17/01/2026
الحمدللہ! المعھد السلفی للتعلیم والتربیہ (کراچی) کے زیرِ انتظام 28ویں سالانہ تقریبِ تکمیلِ صحیح بخاری و تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سال شعبہ علومِ اسلامیہ سے 20 طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر کے علماء اور دعاۃ کی صف میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس تقریب سعید میں طلبہ کےسالانہ نتائج اور فارغ التحصیل علماء میں اسناد تقسیم کی جائینگی۔
زیرِ صدارت و درسِ حدیث: فضیلت الشیخ استاد الاساتذہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
• تاریخ: 18 جنوری 2026ء، بروز اتوار
• وقت: بعد نماز عصر (اعلانِ نتائج و تقسیمِ اسناد)
• بمقام: المعھد السلفی للتعلیم والتربیہ، ایس ٹی 20 بلاک 2 بالمقابل شیخ زید اسلامک سینٹر یونیورسٹی روڈ گلستانِ جوہر کراچی۔
آیئے! علم کے اس سفر میں شریک ہوں اور اپنے بچوں کو بھی دین کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا عزم کریں۔تمام افراد کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔جزاکم اللہ خیرا