محترم ضلعی صدر جناب اللہ بچایو مہر صاحب نے ہمیشہ کی طرح اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کبھی بھی کسی استاد کو تنہا نہیں چھوڑا۔ چاہے وہ ڈیفرینس بل کا مسئلہ ہو یا کسی بھی استاد کو درپیش دیگر مشکلات، اللہ بچایو مہر صاحب نے ہر موقع پر اساتذہ کی مؤثر نمائندگی کی ہے۔
آج بھی STR سے متاثرہ اساتذہ کے مسائل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کے سامنے پیش کیے گئے، جس پر DEO صاحب نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ اقدام اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
تمام اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اگر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجھک پ ٹ الف ضلع میرپورخاص کے ضلعی صدر جناب اللہ بچایو مہر صاحب یا تعلقہ صدر جاوید اختر عباسی صاحب سے رابطہ کریں اور اپنے مسائل پیش کریں تاکہ بروقت اور مؤثر انداز میں ان کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
ہم سب کا مشترکہ مقصد اساتذہ کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا فوری حل اور تعلیمی نظام کی بہتری ہے، جس کے لیے باہمی تعاون اور رابطہ انتہائی ضروری ہے۔
انفارمیشن سیکریٹری
پ ٹ الف تعلقہ میرپورخاص
رانا کاشف حسین
Pay Tay Alif Taluka Mirpurkhas
Pay Tay Alif Taluka Mirpurkhas
29/04/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Mirpur Khas?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
GBPS Chudary Asghar Mirpurkhas
Mirpur Khas
69000
Mirpur Khas
69000