GGPS Pipply

GGPS Pipply GGPS CHITTI..an institution gradually striving to reach excellence.... We_ The Creativity Lovers......

درد مندوں سے گزارش ہے کہ امداد کریںشہر بھر کو میں اکیلا تو نہیں رو سکتا۔دانش نقویجنت کے پھول، جنت کے باسی بن گئے۔ 😥😥اللہ...
01/07/2026

درد مندوں سے گزارش ہے کہ امداد کریں
شہر بھر کو میں اکیلا تو نہیں رو سکتا۔
دانش نقوی

جنت کے پھول، جنت کے باسی بن گئے۔ 😥😥
اللہ کریم وطنِ عزیز اور اسکے باسیوں کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے۔ آمین



16/02/2026

انتہائی دکھ کا مقام ہے کہ قوم کا معمار سڑکوں پہ ہے۔
استاد جو انبیاء کے وارث ہیں انکی سراسر توہین کی جا رہی ہے۔
اللہ کریم مدد فرمائے۔ آمین
😥😥



Thank You Sir!
10/01/2026

Thank You Sir!

02/11/2025

سکول پڑھنے والے بچوں کے ساتھ والدین کا ایک عمومی رویہ آپ کو بتاتی ہوں شاید یہ پڑھ کر کچھ والدین واقعی بچوں کی صحت کو ایک دن کی غیر حاضری پر ترجیح دینے لگیں۔ میری کلاس کا سٹوڈنٹ جس کی عمر سولہ سال ہوگی ،نے طبیعت کی خرابی کی شکایت کی ۔ اور اس کے چہرے سے بھی لگ رہا تھا وہ آج ٹھیک نہیں ہے ، وہ بار بار باتھ روم جا رہا تھا ۔ چہرہ پیلا پڑ رہا تھا ، وہ جیسے ہی واپس آیا نڈھال تھا، پوچھنے پر اس نے بتایا بار بار وومٹنگ ( قے ) آ رہی ہے ۔ میں نے کلاس ٹیچر کو بتایا ، انہوں نے فوری گھر کال کی کہ بچے کی طبیعت خراب ہے ، آ کر لے جائیے اسے قے آرہی ہے بار بار ۔۔۔۔ والد صاحب نے کہا ,, میں نہیں مانتا اس کی طبیعت خراب ہے ، بہانے کر رہا ہوگا ، کیا آپ نے اس کی قے دیکھی ہے ؟ ،، اس بےتکے سوال اور تفتیش پر اب ایک ٹیچر کیا
جواب دیتا ، بڑی ہی اذیت میں اس بچے نے چند گھنٹے گزارے ۔

ایک بچہ چکرا کر اسمبلی میں گر پڑا ، رنگ لٹھے کی مانند سفید ہے ، گھر فون کیا ، جواب آیا کئی دن سے ناشتا نہیں کر رہا ، ، کوئی بسکٹ وغیرہ یا جوس دے دیں ٹھیک ہو جائے گا ۔ کسی بچے کو بخار یا سردرد ہے ، پینا ڈول دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے ، جبکہ سکول میں کسی بھی قسم کی دوائی دینا سخت ممنوع ہے ۔
یہ صرف ایک بچے کے ساتھ نہیں ہوتا ، اکثر ایسا دیکھا ہے کہ بچے کو بیمار دیکھ کر ہم گھبرا جاتے ہیں اور فوراً گھر والوں سے رابطہ کرتے ہیں مگر وہ بڑے اطمینان کے ساتھ تین چار گھنٹوں بعد بچے کو لینے آتے ہیں ۔ بعض والدین کے تو فون نمبر ہی بند ہوتے ہیں ۔ خدا کے بندو بچوں کو سکول بھیج کر فون تو آن رکھا کریں ، یا نیا نمبر لے لیا ہے تو فورا سکول کے ریکارڈ میں درج کروائیں ۔

بعض اوقات تو بیمار بچے سکول آ جاتے ہیں ، والدین کو ایک دن کی چھٹی منظور نہیں مگر بخار اور درد میں تڑپتا بچہ سکول بھیجنا منظور ہے ۔
ایک پرائمری کلاس کا بچہ روز سردرد کی شکایت کرتا رہا ، والدین سے کہا تو جواب آیا گھر میں تو اسے کبھی درد نہیں ہوا ، سکول جا کر ہی کیوں ہوتا ہے ، آپ اس کی ٹینشن نہ لیں ، پڑھائیں ۔ تین چار ماہ بعد پتا چلا کہ اس کی نظر انتہائی کمزور ہوچکی ہے اور وائٹ بورڈ پر گڈ مڈ الفاظ کو سمجھنے کی کوشش میں اسے سر درد شروع ہو جاتا تھا مگر والدین بہانہ سمجھتے رہے ۔

