Dr. A N Ahsas

Dr. A N Ahsas Medical

25/11/2024
For Diabetic
16/03/2024

For Diabetic

11/12/2023

👉Growing pain in Pediatrics and Red Flags

🟡Timing of pain:
• Growing pain usually in the evening, with isolated
daytime episodes
• The pain resolves by morning
• Comes and goes, with pain-free periods
• May occur after significant
activity, such as jumping, soccer game, gymnastics.
• May wake from sleep

🚩Red Flag: If occurs only during the day --> pathologic and must be investigated

🟡Location of pain: growing pain is often bilateral, no specific location, more common in lower extremities (thighs and shins) but can occur in conjunction with upper extremities. can be associated with headaches and abdominal pain.

🚩Red Flags: If associated with systemic symptoms for example, fever, limping, and weight loss--> rule out malignancy, bone pain can be the only initial manifestation of leukemia in pediatrics

🟡 Physical activities: No limitations of physical activities

🚩Reg Flag: Limitations of physical activities

🟡Physical examination: Completely normal in cases of isolated or classic growing pain, no limping, no joint swelling.

📊Laboratories: Are not indicated in classic cases. Labs and imaging studies are normal including CBC and ESR.

👍Managment: Reassurance: Heat massage, analgesics such Ibuprofen or acetaminophen, follow up if any worsening.

Pediatric Board Study Guide, 3rd edition. 2024 "under publications"
Springer

سردی میں نزلہ زکام کے لئے کیا کریں نزلہ زکام نے پاکستان  میں وبائی شکل اختیار کی ہے، جوکہ ذیادہ تر وایرل انفیکشن کی وجہ ...
04/12/2023

سردی میں نزلہ زکام کے لئے کیا کریں

نزلہ زکام نے پاکستان میں وبائی شکل اختیار کی ہے، جوکہ ذیادہ تر وایرل انفیکشن کی وجہ سے ہے اس میں اینٹیبیاٹک ڈرپ انجکشن کا کوئی رول نہیں سادہ اینٹی ایلرجک اور پیناڈول سے 7 دن میں خد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
1)آرام کرے,سٹیم بھاپ لیے
2)گرم مشروبات جیسے چاۓ اور سوپ وغیرہ استعمال کریں، گرم پانی یا چائے میں ایک چینی چمچ شہد صبح شام پیے
3) پانی زیادہ پیے
4) نیم گرم پانی میں آدہ چینی چمچ نمک ڈال کر صبح شام غرارے کرے
5) ضرورت ہو تو سادہ پینیڈال اور اینٹی ایلرجک استعمال کریں
6) نیبولایزر اور ہیومیڈیفایر کا استعمال کریں
7) بیمار اور تندرست دونو ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھے
😎 طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی صورت میں اپنے قریبی ہسپتال سے رجوع کرے.

رات کے 3 بجے اچانک گھبراہٹ سے آنکھ کھلتی ہے، سینے میں درد اٹھتا ہے، ایسا شدید درد آپ کو زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوا، پس...
25/11/2023

رات کے 3 بجے اچانک گھبراہٹ سے آنکھ کھلتی ہے،
سینے میں درد اٹھتا ہے، ایسا شدید درد آپ کو زندگی میں پہلے کبھی نہیں ہوا، پسینے سے آپکا بُرا حال ہوچکا ہے، درد کے ساتھ اُلٹی اور مَتلی جیسی کیفیت بھی ہورہی ہے۔ آپ کے گھر کے لوگ سینے کو سہلانے، اُلٹی کی گولی لینے اور درد کے لئے کوئی painkiller لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس درد کو اُٹھے آدھا گھنٹا ہوچکاہے، اچانک آپکی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھانے لگتا ہے، سر گھومنے لگتا ہے اور آپ بیہوش ہو جاتے ہیں۔
گھر کے لوگ فوراً ہسپتال لے کر بھاگتے ہیں اور آدھے گھنٹےکا راستہ طے کر کے آپ کو ایمرجنسی کے بستر پرلٹا کر ECG اور چیک اپ کیا جاتا ہے اور تب آپ کے لواحقین پر یہ بات آشکار ہوتی ہے کہ آپکا آدھے گھنٹے پہلے انتقال ہوچکا ہے۔

