16/04/2026
گورنمنٹ ہائی سکول تھوہا خالصہ میں طلبہ کے لیے مفت کاپیوں کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں مزید محنت کے لیے حوصلہ دینا ہے۔
اس نیک کام میں بھرپور تعاون پر ہم جناب حمزہ صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ان کی یہ کاوش یقینا بچوں کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ہیڈ ماسٹر اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ، حمزہ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لے کر ایک قابلِ تحسین مثال قائم کی۔