03/05/2026
نبی کریم ﷺ نے جانوروں پر رحم کرنے کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ ایک پیاسے کتے کو پانی پلانے پر بھی جنت کی خوشخبری دی گئی ہے۔
گرمی کے موسم میں جانداروں کی خدمت کرنا بہت بڑا نیکی کا کام ہے،
پرندوں کے لیے
گھر کی چھت یا بالکونی میں پانی کا برتن رکھیں
اور دانہ (چاول، باجرہ وغیرہ) ڈالیں
برتن سایہ میں رکھیں تاکہ پانی گرم نہ ہو
جانوروں کے لیے
گلی کے کتوں اور بلیوں کے لیے پانی رکھیں
اگر ممکن ہو تو تھوڑا سا کھانا بھی دے دیں ،
انہیں سایہ دار جگہ پر آرام کرنے دیں
بڑے جانور (گائے، بکری وغیرہ)
اگر آپ کے پاس ہوں تو انہیں دھوپ سے بچائیں،
ٹھنڈا پانی بار بار پلائیں
کچھ نہ کچھ درخت لگائیں یا موجودہ پودوں کو پانی دیں، یہ سایہ اور ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں جس سے سب جاندار فائدہ اٹھاتے ہیں