یہ کہانی روزانہ Heart attack سے ہونے والی %50 سے زائد اموات کی عین داستان ہے جو کہ آگاہی نا ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ پیش آتی ہے۔
کچھ باتوں پر عمل اِس بیماری سے بروقت لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

۱۔ ۳۰ سال سے زائد کسی بھی شخص میں اچانک سینے کا شدید درد ہو تو وقت ضائع کیے بنا فوراً ہسپتال یا ایسی جگا جہاں ECG اور ڈاکٹر کی سہولت موجود ہو لے کر جانا چاہیے۔
۲- خود سے کوئی دوا جیسے کہ painkillers، الٹی متلی کی گولی یا درد کی کریم کا استعمال قیمتی وقت کا ضیاع کرسکتا ہے۔
۳- ایسے لوگ جنہیں پہلے دل کا دورہ، انجائنا یا دل کی کمزوری کی شکایت ہوچکی ہو اُنکا درد جو کہ دل کی وجہ سے ہوگا وہ ماضی میں ہونے والے درد سے مشابہت رکھے گا۔
۴- ایسے سینے کے درد ہونے کی صورت میں ۱ گولی Dispirin چَبا کر یا پانی میں ملا کر پینے سے Heart attack کی شدت میں %50 تک کمی دیکھی گئی ہے جو کہ گھر سے ہسپتال کے لئے نکلتے وقت لینا ایک مناسب عمل ہے۔
۵۔ CPR or Cardiopulmonary Resuscitation ایسا عمل ہے جو کہ دل بند ہونے کی صورت میں سینہ دبا کر ہسپتال تک لے جانے کے دوران جسم میں خون کی روانی کچھ حد تک برقرار رکھ سکتا ہے۔ گھر میں کم از کم ایک فرد کو CPR کرنا آنا چاہیے۔

مندرجہ بالا باتوں پر عمل کر کے ہم اپنے اور اپنے قرابت داروں کے لئے زندگی بچانے کا زریعہ بن سکتے ہیں❤

چھوٹے بچوں کا انگور کھانا مہلک کیوں ہو سکتا ہے؟ایک پانچ سالہ لڑکے کا اسکول کے بعد کلب میں انگور کھاتے ہوئے دم گھٹ گیا۔ ا...
18/11/2023

چھوٹے بچوں کا انگور کھانا مہلک کیوں ہو سکتا ہے؟
ایک پانچ سالہ لڑکے کا اسکول کے بعد کلب میں انگور کھاتے ہوئے دم گھٹ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے باوجود انگور نہیں نکل سکا اور وہ مر گیا۔

ایک 17 ماہ کا لڑکا اپنے گھر والوں کے ساتھ انگور کھاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پیرا میڈیکس کو بلایا گیا اور بالآخر انگور ہٹا دیا گیا لیکن چھوٹا لڑکا تب تک مر چکا تھا-

ایک دو سالہ بچہ پارک میں انگور کھاتے ہوئے دم گھٹ گیا۔ شکر ہے کہ مکمل صحت یاب ہوگیا مگر پہلے پانچ دن انتہائی نگہداشت میں گزارے۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کھانے سے تمام ہلاکت خیز حادثات میں سے نصف سے زیادہ ذمہ دار انگور کھانے سے متعلقہ اور ان واقعات میں موت کی تیسری عام وجہ ہے۔

انگور اتنے خطرناک کیوں ہیں؟

انگور کے سائز اور شکل کا مطلب یہ ہے کہ وہ بچے کے ہوا کے راستے کو مکمل طور پر پلگ/بند کر سکتے ہیں۔ اور انگور کی ہموار سطح سے پیدا ہونے والی سخت مہر انہیں معیاری ابتدائی طبی تکنیکوں سے ہٹانا مشکل بنا دیتی ہے۔ چھوٹے بچے خاص طور پر انگور کے سانس لینے کے راستے میں پھنس جانے کی وجہ سے سانس لینے میں رکاوٹ اور دم گھٹنے کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ:
# ان کے پاس دانتوں کا مکمل مجموعہ نہیں ہے.
# اور وہ ابھی مناسب طریقہ سے چبانا سیکھ رہے ہیں۔
# ان کا نگلنے کا طریقہ/ ریفلیکس ابھی بن رہا ہے.
# ان کا ہوا کا راستہ بھی بہت چھوٹا ہے۔

بچوں کو انگور دینے کا صحیح طریقہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

