مہتاب راجپوت

مہتاب راجپوت The purpose of this Page is to promote education.

ان شاءاللہ موسیٰ خیل ( میانوالی
19/09/2026

ان شاءاللہ موسیٰ خیل ( میانوالی

19/09/2026

فاضل .... رانجھا گو شت

پہلی سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس ... کندیاں
18/09/2026

پہلی سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس ... کندیاں

خطبہ جمعہ ... دلیلی والہ ( میانوالی
18/09/2026

خطبہ جمعہ ... دلیلی والہ ( میانوالی

ان شاءاللہ ..... سرائے عالمگیر
17/09/2026

ان شاءاللہ ..... سرائے عالمگیر

ان شاءاللہ ... ابا خیل / میانوالی
17/09/2026

ان شاءاللہ ... ابا خیل / میانوالی

سرائے عالمگیر کی عظیم الشان سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس کی کامیابی پر خصوصی مبارکبادسرائے عالمگیر میں منعقد ہونے والی عظیم الشا...
17/09/2026

سرائے عالمگیر کی عظیم الشان سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس کی کامیابی پر خصوصی مبارکباد

سرائے عالمگیر میں منعقد ہونے والی عظیم الشان سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، علماء و سادات کرام ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت نے اس اجتماع کو ایک بھرپور اور یادگار سیرتی اجتماع بنا دیا____

اس کامیاب ترین کانفرنس کے انعقاد اور شاندار انتظام پر
تح ری ک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں ___

منتظمین ، رفقاء ، کارکنان اور تمام ذمہ داران نے جس محنت ، محبت ، اخلاص اور بہترین نظم کے ساتھ اس عظیم الشان کانفرنس کو کامیاب بنایا ، وہ یقیناً
قابل تحسین ہے

تح ری ک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

17/09/2026

نبی کریم ﷺ کے غلام اور ماہ ربیع النور

آج ان شاءاللہ... ریتڑی - کلور کوٹ
16/09/2026

آج ان شاءاللہ... ریتڑی - کلور کوٹ

جنازہ کیوں پڑھایا؟بعض اوقات ایک معمولی سا واقعہ ہمارے اجتماعی مزاج کے ان پہلوؤں کو آشکار کر دیتا ہے جن پر عام حالات میں ...
16/09/2026

جنازہ کیوں پڑھایا؟
بعض اوقات ایک معمولی سا واقعہ ہمارے اجتماعی مزاج کے ان پہلوؤں کو آشکار کر دیتا ہے جن پر عام حالات میں ہماری نگاہ نہیں جاتی__ حالیہ دنوں ایک سیاسی شخصیت کے انتقال پر نمازِ جنازہ ایک جلیل القدر عالمِ دین نے اہلِ خانہ کی درخواست پر پڑھائی ، اور اس معمول کے شرعی عمل کو مختلف حلقوں میں غیر معمولی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا .

یہاں کسی فرد یا خاندان پر گفتگو مقصود نہیں؛ اصل سوال ہمارے طرزِ فکر اور دینی مزاج کا ہے :

کیا نمازِ جنازہ کسی شخص کی سیاسی زندگی کا حمایت ہوتی ہے ؟؟؟؟؟

فقہی اعتبار سے نمازِ جنازہ ایک مستقل عبادت اور حقِ مسلم ہے__ اس کا تعلق میت کے لیے دعائے مغفرت اور حقِ اخوت کی ادائیگی سے ہے ، نہ کہ اس کی تمام سیاسی آراء ، جماعتی وابستگیوں یا شخصی فیصلوں کی توثیق سے__

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ: رَدُّ السَّلَامِ، وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ، وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ، وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ»

"مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کے لیے دعا کرنا"

(صحیح البخاری، کتاب الجنائز)

یہاں ایک نہایت اہم فقہی و اخلاقی امتیاز سمجھنے کی ضرورت ہے:

کسی شخص کے افکار سے اختلاف ایک چیز ہے اور اس کے مسلمان ہونے کے بنیادی حقوق کی ادائیگی دوسری چیز

اختلاف اپنی جگہ ، حقِ مسلم اپنی جگہ

سیاسی اختلاف اپنی جگہ ، شرعی آداب اپنی جگہ

کسی سانحے کا غم اپنی جگہ ، میزانِ عدل اپنی جگہ

ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ایک خبر ، ایک تصویر یا ایک واقعے کو اس کے اصل سیاق و سباق سے الگ کرکے جب جذباتی تعبیرات کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے تو حقیقت بتدریج پسِ منظر میں چلی جاتی ہے اور تاثر ، تحقیق پر غالب آجاتا ہے__ پھر معاملہ واقعے سے زیادہ اس کے گرد بننے والی کہانی کا ہوجاتا ہے

اسلامی تہذیبِ گفتگو کا تقاضا یہ ہے کہ اختلاف کو تہذیب ملے ، احتجاج کو حدود ملیں ، جذبات کو شریعت کی رہنمائی حاصل ہو اور زبان کو تقویٰ کی نگرانی ____

کسی سانحے پر دل گرفتہ ہونا فطری ہے ، مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا بھی حق ہے ، ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ بھی بجا ؛ لیکن ان جذبات کی پاکیزگی اسی وقت برقرار رہتی ہے جب وہ عدل ، تحقیق اور اخلاق کی حدود میں رہیں____

شاید ہمیں کسی دوسرے کے عمل پر فیصلہ صادر کرنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے اپنے دینی شعور سے سوال کرنا چاہیے :

کیا ہم ہر جنازے کو سیاسی عینک سے دیکھیں گے ، یا کبھی اسے ایک مسلمان کی آخری منزل پر کھڑے ہوکر ادا کیا جانے والا شرعی حق بھی سمجھیں گے ؟؟؟؟؟؟

یہ سوال کسی ایک شخصیت کے بارے میں نہیں ؛
یہ سوال ہم سب کے اجتماعی مزاج کے بارے میں ہے__

اور شاید یہی جنازہ ہمیں ایک بار پھر یاد دلا رہا ہے کہ
اختلاف بہت کچھ چھین سکتا ہے ، مگر اسلام کے اخلاقی آداب ہم سے چھیننے کا اختیار اسے بھی نہیں_____

Address

Baldia Town
Karachi
75760

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مہتاب راجپوت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share