Alshariya - Learn Islam Online

Alshariya - Learn Islam Online

Share

Online Islamic classes for women, Tafseer, Hadith, Tajweed and Shariya.

Photos from Alshariya - Learn Islam Online's post 08/02/2026

Alshariya - Learn Islam Online
کی جانب سے ہمارا "موبائل گرافک کورس" بیج 13 مکمل ہوا الحمدللہ ❣️❣️

25/11/2025

خواتین کے لئے گھر بیٹھے سکلز سیکھنے کا بہترین موقع!
آئیے اور ہمیں جوائن کریں۔
واٹس ایپ پر رابطہ کیجیئے۔

03338226281

23/12/2024

بچیوں اور خواتین کے لئے بہترین موقع
10 روزہ کورس۔ 25 دسمبر سے شروع ہے ان شاء اللہ
03338226281 # واٹس ایپ









Photos from Alshariya - Learn Islam Online's post 12/11/2024

اسناد برائے مضمون نگاری مقابلہ بعنوان "پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین"

Photos from Alshariya - Learn Islam Online's post 03/11/2024

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ
حامداً ومصلیاً
امید ہے آپ سب بخیر و عافیت سے ہوں گے۔
دوستو جیسے کہ آپکو معلوم ہے کہ کچھ دن پہلے پیغمبر اسلام بحیثیت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عنوان کے تحت اک تحریری مقابلہ منعقد کروایا تھا۔
بوجوہ ججز کی مصروفیات اور کچھ عاجز کی ذاتی مصروفیات سے رزلٹ میں تاخیر ہونے پہ آپ سے دلی طور پہ معذرت کرتے ہیں۔
محترمہ انمول صاحبہ , محترمہ خدیجہ انیس صاحبہ
محترم مفتی عبد الوحید کاغانی اور مفتی ابو نمر صاحب دامت فیوضھم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ججز کے فرائض انجام دیا۔
یقینا شرکاء رزلٹ کے لئے بے چین ہوں گے تو آئیں رزلٹ کی صورت میں آپکی بے چینی کو ختم کرتے ہیں۔
جی تو آپ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور رزلٹ پیش خدمت ہے
🌹🌹🌹
سب سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ ہمارا رزلٹ مرتب کرنے کا طریقہ کار کیا ہے۔ پہلے مستند ، علماء کرام کا انتخاب کیا گیا پھر ان کو اک جگہ یکجا کیا گیا پھر آپکی تحاریر بغیر نام کے فرضی رولنمبر لگاکے پیش کی گئیں اور پھر ان ججز کو 100 میں سے نمبرات دینے کے لئے ہر جج کو 25 نمبر دئیے گئے یوں آپکا رزلٹ کارڈ تیار ہوا۔
اب آتے ہیں رزلٹ کے ونرز کی ہوزیشنز اور نمبرات کی طرف

🔶پہلی پوزیشن: محمد بشارت حاصل کردہ نمبر 95
🔶دوسری پوزیشن: کنیز فاطمہ حاصل کردہ نمبر 93
🔶تیسری پوزیشن: حسنی فہیم حاصل کردہ نمبر 88
🔶 تیسری پوزیشن: زنیرہ نوید حاصل کردہ نمبر 88
سب ونرز کو تہ دل سے مبارکباد اور آپ پوزیشن ہولڈرز کے نام کے ساتھ پوسٹ الگ الگ ہمارے گروپ اور پیج کی زینت بنے گی۔ ان شاءاللہ
آپ پوزیشنز ہولڈرز تک ان شاءاللہ آپ کا انعام پہنچ جائے گا
گروپ میں شرکت کو یقینی بنائیں اور ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں آپکو دلی مبارکباد
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
الشریعہ آن لائن نیٹ ورک
دعاگو

31/10/2024

مختلف پوسٹوں پے خوبصورت ڈیزائننگ دیکھ کر کیا آپ کا دل بھی کرتا ہے کہ آپ بھی خوبصورت ڈیزائن کر سکیں؟
کیا آپ مایوس ہیں کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر نہیں ہے تو ڈیزائننگ کیسے کریں؟؟
یا پھر فیس زیادہ ہے اس لیے ڈیزائننگ نہیں سیکھ پاتے؟

تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آپ بغیر لیپ ٹاپ ،بغیر کمپیوٹر کے اور بالکل مناسب سی فیس میں بھی ڈیزائننگ سیکھ سکتے ہیں،کیونکہ ہم لائیں ہیں "موبائل گرافکس کورس" وہ بھی مناسب فیس میں۔
کلاسسز پچیس اکتوبر سے شروع ہونگی ان شاءاللہ فیس صرف ایک ہزار روپیہ۔کورس کے بعد بھی جب چاہیں ٹیچر سے کچھ بھی گائیڈ لائن لے سکتے ہیں۔
اور یہ "الشریعہ آن لائن نیٹ ورک" کی جانب سے ہمارا 12واں بیج ہے الحمدللہ۔کورس انچارج میں خود یعنی عائشہ ناز ہے۔😍😍تو ابھی جوائن کیجے اور ہاں یہ کورس صرف خواتین کے لیے ہے۔
#نوٹ: ایسی خواتین جو بہت مجبور ہیں فیس پے نہیں کر سکتیں مگر ان کو سیکھنے کا شوق ہے وہ بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔ ایسی تین سٹوڈنٹس کی جگہ موجود ہے۔

