18/09/2026
🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ — ڈسٹرکٹ کراچی ویسٹ 🌹
مورخہ 17 ستمبر 2026ء کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری کراچی ویسٹ، محترم ڈاکٹر عبدالرزاق شہزاد سیالوی صاحب کی جانب سے سبحانی بینکوئٹ، قصبہ میں ڈسٹرکٹ لیول پر ایک شاندار اور بابرکت محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری اسکولز کراچی ریجن، معزز ایم پی اے اور دیگر تعلیمی افسران نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس خوبصورت پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارے محترم ڈی ای او ڈاکٹر عبدالرزاق شہزاد سیالوی صاحب، ٹی ای او مؤمن آباد ٹاؤن جناب محمد لئیق صاحب، دیگر ٹی ای او صاحبان، آئی بی اے ہیڈ ماسٹرز، انچارج ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ کرام اور دیگر اسٹاف ممبران کی انتھک محنت، تعاون، محبت اور خلوص شامل رہا۔
میں تمام احباب کی محنت، محبت اور خلوص کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
الحمدللہ، مجھ ناچیز کو بھی اس بابرکت پروگرام میں ایک چھوٹی سی ذمہ داری سونپی گئی، جسے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
شگفتہ اسکول رحمت چوک کی جانب سے ہماری معزز ٹیچر مس کہکشاں نے اسکول کے چند ہونہار بچوں کے ہمراہ اس بابرکت محفل میں شرکت کی۔
📸 پروگرام کی کچھ تصویری جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔
منجانب:
مشتاق شیخ
انچارج ہیڈ ماسٹر
GBPS SHAGUFTA، رحمت چوک، کراچی ویسٹ