05/10/2026
الحمدللہ رب العالمین! 🤲
آج میرے پیارے بیٹے محمد انیس نے، جس کی عمر صرف چھ سال ہے، قرآنِ مجید ناظرہ مکمل کر لیا۔
یہ میرے اور ہمارے پورے خاندان کے لیے انتہائی خوشی اور شکر کا موقع ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میرے بچے کو قرآنِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائی اور اسے اپنی مقدس کتاب کی تلاوت مکمل کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔
یا اللہ! میرے بیٹے محمد دانیس کو قرآنِ مجید کا سچا عاشق بنا، اسے قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما، اور اسے ہمارے لیے دنیا و آخرت میں صدقۂ جاریہ بنا۔
اللہ تعالیٰ اسے صحت، ایمان، نیک عمل اور علمِ نافع عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️
الحمدللہ علیٰ نعمۃ القرآن۔