انگلی رکھ کے بیٹھے تھے۔۔۔۔!!!
سر قرآن کے اوپر مہبوت ساکن پڑا تھا۔۔۔۔۔!!!

وہ کال پڑا ہے تجارت گاہ دل میں
دستار تو آتی ہے مگر سر نہیں آتے۔۔۔۔!!!
ؓ

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Website