02/05/2026
:*درخت زمین کا زیور ہیں:*
کہوٹہ:اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل کا آج مورخہ 30/04/206 کو محکمہ گزارہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کہوٹہ کے نجی سکول/کالج میں شجرکاری مہم کے حوالے سے دورہ،
اس دورے میں میڈم ارم منیر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر گزارہ اور انکی ٹیم،سکول پرنسپل اور سٹاف بھی شامل تھا،
محکمہ گزارہ /جنگلات کے زیر اہتمام نجی سکول/کالج میں منعقدہ شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل، ڈی ایف او گزارہ سکول پرنسپل نے موسمی پودے لگا کر کیا،
اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء و طلبات کے ساتھ آگاہی سیمینار کا خصوصی سیشن رکھا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر احباب نے جنگلات اور ان کی حفاظت پر شرکاء سیمنار سے تقاریر کیں،
"صفائی نصف ایمان ہے " صاف اور سر سبز ماحول تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ
شجرکاری ہماری قومی زمہ داری اور قیمتی اثاثہ ہے، "ایک پودا لگانا دراصل پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے مترادف ہے"،درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف ہوا کی فراہمی اور قدرتی حسن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل
یہ شجرکاری مہم تحصیل انتظامیہ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ طلباء و طلبات کو جنگلات کے تحفظ و شجرکاری کی افادیت کے بارے آگاہی فراہم کرے،
تحصیل انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔اسسنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Rawalpindi
Maryam Nawaz Sharif