30/04/2026
Urdu simplified
Learn Urdu Online
30/04/2026
12/04/2026
علامہ محمد اقبال (سوانح حیات)
(قسط 1)
جائے پیدائش: سیالکوٹ
تاریخ ولادت: جمعہ ۳ ذی قعد ۱۲۹۴ ھ ، ۹ نومبر ، ۱۸۷۷ء
رحلت: لاہور ، سوا پانچ بجے صبح ، ۲۱ اپریل ۱۹۳۸ء
مدفن: حضوری باغ ، بادشاہی مسجد کی مشرقی دیوار کے جنوبی پہلو میں ہے جہاں مشرق و مغرب کے زائرین اقبال ہی کی پیش گوئی کے مطابق اظہارِ عقیدت کے لیے حاضر ہوتے ہیں:
زیارت گاہ اہلِ عزم و ہمت ہے لحد میری
کہ خاک راہ کو میں نے بتایا رازِ الوندی
علامہ شیخ محمد اقبال کے والد گرامی شیخ نور محمد (م : ۱۷ اگست ١٩٣٠ء) بن شیخ محمد رفیق بن شیخ جمال الدین، ایک صوفی منش دیندار بزرگ تھے جن کی اولاد میں دو بیٹے (عطا محمد اور محمد اقبال) اور چار بیٹیاں (فاطمہ بی بی، طالع بی بی، کریم بی بی، زینب بی بی) تھیں ۔ شیخ نور محمد کے والد شیخ محمد رفیق اپنے بھائیوں عبدالرحمن اور محمد رمضان کے ہمراہ کشمیر سے نقل مکانی کر کے پنجاب میں آ بسے تھے۔ اس خاندان کا سلسلۂ نسب کئی پشتوں تک نا معلوم ہے، اور روایات کے مطابق خاندان کا شجرہ نسب بابا لول حج تک پہنچتا ہے جو کشمیر کے حکمران سلطان زین العابدین بڈ شاہ (تخت نشینی ۸۲۴-۸۷۴ء) کے عہد میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔ انھوں نے ممالک اسلامیہ کی سیاحت کے علاوہ متعدد حج کیے۔ ان کا تعلق کشمیری برہمنوں سے تھا جن کی گوت سپرو تھی۔ وہ شیخ العالم شیخ نورالدین ولی کے ایک ارادت مند حضرت بابا نصر الدین کے مرید تھے۔ (زندہ رود ، ص ۲۱)
شیخ محمد اقبال کے بزرگ کشمیر سے کب ہجرت کر کے پنجاب میں آئے، اس کا قطعی تعین ممکن نہیں۔ غالباً اٹھارویں صدی عیسوی کے آخر یا انیسویں صدی کے شروع میں شیخ جمال الدین یا ان کے فرزندوں نے کشمیر سے ہجرت کر کے سیالکوٹ اور مختلف مقامات میں بود و باش اختیار کی۔ اقبال کے دادا شیخ محمد رفیق نے سیالکوٹ کو اپنا مسکن بنایا مگر ان کی وفات روپڑ میں ہوئی۔ (جہاں ان کا فرزند اور اقبال کا چچا غلام محمد ملازم تھا۔) شیخ محمد رفیق نے سیالکوٹ میں سکونت اختیار کر کے کشمیری لوئیوں اور دُھسّوں کی فروخت کا کاروبار شروع کیا۔ ان کے فرزند شیخ نور محمد نے بھی اسی کاروبار کو ذریعہ معاش بنایا۔ بعد میں انھوں نے سلائی مشین کے ذریعے برقعے کی ٹوپیاں سینے اور بیچنے سے کاروبار میں اضافہ کیا اور نورمحمد، شیخ نتھو ٹوپیاں والے مشہور ہو گئے۔ شیخ نور محمد کی شادی قصبہ سمبڑیال متصل سیالکوٹ کے ایک کشمیری گھرانے میں ہوئی۔ ان کی بیوی یعنی والدہ اقبال کا نام امام بی بی تھا۔ (م: ۹ نومبر ۱۹۱۴ء) اقبال کے والد بظاہر ان پڑھ تھے مگر بنیادی دینی عقائد اور احکام سے آگاہ تھے جس کی بنا پر انھیں "ان پڑھ" فلسفی کہا جاتا تھا۔
12/04/2026
My favorite personality
16/03/2026
https://vt.tiktok.com/ZSu9D16hG/
TikTok · 💘.........🥹💔 36.5K likes, 547 comments. “ sawal choro”
16/03/2026
https://vt.tiktok.com/ZSu9AVk2f/
TikTok · 💘.........🥹💔 34.8K likes, 531 comments. “ sawal choro”
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
49600