03/06/2026
🌹 خلوص کی قدر ہر کوئی نہیں جانتا
ہر تعلق خوشی اور صاف دلی سے نبھائیں، کیونکہ آپ کا کردار آپ کی پہچان ہے۔ بدلہ دینے والا اپنے ظرف اور فطرت کے مطابق ہی لوٹاتا ہے۔ اس لیے نیکی کرتے رہیں، حساب اللہ پر چھوڑ دیں۔ ❤️
26/05/2026
ٹھیک ہے اجازت کے بغیر عدالت میں پسند کی شادی کر لی،
کیا اس کا حل موت ۔۔۔؟
وہ دونوں جب کراچی میں ملیر کورٹ کی سیڑھیاں اتر رہے تھے تو ان کے چہروں پر عجیب سا سکون
تھا۔ جیسے برسوں کی جنگ کے بعد کسی نے انہیں جینے کا حق دے دیا ہو۔
لڑکی کے ہاتھ میں عدالت کے کاغذات تھے، اور لڑکے کی آنکھوں میں ایک چھوٹا سا گھر۔ ایک ایسا گھر جہاں شام کو چائے ٹھنڈی ہو جایا کرے اور جھگڑے صرف اس بات پر ہوں کہ بچے کا نام کون رکھے گا۔
وہ دونوں محبت کرتے تھے بس اتنا ہی جرم تھا۔
شہر کراچی ہمیشہ کی طرح شور میں ڈوبا ہوا تھا۔
سڑکوں پر گاڑیاں تھیں، دھواں تھا،
جلدی میں بھاگتے لوگ تھے، لیکن ان دونوں کے لیے وقت جیسے رک گیا تھا۔
لڑکی نے آہستہ سے کہا:
"اب کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکے گا نا؟"
لڑکے نے مسکرا کر اس کا ہاتھ تھام لیا۔
"اب قانون بھی ہمارے ساتھ ہے۔"
مگر وہ شاید بھول گئے تھے کہ اس ملک میں قانون کتابوں میں رہتا ہے، اور فیصلے بندوقیں کرتی ہیں۔
گاڑی ابھی ملیر کورٹ سے کچھ ہی دور نکلی تھی کہ پیچھے سے آنے موٹر سائیکل سوار نے گاڑی کے ساتھ بائیک جوڑی۔
لڑکی نے چونک کر دیکھا۔ وہ چہرے جانے پہچانے تھے۔۔۔۔۔اپنے لوگ۔ وہ لوگ جنہوں نے بچپن میں اسے انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا تھا۔
پہلا فائر شاید لڑکے کو لگا۔
دوسرا لڑکی کے سینے میں اترا۔
اور پھر گولیوں کی آواز اتنی بڑھ گئی کہ محبت کی آخری چیخ بھی سنائی نہ دی۔
سڑک پر لوگ رکے،
کچھ نے ویڈیو بنائی،
کچھ نے کہا:
"غلط کیا ہوگا تبھی مارے گئے۔" اور شہر دوبارہ اپنی رفتار میں چلنے لگا۔
کل صبح کو خبر سوشل میڈیا پر زندہ رہی گی پھر کسی نئے اسکینڈل نے اسے دفن کر دینا ہے۔ لیکن آج رات کراچی کے آسمان پر ایک سوال بہت دیر تک منڈلاتا رہے گا:
آخر محبت سے اتنا خوف کیوں ہے؟
یہ کیسا معاشرہ ہے جہاں قاتل غیرت مند کہلاتے ہیں اور محبت کرنے والے مجرم؟ جہاں ماں باپ اولاد کو پیدا تو کر سکتے ہیں مگر ان کی مرضی سے جینے کا حق نہیں دے سکتے۔ جہاں مسجدوں میں رحم کی باتیں ہوتی ہیں مگر گھروں میں نفرت پالی جاتی ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے میں زندہ ہیں جہاں انسان مرنے سے پہلے نہیں مرتا، وہ تب مر جاتا ہے جب اسے اپنی پسند سے جینے کی اجازت نہیں ملتی۔
یہ معاشرہ شاید واقعی ناقابلِ اصلاح ہے۔
کیونکہ یہاں مسئلہ قانون کا نہیں، ذہنوں کا ہے۔
ایہ صرف دو انسانوں کا قتل نہیں، بلکہ قانون، انسانیت اور ایک آزاد زندگی جینے کے حق پر حملہ ہے! افسوس
🥺💔
18/05/2026
“Jahan Log Kachra Samajhtay Hain, Wahan Kuch Log Nayi Duniya Bana Detay Hain.”
