23/06/2026
*منقبت امام حسین پاک رضی اللہ عنہ*
_______❣️🤍❣️🤍
حیدر کرار کا نور نظر سجدے میں ہے
فاطمہ خاتون جنت کا پسر سجدے میں ہے
رب تعالی کی رضا پانے کی خاطر جنگ میں
زیر خنجر مسکراتا اک بشر سجدے میں ہے
دشتِ کربل میں بلا خوف و خطر سبطِ رسول
رب کعبہ کی قسم وقتِ ظُہر سجدے میں ہے
میرے مولی تیرے پیارے مصطفی کے باغ کا
خوبصورت پھول کتنا خوب تر سجدے میں ہے
کاش یہ تم سوچ لیتے دشمنان اہل بیت
کون آخر کربلا کی ریت پر سجدے میں ہے
آپ کا پیارا نواسہ دیں کی خاطر یا نبیﷺ
برچھیوں کے درمیاں ہوکر نڈر سجدے میں ہے
اپنے نانا جان کا وعدہ نبھانے کے لئے
آج ابن فاطمہ زہرا کا سر سجدے میں ہے
رو پڑا میرا قلم لکھ کر یہ مشہودِرضا
سید کونین کا لخت جگر سجدے میں ہے
_____________________________