خدارا اس بات کو سمجھیے کہ صحت سے پڑھائی ضروری نہیں، اگر بچہ آپ کو اپنی بیماری کا بتا رہا ہے تو یقین کر لیجیے ، سکول سے فون آیا ہے تو سارے کام چھوڑ کر سکول پہنچ جائیے ۔ اب وہ دور گیا کہ بچے سکول نہ جانے کے بہانے بنائیں ، روزمرہ کی خوراک ایسی ہوگئی ہے کہ پیٹ درد ، قے ، سر درد ، بخار ، کمزوری ، ڈپریشن اکثر بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے ۔

میں نے کئی ایسے کیس اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں ، والدین نے سکول آنے والے بچوں کے درد کو معمولی سمجھا اور وہ غیر معمولی نکلے ، کسی کا اپنڈکس پھٹ گیا تو کسی کا السر اور نوبت ایمرجنسی ایڈمیشن تک جا پہنچی ۔
میں والدین سے پھر کہوں گی بچے کی پڑھائی کو سر پر اتنا سوار مت کریں کہ خدا نخواستہ آپ بچے سے ہی ہاتھ دھو بیٹھیں ۔ ان پر اعتماد کریں ، ان کی بات غور سے سنیں ، ان کی صحت کو پہلی ترجیح بنائیں ۔سکول سے آنے والی کال انتہائی ایمرجنسی کال ہوتی ہے ، اس کا بروقت رسپانس دیں ۔

آصفہ عنبرین قاضی

تعلیم کی کامیابی کا راز طویل اوقاتِ کار میں نہیں،بلکہ کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ چند گھنٹے کس جذبے، توجہ اور م...
26/10/2025

تعلیم کی کامیابی کا راز طویل اوقاتِ کار میں نہیں،بلکہ کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ چند گھنٹے کس جذبے، توجہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ گزارے جاتے ہیں۔ سکولوں کے اوقاتِ کار کو عوام سے مشاورت کے ساتھ طے کرنے پہ سر آپکا بے حد شکریہ۔ بلاشبہ یہ اب تک کی بہترین ٹائمنگ ہے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
Rana Sikandar Hayat

نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان یہ ہے کہ اللہ کریم نے آپ کیلیے عزت والے منصب و مرتبے منتخب کیے، انہی میں سے ایک ...
05/10/2025

نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان یہ ہے کہ اللہ کریم نے آپ کیلیے عزت والے منصب و مرتبے منتخب کیے، انہی میں سے ایک مرتبہ "معلم" ہونا ہے۔ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
اِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلَِمًا
ترجمہ: بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا۔
کروڑوں شکر ہے پاک پروردگار کا کہ اس نے اپنے پیارے حبیب علیہ السلام کی میراث عطا فرمائی اور میرے لیے تدریس کے شعبہ کو چن لیا۔
الحمد للہ رب العالمین
رب تعالی مجھ سمیت تمام اساتذہ کرام کو حُسنِ نیت اور مکمل ایمانداری سے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں ہمارے اساتذہ کیلئے اور ہمارے طلبا ء طالبات کو ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین

سال 2024 کی اک حسین یاد🌼🌼??🌼

Rana Sikandar Hayat
District Education Authority Jhelum

کامیابی بہت ساری ناکامیوں کی بنیاد پر کھڑی ہوتی ھے۔  ناکامیاں آپ کی پرورش کرتی ہیں کہ آپ مضبوط ہو جائیے کہ بوجھ اٹھانے ک...
02/10/2025

کامیابی بہت ساری ناکامیوں کی بنیاد پر کھڑی ہوتی ھے۔ ناکامیاں آپ کی پرورش کرتی ہیں کہ آپ مضبوط ہو جائیے کہ بوجھ اٹھانے کے قابل بن جائیے۔‏ناکامی نام کی کوئی چیز زندگی میں نہیں ہوتی بس سبق ہوتے ہیں اگر سیکھنے سے ہم انکار کر دیں تو قدرت ہمارے لئے حادثات کو دہراتی رہتی ہے۔

#منقول

ہم خود پہ بہاروں کے کرم دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔الحمد للہ
01/10/2025

ہم خود پہ بہاروں کے کرم دیکھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

الحمد للہ

جب آپکے خواب، آپکے وسائل سے زیادہ بڑے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ 😍😍
24/09/2025

جب آپکے خواب، آپکے وسائل سے زیادہ بڑے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ 😍😍

Address

Village Chitti Rajgan, Tehsil P. D. Khan
Jhelum

Telephone

+923331564784

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GGPS Pipply posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category