رابطے کے لئے نمبر:
03338226281

20/09/2024


09/09/2024

حامداً و مصلياً ، أما بعد ..!!
#تمہید

اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ ۞ الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ ۞
ترجمہ
پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے ۞ جس نے علم سکھایا قلم سے ۞
ان آیات سے بالکل ظاھر ہیکہ علم سیکھنے اور سکھانے کا جو ذریعہ ہے وہ قلم ہے
اب قلم سے بہت بڑے بڑے کام لئے گئے
اسی قلم۔ سے قرآن کو حروف کی شکل میں یکجا کیا گیا اور اسی قلم نے حدیث کے شہ پارے رقم کئے یہی قلم جب رب کی تعریف میں اٹھتا ہے تو حمد بنتا ہے ثنا بنتا ہے
یہ قلم جب حبیب کبریا کی شان میں اٹھا تو نعت کی صورت دیوان کے دیوان ہمیں دئیے
اسی قلم نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پہ محبتوں کے قیمتی موتی بکھیرے
یہی قلم معاشرے کی بد صورتی ، کائنات کی خوبصورتی کو مجسم دکھاتا ہے
عاجز کی نظر میں۔ سب سے خوبصورت استعمال اس قلم کا اللہ کی مدحت بیان کرنا ہے نعت و سیرت نگاری کرنا ہے اور دین کی اشاعت کے لئے استعمال کرنا ہی سب سے بہترین کام ہے


اپ کےلیے ایک نئی نوید و خوشخبری لیکر حاضر ہوا ہوں، چند دن قبل مضمون نویسی اور تحریر کےلیے جو پوسٹ لگائی تھی اور جو لوگ لکھنے کو تیار ہوئے تھے ، ان کےلیے میدان حاضر ہیں، آئیے اور اپنے قلم کے جوہر دکھائیے_

#موضوع

🌹پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین 🌹



*مضمون نگار اپنا نام، عمر، تعلیمی قابلیت، اور شہر ضرور رقم کرے۔
*مضمون واضح اور صرف اردو رسم الخط میں ہو۔
*مضمون علمی، عملی، فکری، اطلاقی پہلو کا حامل ہو۔
*کاپی شدہ مضمون یا مواد نہ ہو۔
* استفادہ قرآن،حدیث اور دیگر کتب کا مکمل حوالہ لازمی درج ہو۔
*جنس کی کوئی قید نہیں۔
* مضمون 1000 تک کے الفاظ پر مشتمل ہو_ اس سے زیادہ الفاظ پہ نمبر مائنس کئے جائیں گے
*مضمون میں فرقہ وارانہ و شخصیت پرستی سے مکمل اجتناب ہو۔
*مضمون پر نظر ثانی ضرور کیجئے کیونکہ کتابت کی غلطیوں پر بھی نمبر کٹیں گے_
*ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا، اسے چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
مقابلہ کا وقت آج یعنی09 ستمبر سے 25ستمبر تک ہے 25ستمبر کی رات 12 بجے کے بعد تحریر بھیجنے والا مقابلہ میں شامل نہ ہو گا
#ھدایات

*آپ اپنی تحریر/مضمون بیس دن کے اندر اندر دیے گئے لنک میں بھیجیں یاد رہے کہ نہ ہی کمنٹ میں تحریر پوسٹ کرنی ہے اور نتیجے تک کہیں اور پوسٹ نہیں کرنی

دیے گئے نمبر کے علاوہ کہیں اور اگر تحریر بھیجی تو۔ انتظامیہ ذمہ دار نہ ہو گی

* فیصلہ آنے تک آپ یہ تحریر کسی اور جگہ پوسٹ نہیں کر سکتے
* آپکی پوسٹ الشریعہ کے پیج اور نسیم ہدایت گروپ پہ بھی لگائی جائے گی ان شاءاللہ

آپ اپنی تحریر یہاں واٹس نمبر پر بھیجیں
03338226281

یا
اس لنک پہ بھیجیں
https://onlyislamicbooks.blogspot.com/p/form_9.html?m=1

#ملاحظہ

*پوزیشن لینے والوں کی اپنی بساط کے مطابق بصورت خصوصی انعام حوصلہ افزائی بھی کریں گے ان شاءاللہ ...اور تمام شرکاء کو انعامات دئیے جائیں گے

08/09/2024

کیا آپ آج کے دن سے ہی اپنے ختم نبوت کا سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہیں ؟
🟣 *پیاری بہنیں، شہزادے شہزادیاں جلدی جلدی آ کے بتائیں۔* ❣️

🔊*نوٹ:*🔊
*کل شام اتوار 4 بجے پاکستانی وقت پر کلاس شروع کی جائے گی۔ ان شاء اللہ*

لنک شئیر کر کے اپنا حصہ ختم نبوت کے کام میں ڈالیں۔ 🫂

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Karachi