16/09/2026
الحمدللہ! ایک اور قابلِ فخر کامیابی 🏆
ریڈز اسکول کے باصلاحیت طلبہ نے الائنس آف پرائیویٹ اسکول سندھ کے زیرِ اہتمام منعقدہ چھٹے آل کراچی انٹر اسکول مقابلوں کے ریجنل رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 پہلی، 1 دوسری اور 1 تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہمارے بچوں نے اپنی محنت، اعتماد اور صلاحیت سے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ بلکہ پورے ریڈز اسکول کا نام روشن کیا۔ ہم تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو علم و عمل کے میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!
ماشاءاللہ، ہمیں آپ پر فخر ہے! 🌟
#ماشاءاللہ