GPS Jijal Kohistan Lower

GPS Jijal Kohistan Lower Striving for Quality Education.

Honored to welcome our respected Additional Assistant Commissioner Mr. Awal Khan sb and our esteemed Tehsildar to GPS Ji...
16/12/2025

Honored to welcome our respected Additional Assistant Commissioner Mr. Awal Khan sb and our esteemed Tehsildar to GPS Jijal today,
16th December 2025.
They observed the ongoing semester examinations and appreciated the dedicated efforts of the school staff and students.
Their encouraging words truly boosted our morale.
Grateful for their visit and continuous support for quality education at the grassroots level.

الحمدللہ  ہمارے ادارے گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال کے قابل، محنتی، بااخلاق اور ذمے دار استاد جناب میر عالم صاحب کو PST-12 ...
03/12/2025

الحمدللہ
ہمارے ادارے گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال کے قابل، محنتی، بااخلاق اور ذمے دار استاد جناب میر عالم صاحب کو PST-12 سے ترقی دے کر SPST-14 میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ ترقی اُن کی انتھک محنت، خلوصِ نیت، اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ بچوں کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح دی اور ادارے کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔
ہم ان کی اس کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئے منصب میں بھی کامیابیاں، آسانیاں اور مزید عزت عطا فرمائے۔ آمین
میر عالم صاحب، آپ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

الحمدللہ  تعلیم ایک مقدس پیشہ ہے، اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں علم بانٹنے کی توفیق ملتی ہے۔  ہمارے سکول کے نہایت محنتی،...
29/11/2025

الحمدللہ
تعلیم ایک مقدس پیشہ ہے، اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں علم بانٹنے کی توفیق ملتی ہے۔
ہمارے سکول کے نہایت محنتی، دیانتدار، ہونہار اور شفیق اُستاد جناب عمران خان زادہ صاحب جنہوں نے ہمیشہ اپنی تدریسی خدمات کو عبادت سمجھ کر ادا کیا، اب ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے ترقی پانے کے بعد مڈل سکول میں بطور عربی معلم ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
ان کی خدمات، طلبہ کے ساتھ محبت، ساتھی اساتذہ سے حسنِ سلوک، اور تعلیمی جذبہ ہمیشہ ہمارے لیے مثال رہے گا۔ اُن کا سکول سے رخصت ہونا یقیناً ایک اداس لمحہ ہے، لیکن اُن کی ترقی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
اسی موقع پر اُن کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ ہم اُن کی محبتوں کا جواب شکریے کے چند لفظوں سے دے سکیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت اُنہیں نئی ذمہ داریوں میں بھی آسانیاں عطا فرمائے، کامیابی و کامرانی اُن کا نصیب بنے، اور اُن کا تعلیمی سفر مزید بلندیاں حاصل کرے۔ آمین

13/11/2025

کل پورے خیبرپختونخواہ کے پرائمری سکولز اساتذہ کے پی ڈی ڈے کے سلسلے میں بند رھیں گے۔

🌟 گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال (سرکل لیول) 🌟🏆 انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلہ جات 2025 کا شاندار نتیجہ 🏆الحمدللہ!گورنمنٹ پرائمری ...
24/10/2025

🌟 گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال (سرکل لیول) 🌟
🏆 انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلہ جات 2025 کا شاندار نتیجہ 🏆

الحمدللہ!
گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال نے اس سال کے انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلوں میں کل 17 ایونٹس میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔

🥇 فرسٹ پوزیشنز (8):
1️⃣ تلاوت کلام پاک
2️⃣ سپیلنگ کمپیٹیشن
3️⃣ خاکہ
4️⃣ والی بال
5️⃣ دوڑ
6️⃣ جویلین تھرو
7️⃣ پلیٹ تھرو
8️⃣ گولہ تھرو

🥈 سیکنڈ پوزیشنز (3):
1️⃣ حمد باری تعالیٰ
2️⃣ لانگ جمپ
3️⃣ ہائی جمپ

🥉تھرڈ پوزیشنز (6):
1️⃣ نعت رسول مقبول
2️⃣ اردو تقریر
3️⃣ انگلش تقریر
4️⃣ منظر کشی (پینٹنگ)
5️⃣ مضمون نویسی
6️⃣ کوئز کمپیٹیشن

✨ یہ کامیابی نہ صرف سرکل لیول پر ایک سنگِ میل ہے بلکہ
گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال نے ضلعی لیول مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یہ اساتذہ کی رہنمائی، طلبہ کی محنت اور ہیڈ ٹیچر صاحب کی قیادت کا نتیجہ ہے۔

🎉 تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور آئندہ ضلعی مقابلوں کے لیے نیک تمنائیں!

