دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی بلوچستان

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی بلوچستان

دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی بلوچستان study

01/09/2026

مدرسہ چلانا کھیل نہیں ہے
بزبان شیخ الحدیث استاد العلماء میرے استاد محسن میرے مربی حضرت مولانا شیخ سلیم اللہ خان صاحب رحمت اللہ علیہ کے زبانی

اللہ پاک دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ، جھل مگسی کے فیض کو پوری دنیا میں عام فرمائے، اس کے علم و دین کی روشنی کو کچے پک...
30/08/2026

اللہ پاک دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ، جھل مگسی کے فیض کو پوری دنیا میں عام فرمائے، اس کے علم و دین کی روشنی کو کچے پکے گاؤں، دیہات، بستی بستی اور قریہ قریہ تک پہنچائے آمین

26/07/2026

تعمیرِ مدرسہ ہال کے لیے تعاون کی اپیل

دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بلوچستان کے پسماندہ علاقے بنگلانی محلہ، ضلع جھل مگسی میں قائم دارالعلوم فاروقیہ میں غریب اور مستحق طلبہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر افسوس کہ طلبہ کے لیے پڑھائی کے مناسب ہال کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی، سردی اور بارش کے موسم میں تعلیم کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

اس وقت ایک تعلیمی ہال کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے سیمنٹ، سریا، اینٹ، بجری، ریت اور دیگر تعمیراتی سامان درکار ہے۔

آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس عظیم دینی کام میں اپنی طرف سے یا اپنے مرحوم والدین، عزیز و اقارب اور تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقۂ جاریہ کے طور پر تعاون فرمائیں۔ آپ کا دیا ہوا ہر روپیہ ان معصوم طلبہ کی دینی تعلیم میں معاون بنے گا، اور ان شاء اللہ اس کا اجر آپ کے لیے دنیا و آخرت میں باعثِ نجات ہوگا۔

آئیں! مل کر ایک ایسا ہال تعمیر کریں جہاں سے قرآن و سنت کی روشنی نسلوں تک پھیلتی رہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال، جان، اولاد اور رزق میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے، آپ کے مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، اور اس خدمت کو آپ کے لیے دائمی صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین۔

09/07/2026
09-07-2026ء، بروز جمعرات23 محرم الحرام 1448ھالحمد للہ! دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی، بلوچستان میں حفظ، ناظرہ ...
09/07/2026

09-07-2026ء، بروز جمعرات
23 محرم الحرام 1448ھ
الحمد للہ! دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی، بلوچستان میں حفظ، ناظرہ اور عصری تعلیم کے امتحانات بخیر و خوبی منعقد ہوئے۔
حفظ کی کلاس کا امتحان قاری محمد صاحب نے لیا، ناظرہ کا امتحان قاری محمد یاسین صاحب نے لیا، جبکہ عصری تعلیم کا امتحان مولانا سعید احمد صاحب نے لیا۔
دارالعلوم کی انتظامیہ تمام معزز اساتذہ، خصوصاً قاری محمد صاحب، قاری محمد یاسین صاحب اور مولانا سعید احمد صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر انتہائی ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ امتحانی فرائض انجام دیے۔
اللہ تعالیٰ ان حضرات کی دینی و تعلیمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جزائے خیر دے، اور تمام طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

28/04/2026

یہ بابرکت اور عظیم الشان 40واں سالانہ جلسہ یقیناً حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب کی مسلسل محنت، لگن اور دینی خدمات کا روشن ثمر ہے۔ اسی طرح حضرت مولانا محمد عمر رحمہ اللہ کی اخلاص بھری جدوجہد، ان کی بردباری، حِلم اور شفقت بھری طبیعت اس کارِ خیر کی بنیادوں میں شامل ہے، جن کی برکت سے یہ سلسلہ آج اس مقام تک پہنچا ہے۔

خصوصی طور پر استادِ محترم جناب محمد عالم سومرو صاحب کی انتھک محنت، خلوص اور لگن قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کاوشیں اس بات کی روشن دلیل ہیں کہ جب نیت خالص ہو اور محنت مسلسل ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت عطا فرماتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ان تمام اکابرین کی دینی خدمات کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں بھی اخلاص و استقامت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تمام احباب سے شرکت کی دعوت ہے

Address

Karachi
Karachi
74000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دارالعلوم فاروقیہ بنگلانی محلہ جھل مگسی بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share