Pakistan Foundation Secondary School Bawani Chali

Pakistan Foundation Secondary School Bawani Chali

Share

Education

28/04/2026

السلام علیکم۔
اُمید ہے آپ سب والدین خیروعافیت سے ہونگے۔
جیساکہ آپکے علم میں ہے کہ پی۔ایف (پاکستان فاؤنڈیشن) سیکنڈری اسکول کو میٹرک امتحانات کیلئے کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے سنٹر منتخب کیا گیا تھا۔ اور اسکول نہم و دہم کی امتحانات کی وجہ سے دوپہر کی شفٹ میں چل رہا تھا۔ الحمدللّٰہ میٹرک کے امتحانات خیر خیریت سے اپنے اختتام کو پہنچے۔
انشاء اللّٰہ کل بروز بُدھ بتاریخ
(29-04-2026) سے اسکول دوبارہ صبح کی شفٹ میں منتقل ہوجائیگا۔ صبح کی شفٹ 07:45 سے دوپہر 12:30 تک ہوگی۔
اپنے بچوں کو مکمّل یونیفارم میں صاف سُھترا اسکول بھیجیں۔
شکریہ
دعاگو:
پی۔ایف انتظامیہ

26/04/2026

السلام علیکم!
پاکستان فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول کے ایڈمنسٹریٹر شہروز خان آفریدی کا والدین اور اساتذہ کیلئے خصوصی پیغام۔

واضح کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم کا آخری پرچہ 27 اپریل جبکہ میٹرک کا آخری پرچہ 28 اپریل کو ہوگا۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آخری پرچے کے دن خود امتحانی مرکز سے وصول کریں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ آخری دن طلبہ ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور ون ویلنگ جیسی خطرناک حرکات میں ملوث ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے افسوسناک واقعات پیش آچکے ہیں۔

اس دن اکثر کچھ طلبہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب حرکات بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔ جن میں غیر متعلقہ امتحانی(لڑکیوں) مراکز کا رخ کرنا اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنا بھی شامل ہیں۔

اکثر طالبات بھی اس دن ریسٹورنٹ یا پارک کا رُخ کرتے ہیں جو کہ غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب حرکت ہے۔

اگرچہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے بچے اچھے اخلاق کے حامل ہیں، تاہم چند عناصر کی وجہ سے دوسرے بچے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
براہِ کرم اس ہدایت پر لازماً عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا نقصان سے بچا جا سکے۔
شکریہ
والسلام
آپ کا خیر خواہ
ایڈمنسٹریٹر شہروز خان آفریدی۔

10/04/2026

ایڈمنسٹریٹر آف پی۔ایف (پاکستان فاؤنڈیشن) سیکنڈری اسکول سر شہروز خان آفریدی کا نہم و دہم کی طالبات، والدین اور اسکول کے انتظامیہ کیلئے خصوصی پیغام۔ ❣️

ایڈمنسٹریٹر شہروز خان آفریدی نے پاکستان فاؤنڈیشن سیکنڈری اسکول کو کراچی میٹرک بورڈ کی جانب سے طالبات کیلئے امتحانی مرکز منتخب کرنے پر چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو اور ناظم امتحانات کراچی میٹرک بورڈ احمد خان چھٹہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ❣️

09/04/2026

بہت بہت شکریہ ❣️

09/04/2026

P.F Secondary School

اظہار تشکر
ہم پی۔ایف (پاکستان فاؤنڈیشن) سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین غلام حُسین سوہو اور ناظم امتحانات احمد خان چھٹہ کے مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ہمارے ادارے کو اس قابل سمجھا کہ کراچی کے میٹرک امتحانات میں طالبات یعنی لڑکیوں کیلئے امتحانی مرکز منتخب کیا۔
انشاءاللّٰہ پی۔ایف (پاکستان فاؤنڈیشن) سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ طالبات کو ہر قسم کی بنیادی سہولت دینے کی بھر پور کوشش کریگی اور امتحانات کا انعقاد پُرامن اور صاف و شفاف طریقے سے کیا جائیگا۔
پرنسپل بابر خان آفریدی
ایڈمنسٹریٹر شہروز خان آفریدی
انتظامیہ: پی ایف سیکنڈری اسکول

رابطہ نمبرز: 03132261362 / 03472626164

08/04/2026

پی۔ایف (پاکستان فاؤنڈیشن) سیکنڈری اسکول باوانی چالی کیمپس میں داخلے جاری ہیں۔
P.F (Pakistan Foundation) Secondary School BawaniChali.

05/04/2026

بریکنگ نیوز :-
کراچی: میٹرک بورڈ کے تحت 7 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق اب یہ امتحانات 10 اپریل (جمعہ) سے منعقد کیے جائیں گے۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ امتحانی عمل بہتر اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi Lines?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

E#4 Khyber Muhalla Bawani Chali Exide Battery
Karachi Lines