Wish you a happy Eid 🤩
29/06/2023

Wish you a happy Eid 🤩

01/05/2023

*خطرناک بیماریوں میں ایک خاموش مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے* جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی
لیکن آپ کو سخت نُقصان پُہنچا سکتی ہے.
یہ بیماری ہے

*نعمت کا عادی ہونا*

*اس بیمارى کی چار نِشانیاں ہیں*

🔹 آپ بُہت سی نعمتوں سے مالامال ہوں لیکن اُن کو نعمت نہ سٙمجھیں اور اُن سے متعلق کبھی شُکر ادا نہ کریں گویا اُن کو اپنا ایسا حق سٙمجھیں جو آپکو مِلنا ہی تھا.

🔹 آپ گھر میں داخل ہوں اور گھر کے تمام افراد صحتمند اور سلامت ہوں لیکن آپ اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔

🔹 آپ بازار جائیں، جی بٙھر کر روزمرہ ضرورت کی تمام اشیاء خریدیں۔ اِس بات سے غافل ہو کر کہ طرح طرح کی نعمتیں نصیب ہونے پر مالک کا شُکر ادا کریں اور اِس معاملے کو اپنی زِندگی کا حق سٙمجھیں۔

🔹 آپ ہر روز مُکمل صحت و سلامتى کے ساتھ نیند سے اُٹھیں، اِس حالت میں کہ کِسی قِسم کی تکلیف میں مُبتلا نہ ہوں لیکن اللہ کا شُکر ادا نہ کریں۔

25/12/2022

سوال ۔ کیا میں اپنے سات ماہ کے بچے کی غذا میں نمک اور چینی ملا دوں
۔ جواب ۔ ما ہرین کے مطا بق ایک سال کی عمر سے پہلے بے بی کی غذا میں نہ ہی نمک ملا نا چا ہیے اور نہ ہی شکر ۔ یہ دو نو ں بے بی کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔ شکر سے بے بی کے نا زک دا نتوں کو پو را نکلنے سےپہلے سےہی نقصان پہنچنا شرو ع ہو تا ہے ۔
اور نمک بے بی کے ناز ک گردے پہ نمکیا ت کا غیر ضروری بو جھ ڈالتا ہے ۔اس سےگردوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔اور سو ڈیم کے گردوں پہ زیا د ہ مقدار کی وجہ سے دوسرے منرلزمثلا کیلشیم میں اونچ نیچ ہو سکتی ہے ۔ ماں کےدودھ اور فا ر مو لا میں اتنا سو ڈیم ہے کہ وہ ایک سال سے کم عمر کے بچے کے لئے کافی ہو ۔
ایک سال کے بعد گر دے اتنےمیچور ہو تے ہیں کی اضا فی سو ڈیم سے نمٹ سکے ۔اس کے علا وہ اتنی چھو ٹی عمر میں بے بی نمک کا عا دی ہو جا ئے تو یہ ساری زندگی اس کےسا تھ ر ہتی ہے ۔
اور ذا ئقے کےلئے جو زیادہ نمک کھا یا جا تا ہے وہ بعدمیں بلڈ پر یشر اور دل کے لئے صحح نہیں ۔ ہم چھ مہنےمیں یہ سمجھتے ہیں کہ نمک سے بچے کے کھا نے میں ذا ئقہ ائے گا ۔ حا لا نکہ اس عمر میں بچے کو نمک کے ذا ئقے کا پتہ ہی نہیں ہو تا ۔
اس کے علا وہ غیر ضروری نمک بے بی میں ڈی ہا ئیڈر یشن کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ اس لئے اپنے بے بی کے خوراک میں غیر ضروری نمک اور شکر نہ ملا ئیں ۔جو قدر تی طو ر پر غذا میں موجو د سو ڈیم اور شکر مو جود ہے وہ بے بی کے لئے کا فی ہے_

بچے کا وزن نہیں بڑھتااکثر والدین ایک پریشانی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت کمزور ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹرو...
21/12/2022

