08/11/2024
دھوکا نہ کھانا
حاتم الاصم رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں:-
1.کسی نیک مقام سے دھوکے میں نہ پڑ جانا، جنت سے بڑھ کر صالح ترین جگہ کون سی ہو سکتی ہے لیکن آدمؑ کو آزمایش وہیں آئی۔
2. کثرتِ عبادت سے دھوکا نہ کھانا، ابلیس بھی طویل عبادت کے بعد ہی دھتکارا گیا-
3. علم کی کثرت بھی تمھیں دھوکے میں نہ ڈالے کہ بلعم بن باعورا اسم اعظم جانتا تھا لیکن پھر بھی ذلیل و رسوا ہوا.
4.صالحین کی صحبت و زیارت سے بھی دھوکے میں مبتلا نہ ہونا کہ رسول اللّٰہ ﷺ سے بڑھ کر نیک ہستی کوئی نہیں مگر دشمن اور منافق آپؐ کی ملاقات و زیارت سے کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے!
(مدارج السالكين ج١ ص٥١٠)