جیسے جیسے انسان ترقی کر رہا ہے، ویسے ویسے اسے نئے نئے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان چیلنجز میں ماحولیاتی آلودگی آج پوری دنیا کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے، اور خاص طور پر پلاسٹک کا کچرا ایک ایسا خطرہ بنتا جا رہا ہے جو زمین، پانی، جانوروں اور یہاں تک کہ انسانی زندگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں ٹن پلاسٹک استعمال کے بعد کچرے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
کچھ پلاسٹک ندی نالوں میں پہنچ جاتا ہے، کچھ سمندروں میں، جبکہ بہت سا پلاسٹک زمین میں دفن یا جلایا جاتا ہے، جس سے ماحول مزید خراب ہوتا ہے۔
لیکن انہی مسائل کے درمیان کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کچرے کو مسئلہ نہیں بلکہ ایک موقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کینیا میں پلاسٹک کے کچرے کو پگھلا کر مضبوط فینس پوسٹس، یعنی باڑ کے کھمبوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
یہ کھمبے کھیتوں اور دیہات میں استعمال ہوتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لکڑی کے مقابلے میں زیادہ دیرپا بھی سمجھے جا رہے ہیں۔
اس طریقے سے نہ صرف پلاسٹک کا کچرا کم ہو رہا ہے بلکہ درختوں کی کٹائی میں بھی کمی آ رہی ہے، کیونکہ اب لکڑی کی جگہ ری سائیکل شدہ پلاسٹک استعمال کیا جا رہا ہے۔
آج دنیا کو شاید ایسے ہی خیالات کی ضرورت ہے، جہاں فضلہ بھی کارآمد بنے، ماحول بھی محفوظ رہے، اور عام لوگوں کے لیے روزگار کے نئے راستے بھی پیدا ہوں۔
پوسٹ اچھی لگے تو آگے تک ضرور پہنچائیے۔
17/05/2026
پاکستان میں ذُوالحج کا چاند نظر آگیا، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ انشاءاللّٰہ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی.
17/05/2026
*_یوں غلامی پہ رضامند نہیں کر سکتا
تُو میری سوچ کو پابند نہیں کر سکتا__
Insaan ki asal azaadi uski soch me hoti hai. Duniya tumhare j**m ko qaid kar sakti hai, log tum par pabandiyan laga sakte hain, lekin agar tumhara dil aur soch azaad hai to koi tumhe ghulam nahi bana sakta.
__رزق اللہ کی جانب سے عطا ہے پیارے
ایک دانہ بھی کوئی بند نہیں کر سکتا__
Rizq sirf Allah ke haath me hai. Insaan jitna bhi koshish kare, kisi ka rizq nahi rok sakta. Jo Allah ne likh diya hai wo tumhe mil kar rahega. Is liye na umeed mat ho, na kisi ke aage jhuko.
__بات سچائی پہ بنی ہے تو کڑوی ہوگی
اب میں سچے کو قائد نہیں کر سکتا_*
Sach bolna aasan nahi hota. Sach aksar karwa lagta hai, log bura maan jaate hain. Lekin jo sach par khara utar jaye, usay koi qaid nahi kar sakta. Sacha insaan hamesha azaad rehta hai.