بچے کا وزن نہیں بڑھتا

اکثر والدین ایک پریشانی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت کمزور ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں سے وزن بڑھانے کی دوا کی تجویز لینا چاہتے ہیں۔ اور کچھ لوگ مضر صحت سپلیمنٹ دینا شروع کر دیتے ہیں تاکہ بچہ "صحت مند" ہو جائے۔
یہاں ایک بات سمجھنے کی ہے، موٹا ہونا اور صحت مند ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔
دبلا ہونے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ انسان صحت مند نہیں۔
اسلئے بچے کا موٹا ہونے اور صحت مند ہونے کو مترادف نہیں سمجھیں۔ دبلے بچے بھی صحت مند ہوتے ہیں۔
حالیہ صدی میں فارمولا ملک کے استعمال میں اضافے سے کچھ بچے وزن زیادہ گین کرلیتے ہیں اور دوسرے والدین جنکے بچے دبلے ہوتے ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ہمارا بچہ کمزور ہے۔
آج ہم اس بات کو سمجھیں گے کہ ایک range ہوتی ہے وزن کی جس میں کہیں بھی ہونا ٹھیک ہے۔
تصویر میں دیے گئے گراف سے ہم مثال لیتے ہیں۔
ایک سال کی عمر میں ایک لڑکے کا اوسط وزن 10 کلو ہوتا ہے تاہم 8 کلو سے لیکر 12 کلو کے درمیان کہیں بھی ہونا ٹھیک سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح 1 سال کی عمر میں لڑکی کا اوسط وزن 9 کلو ہوتا ہے تاہم 7.2 کلو سے 11.4 کلو تک بھی ٹھیک سمجھا جاتا ہے۔
یہ گراف WHO کے بنائے گئے ہیں۔
زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کیا آپکا بچہ وقت کے ساتھ ساتھ وزن بڑھا رہا ہے؟ اور اپنی گروتھ curve کو فولو کر رہا ہے یا نہیں۔
یا وزن کم تو نہیں کر رہا۔
اگر کوئی ایسا concern ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔(c.c)

Daily walk🦶
10/11/2022

Daily walk🦶

24/10/2022

دماغ ایک پیچیدہ عضو ہے
اس میں ایک ایسا کیمکل ہوتا ہے جسے ڈوپامین کہتے ہیں اگر اس کی مقدار دماغ کے کچھ خاص حصوں میں بڑھ جائے تو تو ایک ایسا دماغی مرض جنم لیتا ہے جسے عوام الناس "جنات کا سایہ " یا "ہوائی کسر " سمجھ بیٹھتے ہیں
کیونکہ اس مرض میں دماغ ایسی شکلیں مریض کو دکھاتا ہے 'ایسی آوازیں سنواتا ہے 'ایسے وہم پیدا کر دیتا ہے جن کا حقیقت سے دور دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا
مگر مریض انہیں حقیقت ہی سمجھتا ہے
اس کی شخصیت بکھر جاتی ہے
وہ تنہائی پسند یا خاموش ہو جاتا ہے
وہ عجیب و غریب حرکتیں شروع کر دیتا ہے
بے ربط گفتگو کرتا ہے اور بعض اوقات ڈپریشن اور خود کشی کا بھی شکار ہوجاتا ھے
یہ مرض عموما جوانی میں شروع ہوتا ہے
وراثت 'نشہ 'صدمے 'اور علاج میں تاخیر اس مرض کو اور بڑھاوا دیتے ہیں
مرد عورتوں میں یکساں شرح سے ہوتا ہے
اس مرض کو سائنسی زبان میں سکڈزو فرینئا یا شیزوفرینئا کہتے ہیں
مالیخولیا یا پاگل پن بھی اس مرض کے دوسرے نام ہیں
تعویذ پھونک وظیفوں سے اگر بلڈ پریشر اور شوگر کا علاج ممکن نہیں تو اسی طرح یہ بھی مرض ہے تو یہ کیسے ٹھیک ہو جائے گا ؟
شوگر کا تعویذ دینے والے خود انسولین لگا رہے ہوتے ہیں اپنی شوگر کے لیے
اب جدید دور میں ایسی ادویات موجود ہیں جو اس کیمیکل کی مقدار ٹھیک کر دیتی ہیں جسے ہم ڈوپامین کہتے ہیں جس کا اس مرض سے گہرا تعلق ہے
دوائی شروع کرتے ہی جنات بھی غائب اور ہوائی کسر بھی ختم
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مریض پہ رحم کھائیں اور اس کے مرض کو سمجھیں اور بروقت صحیح تشخیص کروا کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں
یہ مختصر تحریر معلومات عامہ کے لیے لکھی گئی ہے

Address

Kamoke
50661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. A N Ahsas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Dr. A N Ahsas:

Shortcuts

Share