آج کے کھیلے گئے مقابلوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال نے یونین کونسل لیول پر والی بال کا ٹورنامنٹ جیت لیا اور سرکل لیول...
21/10/2025

آج کے کھیلے گئے مقابلوں میں گورنمنٹ پرائمری سکول جیجال نے یونین کونسل لیول پر والی بال کا ٹورنامنٹ جیت لیا اور سرکل لیول کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر فائنل تک کوالیفائی کر لیا مگر بدقسمتی سے فائنل میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔
آج کا کرکٹ فائنل میچ جیتا نہیں، لیکن دل ضرور جیت لیے! ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی، غیر معمولی جذبہ، محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ میدان میں اتری۔
فائنل میں ہار جانا منزل کا اختتام نہیں بلکہ نئے سفر کا آغاز ہے۔ جس عزم، ہمت اور حوصلے سے کھیلا گیا، وہ واقعی قابل تعریف ہے۔
شکریہ ٹیم
آپ نے ہمیں ایک بار پھر یقین دلایا کہ ہمت، اتحاد اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔
کل آپ کی ہوگی فتح — آج بھی آپ ہمارے ہیرو ہو! 🌟👏

Inter District Primary Schools Sports Tournament 2025, is formally inaugurated today on 20th October by Dy. DEO (M) Kohi...
20/10/2025

Inter District Primary Schools Sports Tournament 2025, is formally inaugurated today on 20th October by Dy. DEO (M) Kohistan Lower Mr. Aurangzeb Khan, at GPS Jijal. Where all the committee members of sports along with the Teachers and Students participated.

محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ (مردانہ) کوہستان لوئر کے زیرِ اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہائیر، ہائی اور مڈ...
19/10/2025

محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ (مردانہ) کوہستان لوئر کے زیرِ اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہائیر، ہائی اور مڈل و پرائمری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2025 کا باقاعدہ کل سے افتتاح ہونے جا رہا ہے۔
یہ اہم کھیلوں کا ایونٹ چکائی کرکٹ اسٹیڈیم، جیجال کرکٹ گراؤنڈ اور پٹن کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت متوقع ہے۔
ٹورنامنٹ کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کے فروغ، صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا اور باہمی تعاون و ٹیم ورک کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔

اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ لیول پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

ستمبر 6— یومِ شہداء، یومِ فخر!اُن جوانوں کو سلام جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے جانیں قربان کر دیں۔ہماری آزادی اُن شہداء کی م...
06/09/2025

ستمبر 6— یومِ شہداء، یومِ فخر!
اُن جوانوں کو سلام جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے جانیں
قربان کر دیں۔
ہماری آزادی اُن شہداء کی مقروض ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان نچھاور کی۔
یومِ دفاع پاکستان مبارک ہو

خیبرپختونخوا میں 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ 12 ربیع الاول  کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
05/09/2025

خیبرپختونخوا میں 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

"Spreading Smiles✨, Empowering Young Minds with the Tools they Need to Learn, Grow, and Dream Big."On the Direction of W...
04/09/2025

"Spreading Smiles✨, Empowering Young Minds with the Tools they Need to Learn, Grow, and Dream Big."
On the Direction of Worthy DEO(M) Kohistan Lower, The Head Teacher and Other Staff Distributed Free Bags🎒and Tools Provided by Education Department Kohistan Lower.

Address

Jijal
Jijal

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:35
Tuesday 08:30 - 13:35
Wednesday 08:30 - 13:35
Thursday 08:30 - 13:35
Friday 08:30 - 11:00
Saturday 08:30 - 13:35

Telephone

+923454456961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Jijal Kohistan Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category