23/08/2026
14 اگست — آزادی صرف جشن نہیں، ایک ذمہ داری بھی ہے 🇵🇰
ماشاءاللہ! ہماری طالبہ نے یومِ آزادی کے موقع پر ایک نہایت پُرجوش اور فکر انگیز تقریر پیش کی۔ 🇵🇰
اس تقریر میں صرف وطن سے محبت کا اظہار نہیں کیا گیا بلکہ ہمارے معاشرے کے اُن مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی جن پر ہمیں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اگر ہم بدعنوانی، رشوت اور ذمہ داری سے فرار جیسے مسائل سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کر سکے تو ہمیں اپنے کردار اور اپنی نئی نسل کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی۔
ہماری کوشش صرف بچوں کو کتابی تعلیم دینا نہیں، بلکہ ان کے اندر Confidence، Communication Skills، Leadership، Creativity اور مثبت سوچ پیدا کرنا بھی ہے۔
ہم ایسی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں جو کل اپنے والدین، معاشرے اور پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے اور حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔
آج کا بااعتماد طالب علم، کل کا ذمہ دار شہری ہے۔ 🇵🇰✨
ماشاءاللہ، ہماری طالبہ کا Confidence اور اندازِ بیان قابلِ تعریف ہے۔ ❤️