Al-Barr Academy البر اکیڈمی

Al-Barr Academy  البر اکیڈمی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Barr Academy البر اکیڈمی, Education Website, baitulbarr, Karachi.

Al-Albar Academy is a subsidiary institution of the Alamgeer Taleemul Quran which was inaugurated by Shaykh-ul-Islam Hazrat Maulana Mufti Taqi Usmani Sahib with his blessed hand.

17/09/2026
11/09/2026
10/09/2026

*خاندان کی اصل طاقت؛ محبت اور اتحاد*
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
ایک مضبوط خاندان وہ نہیں جہاں کبھی اختلاف نہ ہو؛ بلکہ وہ ہے جہاں اختلاف کے باوجود رشتے، احترام اور خیرخواہی باقی رہیں۔ *اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں*
*وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا* ’’سب مل کر اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘ (آل عمران: 103) اور *نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کے باہمی تعلق کو ایک جسم سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جب جسم کا ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم اس کی تکلیف میں شریک ہوتا ہے* (صحیح بخاری: 6011، صحیح مسلم: 2586) خاندان میں محبت پیدا کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ ہر شخص ہر بات میں متفق ہو؛ ضروری یہ ہے کہ اختلاف کو دشمنی نہ بنایا جائے، غلطی کو ناقابلِ معافی نہ سمجھا جائے اور معمولی بات کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ ایک دوسرے کی عزت، بزرگوں کا احترام، چھوٹوں پر شفقت، ضرورت مند کی مدد اور غم و خوشی میں شرکت۔۔۔ یہی وہ چیزیں ہیں جو خاندان کو خاندان بناتی ہیں۔ گھر دیواروں سے نہیں، دلوں کے جڑنے سے بنتا ہے؛ اور خاندان خون کے رشتے سے نہیں، محبت و وفا سے مضبوط ہوتا ہے۔ *یا اللّٰہ!* ہمارے گھروں اور خاندانوں میں ایمان، محبت، سکون، اتفاق اور برکت عطا فرما، دلوں کو جوڑ دے اور ہمیں ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین ثم آمین۔ محتاجِ دعا: احقر محمد سیف البر سکرگاہی
من بیت البر گلشن اقبال،کراچی،پاکستان

Address

Baitulbarr
Karachi
75300

Telephone

+923314949837

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Barr Academy البر اکیڈمی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Barr Academy البر اکیڈمی:

Shortcuts

Share