SEHET Jhelum

SEHET Jhelum Society for Education, Health & Environment Jhelum

25/09/2026
یو فون کا فراڈ100 روپے پر ٹیکس کاٹ کر 86 روپے ملے33 روپے خرچ کیے 53 روپے یو فون والے کھا گئے                fans        ...
25/09/2026

یو فون کا فراڈ
100 روپے پر ٹیکس کاٹ کر 86 روپے ملے
33 روپے خرچ کیے
53 روپے یو فون والے کھا گئے









fans

دنیا کا سب سے کم ایوریج دینے والا فور ویلر جو 15منٹ چلنے پر 20سے 25ہزار کھا جاتا ہے🥰🤪🤪
20/09/2026

دنیا کا سب سے کم ایوریج دینے والا فور ویلر جو 15منٹ چلنے پر 20سے 25ہزار کھا جاتا ہے🥰🤪🤪

ممالک کے درمیان تعلقات مفادات پر ہے مذہب پر نہیانڈیا نے اسرائیل کا ایران پر حملہ کی مذمت کی نہ سپریم لیڈر کی شہادت پر نہ...
14/09/2026

ممالک کے درمیان تعلقات مفادات پر ہے مذہب پر نہی
انڈیا نے اسرائیل کا ایران پر حملہ کی مذمت کی نہ سپریم لیڈر کی شہادت پر نہ ہی دعوت کے باوجود جنازے پر لیکن معاشی مفادات کے بنیاد پر ایران انڈیا کے تعلقات اپنی جگہ اور اسرائیل انڈیا تعلقات اپنی جگہ۔ پاکستان سعودی تعلقات بھی اپنی جگہ پاکستان ایران تعلقات بھی اپنی جگہ چین سے تعلقات اور امریکہ سے تعلقات بھی اپنی جگہ

شام میں ایرانی حمایت یافتہ بشار الاسد کا تختہ الٹا تو پاکستان میں سنیوں نے خوشی سے چھاتیاں پیٹنا شروع کردیں اور اب یمن م...
11/09/2026

شام میں ایرانی حمایت یافتہ بشار الاسد کا تختہ الٹا تو پاکستان میں سنیوں نے خوشی سے چھاتیاں پیٹنا شروع کردیں اور اب یمن میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروپ سنیوں کا تختہ الٹنے جارہا ہے تو پاکستانی شیعہ خوشی سے اچھل رہے ہیں
کیا ہم اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتے؟
کیا لینا دینا ہمارا اس سے؟
کون صحیح کون غلط اس کا فیصلہ کرنے والے ہم کون ہیں؟
کوئی جیتے ہارے ہمیں اس سے کیا
حکومتوں نے تو حمایت یا مخالفت سیاسی بنیاد پر کرنی ہوتی ہے
مگر ہم عوام کیوں بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانا بنتے ہیں
سوشل میڈیا پر سعودی مخالفت اور حمایت میں تبصروں کے امبار ہیں
چھوڑ دو بھائی دفعہ کرو
ہمارے اپنے لوگ مررہے ہمیں دوسروں سے کیا لینا دینا

سعودی شاہی محل میں سناٹا چھا گیا... جب کراچی کے ایک غریب کاریگر نے کروڑوں ریال کا چیک ٹھکرا کر ایک ایسی شرط رکھ دی، جس ن...
08/09/2026

سعودی شاہی محل میں سناٹا چھا گیا... جب کراچی کے ایک غریب کاریگر نے کروڑوں ریال کا چیک ٹھکرا کر ایک ایسی شرط رکھ دی، جس نے خود سعودی حکام کی آنکھیں بھی نم کر دیں!

یہ ناقابلِ یقین اور ایمان افروز کہانی 82 سالہ حاجی ایوب کی ہے، جو قیام پاکستان کے وقت ہجرت کر کے کراچی (بنارس ٹاؤن) آئے تھے۔ 1980 میں سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کے اندرونی غلاف کے لیے دنیا بھر سے ماہر ترین کاریگروں کو بلوایا۔ 40 نامور کاریگروں کے درمیان جس شخص کے ہاتھ کے بنے ڈیزائن کو چنا گیا... وہ کراچی کا یہی غریب بنارسی کاریگر تھا!

1982 میں جب غلاف تیار ہو گیا تو سعودی حکام نے حاجی ایوب کو خصوصی شاہی مہمان بنا کر بلایا اور انہیں ان کی محنت کے بدلے منہ مانگے مالی معاوضے کی پیشکش کی۔

لیکن حاجی ایوب نے کہا: "مجھے آپ کے ریال نہیں چاہییں... اگر دینا ہی ہے تو مجھے اپنے گنہگار ہاتھوں سے خانہ کعبہ کے اندر غلاف چڑھانے کی اجازت دے دیں!"

ان کی یہ سچی تڑپ دیکھ کر حکام نے فوراً اجازت دے دی۔ جب حاجی ایوب خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے تو ہیبت اور جلال سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ کہتے ہیں کہ جب وہ پرانا غلاف اتار کر نیا نصب کر رہے تھے، تو کعبے کے اندر کی تیز خوشبو اور ان کے آنسوؤں کی جھڑی نے نئے غلاف کے ریشم کو بھگو دیا تھا!

