میرا گاؤں

میرا گاؤں

Share

collection all prchys

27/04/2025

اسٹیل مل 3 ارب ڈالر کی پراپرٹی ہے اسے کوڑیوں کے مول دکھاکر کسے نوازا جارہا ہے؟ اسٹیل مل کے اثاثوں میں لوہے کی پورے پاکستان کی کانیں بھی شامل ہیں ۔ اس سے تو پاکستان کا 70 ارب ڈالر کا قرضہ چٹکی بجاتے اتر سکتا ہے پھر بھی بہت کچھ بچے گا۔۔۔اس کو اپنے سارے گروپس میں پوسٹ کریں اور سب کو بھیجیں۔ تقریبآ 30 کھرب کا معاملہ ہے جو وطن عزیز کو اپنی ٹانگوں پر کھڑا کرسکتا ہے ان شاءاللہ

25/04/2025

دو چار سے دنیا واقف ہے
گمنام نہ جانے کتنے ہیں
...........

Photos from Guddu Video's post 20/05/2023

یہ دو الگ شہروں کے بل ہے ایک اسلام آباد کا اور ایک کراچی کا
کراچی میں 118 یونٹ کا بل 6323 روپے بنا ہے اور اسلام آباد کا 132 یونٹ کا بل صرف 1517 روپے بنا ہے
کراچی کی عوام کو مافیاء سے جان چھڑوائی جائے

01/05/2023

کسان بھائیوں سے گزارش ہیکہ تھریشر مشین کی اس طرح چوری سے بھی ہوشیار رہیں
#کسان
#پنجاب

30/04/2023

مجھے نہیں لگتا اس نسل میں کوئی اس ڈش کو جانتا ہوگا،😗🙃
کسی کو پتہ ہے تو ضرور بتائے

12/04/2023

پہلے عمرے پہ ہاتھ یوں🤲🏻 ہوتے تھے تو عمرے کے بعد زندگی میں تبدیلی نظر آتی تھی
اور اب وہاں ہاتھ یوں🫶 ہیں تو زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ۔

07/04/2023

*مرزا کے چار مطالبات یا منافقت؟* 🤔

______________________

03/04/2023

بریکنگ ٹکرز CCTV
Kamran Minhas

ڈاکو بے لگام ملیر سٹی پولیس بے بس حافظ سویٹس پر ڈاکووں کی سرعام واردات بول نیوز کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

ملیر سٹی تھانے سے چند قدم دور سویٹس کی دکان پر دکان مالک سے پینتیس لاکھ روپے لوٹ لیئے گئے

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شلوار قمیض میں ملبوس دو ڈاکو دکان کے اندر داخل ہوئے

دونوں ڈاکووں نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ملزمان نے آتے ہی گارڈ سے اسلحہ چھین کر پھینک دیا

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے ملیر سٹی تھانے کی جانب فرار ہوگئے

دکان کا مالک بیگ میں رقم لیکر دکان آیا تھا موقف کے لیے ایس ایچ او ملیر سٹی کو کال کی گئی کال رسیو نہیں کی

ملیر سٹی تھانے کی حدود میں بڑھتے ہوئئ وارداتوں پر شہری پریشان ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے مکین

30/03/2023

یومِ وفات سیدہ #خدیجۃالکبری رضی اللہ عنہا

21/03/2023

ماہِ رمضان: فضائل، مسائل اور احکام (03)

رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ کا رمضان:

(حصہ: ۱)

اب ہم رمضان مبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے معمولات اور جدو جہد کا ذکر کرتے ہیں، تاکہ ان حضرات کے اسوہ پر چلنے کی رغبت پیدا ہو۔

(۱)۔۔۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں :

کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ شَدَّ مِئْزَرَہُ ثُمَّ لَمْ یَـأتِ فِرَاشَہُ حَتّٰی یَنْسَلِخَ۔ ( صحیح ابن خزیمہ:۳/۳۴۲،شعب الایمان:۳/۳۱۰، واسنادہ حسن کما فی اعلاء السنن:۲/۲۱)

''جب رمضان داخل ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازار کو سخت باندھ لیتے، پھر جب تک رمضان گزر نہ جاتا، آپ بستر پر نہ آتے تھے۔''

فائدہ:

ازار کو سخت باندھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ پورے اطمینان سے عبادت میں مشغول ہو جاتے تھے، یہ عبادات میں جدو جہد کرنے سے کنایہ ہے اور بعض علماء نے فرمایا کہ یہ عورتوں (ازواج مطہرات) سے علیحدہ رہنے سے کنایہ ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ بہ یک وقت اس سے دونوں باتیں مراد ہوں۔(شرح مسلم للنوی :۱/۳۷۲،فتح الباری:۴/۲۶۹،نیل الاوطار:۴/۳۶۲)

.....................جاری ہے.....

20/03/2023

ماہِ رمضان: فضائل، مسائل اور احکام (02)

ماہِ رمضان کی خصوصیات:

ماہِ رمضان مبارک بے شمارخصوصیتوں کاحامل ہے اور یہ خصوصیات کسی اور ماہ کو حاصل نہیں ہیں، اسی لیے اس ماہ کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے، چناں چہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک لمبی حدیث میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ما مر بالمسلمین شھر خیر منہ۔ (صحیح ابن خز یمۃ :۳/۱۸۸)

''مسلمانوں پر کوئی مہینہ اس (رمضان) سے زیادہ بہترنہیں گزرا۔''

الغرض ماہ رمضان بڑی خصوصیات کا مہینہ ہے، یہاں ان میں سے بعض کا ذکر کیا جاتاہے۔

اجر وثواب میں زیادتی:

رمضان میں اعمال کا ثواب، عام دنوں کے اعتبار سے بہت زیادہ عطا کیا جاتا ہے، چناں چہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی لمبی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’جو شخص اس مہینہ میں نفل عبادت کرکے اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہے، وہ اس شخص کے مانند ہے جو اور دنوں میں فرض ادا کرے اور جو اس مہینہ میں ایک فرض ادا کرے وہ اس آدمی کے مثل ہوگا جو دوسرے دنوں میں ستر (۷۰) فرض ادا کرے‘‘۔ (صحیح ابن خز یمۃ :۳/۱۹۱،شعب الایمان:۳/۳۰۵،مسندالحارث:۱/۴۱۲)

جنت کے دروازوں کا کھل جانا اور دوزخ کے در...............................................جاری.....

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Karachi