DEO W-EE Jhelum

DEO W-EE Jhelum Elementary Female Wing – Latest Educational Announcements & Updates”

24/08/2026

Wel Come Back to School!
DEO (W-EE) Jhelum Madam Attia Hameed visited schools in the morning and Wel come students.

23/08/2026
05/08/2026

🌹ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول نور مدرسۃ البنات کی سابق ہیڈ مسٹرس محترمہ روبینہ تبسم کو ریٹائرمنٹ کے بعد 1 کروڑ 20 لاکھ کی لاگت سے سکول میں جدید ہال اور کلاس روم تعمیر کروانے پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے ہمراہ تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
🌹اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ علیزہ ریحان، ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید، اے ای او عنبرین سلطانہ اور صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس ایثار کو معاشرے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا
رپورٹ : ظہیر عبّاس

20/06/2026

*گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول نور مدرسۃ البنات جہلم میں علم دوستی کی شاندار مثال، سابق ہیڈ مسٹرس روبینہ تبسم کی جانب سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت کا جدید ہال اور کلاس رومز عطیہ۔۔*
*مشیر صحت پنجاب اظہر محمود کیانی کی نمائندگی کرتے ہوئے محترم حمزہ کیانی اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے افتتاح کیا۔*
*ڈی ای او سیکنڈری محمد شہزاد ، ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید و چوہدری شاہد صدیق ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسرز سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد میں شرکت*
رپورٹ : ظہیر عبّاس

23/05/2026

ضلع جہلم میں جاری داخلہ مہم کے اہداف کے حصول کے لیے تحصیل جہلم کے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید نے کی

22/05/2026

خیرالناس تنظیم جادہ جہلم کی جانب سے یتیم بچوں میں تعلیمی وظائف تقسیم
🌹شکریہ خیر الناس
🌹شکریہ ڈی ای ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید
🌹شکریہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عنبرین سلطانہ اینڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نور مدرسۃ البنات فرحت کیانی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن زنانہ جہلم میڈم عطیہ حمید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری ...
14/05/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن زنانہ جہلم میڈم عطیہ حمید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 جہلم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دینہ نبیلہ ناز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوہاوہ ساجدہ لیاقت اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈ دادن خان جاریہ بتول بھی شریک ہوئیں۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری داخلہ مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ اپنے متعلقہ سکولوں کی تصدیق شدہ انرولمنٹ رپورٹس بروقت جمع کروائیں تاکہ تعلیمی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ بلڈنگ کی جانب سے بعض سکول عمارات کو خطرناک قرار دینے سے متعلق رپورٹس پر بھی غور کیا گیا اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔
میٹنگ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے لیے تیار کردہ سمر ویکیشن ٹاسک کی تقسیم اور اس کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے بھی حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔
ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم عطیہ حمید نے تمام افسران کو تاکید کی کہ وہ سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری اور شفافیت کے لیے تمام ضروری ریکارڈ اور دستاویزات کی ہارڈ کاپیز اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ دفتری معاملات میں مزید تیزی اور سہولت پیدا کی جا سکے۔

Address

Education Complex Kachery Civil Line Jhelum
Jhelum
49600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DEO W-EE Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share