Punjab Lecturer Assistant-SED

Punjab Lecturer Assistant-SED Welfare for Lecterer Assistsnt (school wing)

23/05/2024

بخدمت جناب وزیر تعلیم صاحب حکومت پنجاب
عنوان:۔ اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر برائے لیکچرر اسسٹنٹس
گزارش ہے کہ ہم لیکچرر اسسٹنٹ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں ہماری تعیناتی ہائر سیکنڈری سکولز اور قائد اعظم اکیڈمیز میں ہے لیکچرر اسسٹنٹ کی پوسٹ بی پی ایس 07کی ہے اور اس کا کوئی سروس سٹرکچر ہے اور نہ ہی اس کی کوئی پروموشن یا اپ گریڈیشن ہے ۔
جبکہ کلاس فور سکیل 01 میں بھرتی ہوتا ہے اور ہر 08 سال بعد اس کا سکیل بڑھ جاتا ہے اور پرائمری تعلیم ہونے کے باوجود سکیل نمبر 05 تک جا سکتا ہے ۔اسی طرح اس محکمہ میں بھرتی ہونے والا کلرک جو میٹرک تعلیم پر بھرتی ہوتا ہے وہ سکیل 11 میں بھرتی ہوتا ہے اور ان کا مناسب سروس سٹرکچر موجود ہے جو کہ سکیل 17 تک جا سکتے ہیں جب کہ کلرک ابتدائی طور پر سکیل 05 میں بھرتی ہوتا تھا اس وقت لیکچرر اسسٹنٹ سکیل 07 میں ہی بھرتی ہوتا تھا کلرکوں کے لیے اچھا اقدام کیا گیا کہ ان کے سکیل کی اپگریڈیشن کی گئی جو کہ قابل تحسین ہے ۔پرائمری ٹیچر جو کہ سکیل 07 میں بھرتی ہوتا تھا وہ بی پی ایس 14 میں بھرتی ہو رہا ہے ۔
لیکچرر اسسٹنٹس کی بھرتی کے لیے کم از کم تعلیم انٹر ہے جبکہ میٹرک پاس کلرک بی پی ایس 11 میں بھرتی ہو رہا ہے اور سکیل 17 تک جا سکتا ہے لیکن لیکچرر اسسٹنٹس سکیل 07 میں ہی ریٹائر ہو جاتا ہے۔
جبکہ ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں لیکچرر اسسٹنٹ کے لیے باقاعدہ سروس سٹرکچر موجود ہے اور ان کی باقاعدہ پروموشن ہوتی ہے اور وہ سکیل 16 اور 17 میں جا رہے ہیں۔
ہم بارہا اس معاملہ کو اعلی حکام تک اٹھا چکے ہیں اور درخواستیں دینے کے باوجود کوئی عمل درامد نہیں ہوا ہم نے کورٹ کا رخ بھی نہیں کیا اور محکمے کے قوانین کو فالو کیا ۔جناب اعلی آپ تعلیم سے منسلک ہر مسئلہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر جو بھی شکایات آتی ہیں آپ انکو فوری حل کروا رہے ہیں۔
جناب سے التماس ہے کہ ہمارا یہ مطالبہ پورا کیا جائے اور لیکچرر اسسٹنٹ سکول ونگ کی پوسٹ اپ گریڈ کر کے سکیل نمبر 14 دیا جائے اور سروس سٹرکچر بھی بنایا جائے ۔ہم تا حیات اپ کے ممنون رہیں گے ۔
دعا گو
لیکچرر اسسٹنٹس
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب

06/12/2020
01/05/2020
19/03/2020
10/12/2019

we want justice for upgradation of all lec asst (school wibg) all over the Punjab.

25/11/2019

Welfare for Lecterer Assistsnt (school wing)

Address

Khubaibch86@, Gmail. Com
Jhelum

Telephone

+923345610933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Lecturer Assistant-SED posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Punjab Lecturer Assistant-SED:

Shortcuts

Share

Category