جس کعبے کے اندر جانے کو دنیا کے طاقتور ترین بادشاہ ترستے ہیں، وہاں کراچی کے ایک غریب کاریگر نے سجدہ ریز ہو کر وہ مقام پایا جو صرف نصیب والوں کو ملتا ہے۔

بے شک وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے، وہ جسے چاہے اپنے در کا بنا لے. سبحان اللّٰہ

وہ رات… جب ایک سپاہی تاریخ بن گیادسمبر 1971ء۔رات کے اندھیرے میں سرحد کے اُس پار جنگ اپنے عروج پر تھی۔فضا میں بارود کی بو...
05/09/2026

وہ رات… جب ایک سپاہی تاریخ بن گیا
دسمبر 1971ء۔
رات کے اندھیرے میں سرحد کے اُس پار جنگ اپنے عروج پر تھی۔
فضا میں بارود کی بو تھی، زمین مسلسل گولہ باری سے لرز رہی تھی اور اندھیرے کو کبھی توپ کا شعلہ چیرتا، کبھی گولیوں کی آواز۔
مگر اُس شور میں ایک پاکستانی سپاہی مسلسل آگے بڑھ رہا تھا۔
لانس نائیک محمد محفوظ۔
نہ قدم رکے، نہ نگاہ جھکی۔
سامنے دشمن کا مضبوط مورچہ تھا۔
وہی مورچہ جو پاکستانی جوانوں کی پیش قدمی کے راستے میں دیوار بن کر کھڑا تھا۔
محفوظ آگے بڑھے۔
ایک قدم…
پھر دوسرا…
اور پھر وہ دشمن کی دفاعی پوزیشن تک جا پہنچے۔
اب فاصلہ اتنا کم تھا کہ جنگ کا نقشہ بدل چکا تھا۔
یہاں توپیں نہیں بول رہی تھیں۔
یہاں انسان کا حوصلہ بول رہا تھا۔
اچانک ایک بھارتی فوجی سامنے آ گیا۔
دونوں ایک دوسرے کے بالکل قریب تھے۔
ایک لمحے کے لیے یوں لگا جیسے پوری جنگ رک گئی ہو۔
پھر محمد محفوظ نے آگے بڑھ کر دشمن فوجی کو گردن سے مضبوطی سے پکڑ لیا۔
وہ منظر چند لمحوں کا تھا، مگر اُن چند لمحوں میں ایک سپاہی کی پوری تربیت، جرأت اور عزم دکھائی دے رہا تھا۔
دشمن کے مورچے کے اندر ایک پاکستانی جوان کھڑا تھا۔
تنہا۔
مگر حوصلے میں ایک پوری فوج جیسا۔
وہ پیچھے ہٹنے کے لیے وہاں نہیں پہنچا تھا۔
وہ اپنا فرض پورا کرنے پہنچا تھا۔
اور پھر وہ لمحہ آیا جس نے محمد محفوظ کے نام کو ہمیشہ کے لیے پاکستان کی عسکری تاریخ میں لکھ دیا۔
وہ زخمی ہوئے، مگر عزم نہ ٹوٹا۔
جسم تھک سکتا تھا…
مگر فرض نہیں۔
گولیاں چلتی رہیں۔
جنگ جاری رہی۔
اور محمد محفوظ اپنی آخری سانس تک اپنے فرض کے ساتھ کھڑے رہے۔
کبھی کبھی تاریخ بڑے بڑے واقعات سے نہیں بنتی۔
کبھی تاریخ صرف ایک سپاہی کے ایک قدم سے بنتی ہے۔
ایک قدم جو پیچھے نہیں ہٹتا۔
ایک نگاہ جو خوف کے سامنے نہیں جھکتی۔
ایک دل جو وطن کے لیے دھڑکتا ہے۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہید بھی ایسا ہی ایک نام تھا۔
وہ چلے گئے…
مگر اپنے پیچھے ایک ایسا منظر چھوڑ گئے جسے نسلیں بھلا نہیں سکتیں:
دشمن کا مورچہ سامنے تھا،
جنگ اپنے عروج پر تھی،
اور ایک پاکستانی سپاہی آگے بڑھ رہا تھا۔
وہ جانتا تھا کہ شاید واپسی کا راستہ نہ ہو۔
مگر سپاہی کبھی یہ نہیں پوچھتا کہ راستہ کتنا خطرناک ہے۔
وہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ فرض کہاں کھڑا ہے۔
آج جب ہم محمد محفوظ کا نام لیتے ہیں تو 1971ء کی وہ رات جیسے پھر زندہ ہو جاتی ہے۔
اندھیرا…
دھماکوں کی گونج…
دشمن کے مورچے…
اور اُن سب کے درمیان ایک بلند حوصلہ پاکستانی جوان۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہید۔
جس نے ثابت کیا کہ سپاہی کی اصل طاقت اس کے ہتھیار سے پہلے اس کا حوصلہ ہوتا ہے۔
سلام اے وطن کے بہادر سپوت!
سلام، لانس نائیک محمد محفوظ شہید۔
نشانِ حیدر—ایک نام نہیں، ایک داستان۔

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر (IHK) میں آزاد جموں و کشمیر یا پاکستان کا پرچم لہرانے پر گرفتاری اور جیل، ملازمت سے معطلی، جائی...
10/08/2026

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر (IHK) میں آزاد جموں و کشمیر یا پاکستان کا پرچم لہرانے پر گرفتاری اور جیل، ملازمت سے معطلی، جائیداد کی ضبطی یا قرقی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض واقعات میں گھروں کو مسمار کرنے کی کارروائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ پاکستان کا ہی حوصلہ ہے ورنہ دنیا میں کون کسی کا پرچم برداشت کرتا ہے۔۔۔اس سب کے باوجود میرے ملک کو گالیاں دینے والے بھاڑ میں جائیں۔
اہل اسلام درد مند دل رکھنے ولاے ۔۔۔مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا خواب دیکھتے ہیں۔۔۔جب کہ چرسی ۔۔۔ شرابی ۔۔۔ آوارہ مزاج روازنہ مسلمانوں کی جمیعت کو توڑنے کے پروگرام بناتے بناتے خاک ہو جائیں گے۔

Address

Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SEHET Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to SEHET Jhelum:

Shortcuts

Share