Ye lafz yaad dilata hai ke azaadi ke sath adab bhi zaroori hai. Adab ke baghair azaadi badtameezi ban jati hai.
* *
* *
* *
* *
* *
16/05/2026
دعا کبھی ضائع نہیں جاتی 🌙
ایک شخص ساری رات جاگ کر اللہ سے دعا مانگتا رہا۔
لوگوں نے کہا: "تمہاری دعا قبول نہیں ہوگی، بہت دیر ہو گئی ہے۔"🤲🤲🤲🤲
اس نے مسکرا کر کہا: "میرا رب دیر کرتا ہے، اندھیر نہیں کرتا۔"
کچھ دن بعد اس کی وہی دعا پوری ہوئی، جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
پیغام: اللہ سے مانگتے رہو، وہ سنتا ہے اور بہترین وقت پر عطا کرتا ہے🎁🎁🫶🫶
Agr apko mazeed Aisi quotes chiya mujy follow kryn ya comments k bta dyn
🌟💫🌸💖
15/05/2026
*اندھیرے میں بھی روشنی کا راستہ ہوتا ہے*
*کہانی:*
ایک مسافر رات کے وقت گھنے جنگل میں بھٹک گیا۔
چاروں طرف اندھیرا تھا، راستہ نظر نہیں آ رہا تھا، اور دل میں خوف تھا۔
وہ تھک کر ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا اور سوچا: "اب شاید کبھی گھر نہ پہنچ سکوں۔"
اسی وقت اس نے دیکھا کہ دور کچھ درختوں سے ہلکی ہلکی روشنی نکل رہی ہے۔
وہ اٹھا اور اس روشنی کی طرف چل پڑا۔
جتنا قریب جاتا، اتنا ہی راستہ واضح ہوتا گیا۔
آگے جا کر اسے ایک خوبصورت عمارت نظر آئی جہاں کے چراغ جل رہے تھے۔
وہاں کے لوگوں نے اس کی مدد کی، کھانا دیا، اور اسے محفوظ راستہ دکھایا۔
جانے سے پہلے اس نے پوچھا: "یہ روشنی کیسے آئی؟"
انہوں نے کہا: "ہم نے کبھی امید کا دیا بجھنے نہیں دیا۔"
*پیغام:*
زندگی میں بھی کبھی کبھی سب کچھ اندھیرا لگتا ہے۔
لیکن اگر تم ہمت نہ ہارو اور امید کا دیا جلائے رکھو،
تو وہی روشنی تمہیں منزل تک پہنچا دے گی۔💞💫🥰
Agr Aisi quotes aur chiya to mujy follow kry ya contents m bta dyn apko ya quotes kesi lgi
15/05/2026
*"Manzil Door Nahi, Bas Qadam Na Rukne Chahiye"*
Ye shakhs koi hero nahi, na hi kisi badi company ka CEO.
Ye wahi hai jo roz subah 5 baje uth kar apne sapne ke peeche nikalta hai.🌅
Rasta mushkil hai, pahaar uncha hai, aur aas paas andhera bhi hai. ⛰️
Lekin uski nazar sirf us roshni par hai jo dhalan ke us paar chamak rahi hai. 🌄
Log kehte hain "Na mumkin hai".
Wo kehta hai "Abhi sirf shuruwat hai".
Kyunki usay pata hai...
*Jo log thak kar ruk jate hain, wo kabhi choti par nahi pohchte.*
Aur jo chalte rehte hain, un ke liye har andhera subah ban jata hai.💪💯
Aaj agar tum bhi thak gaye ho, to yaad rakhna —
Suraj bhi har raat ke baad nikalta hai. Tum bhi nikaloge
14/05/2026
Jo Apny maal m Sy Kitna khrch kray Wo Malik usy zaida usy atta krta h
Mehnat m Barkat h that's a ture such
بکریاں پالنے والے ایک چرواہے سے کسی نےپوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر اس نےجب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں
۔
ایک کی قر بانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے
یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں (منقول) کاپی شدہ