10/04/2026
پاکستان کی فضاوں کے محافظ، Pakistan Air Force ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور قومی خدمت کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔ ایرانی وفد کو بحفاظت پاکستان، اسلام آباد تک پہنچانا نہ صرف ان کی اعلیٰ تربیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ پاکستان کی مہمان نوازی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان ایئر فورس کی یہ خدمت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ صرف ملکی دفاع ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اعتماد، وقار اور ذمہ داری کی علامت ہے۔ ہم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہر لمحہ قوم کی عزت اور سلامتی کے لیے تیار رہتے ہیں۔
پاکستان ایئر فورس — ہمارا فخر، ہماری طاقت 🇵🇰✈️
پاکستان زندہ باد