14/06/2025
Darulaloom Jhelum
اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں نظامِ تعلیم و تربیت ۔
یتیم و غریب طلباء کو اعلٰی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنا ۔
14/06/2025
14/06/2025
14/06/2025
فقیر اللہ منہاس صاحب کی پندرہ سالہ خدمات کو سلام🌹
الحمدللہ! دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام، جہلم کی خوش نصیبی رہی ہے کہ اسے ایسے باصلاحیت، باوفا اور خلوصِ نیت کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی رفاقت میسر آئی، جنہوں نے اپنے عمل سے ادارے کے وقار میں اضافہ کیا اور دینی و تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
آج ہم اپنے مخلص، محنتی اور باوقار ساتھی محترم جناب فقیراللہ منہاس صاحب کو اُن کی پندرہ سالہ مسلسل خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ انہوں نے دارالعلوم میں اپنی ذمہ داریاں انتہائی خلوص، دیانت، انکساری اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کیں، اور ہمیشہ ایک مثال بن کر ابھرے۔
منہاس صاحب کی شخصیت میں سادگی، نرم مزاجی اور تعاون کا جو وصف نظر آتا ہے، وہ آج کے دور میں ایک نایاب خوبی ہے۔ وہ نہ صرف ایک محنتی کارکن رہے بلکہ ادارے کے لیے فکری، انتظامی اور اخلاقی لحاظ سے ایک مضبوط ستون بھی ثابت ہوئے۔ ان کی موجودگی طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ کے لیے ہمیشہ باعثِ رحمت رہی۔
آج جب وہ اپنی سروس سے باعزت طور پر سبکدوش ہو رہے ہیں تو اگرچہ ہمیں ان کی کمی محسوس ہوگی، لیکن ان کی خدمات کا روشن چراغ ہمیشہ ہمارے دل و دماغ کو منور کرتا رہے گا۔
اللہ تعالیٰ ان کی ان تھک محنت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے اس اخلاص کے سفر کو مقبول فرمائے، اور آنے والی زندگی کو ایمان، صحت، عزت اور عافیت کے ساتھ گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
دارالعلوم انجمن تعلیم الاسلام، جہلم
بھرپور دعاؤں اور محبتوں کے ساتھ
05/06/2025
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Jhelum